GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
PSAایڈوائزی بورڈ چیئرمین کا تقرر عنقریب
محکمہ داخلہ نے فائل منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ آفس بھیج دی

سرینگر//ریاست میں پبلک سیفٹی ایکٹ ایڈ وائزری بورڈ کیلئے نئے چیئرمین کی تقرری کا مرحلہ عنقریب مکمل ہونے والا ہے کیونکہ محکمہ داخلہ اپنی رپورٹ مکمل کرکے اپنی سفارشات کے ساتھ فائل کو وزیر اعلیٰ آفس بھیج دی ہے۔ ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایڈوائزی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے حکومت نے محکمہ قانون کو سابق ججوں پر مشتمل ایک پینل تشکیل دینے کیلئے کہا تھا اور محکمہ نے کافی گفت و شنید و قانونی زائویوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ کے 5سابق ججوں کی پینل تشکیل دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن 5سابق ججوں کی پینل تشکیل پائی ہے اُن میں سابق جسٹس بلال نازکی، سابق جسٹس آر سی گاندھی، سابق جسٹس مظفر جان، سابق جسٹس ایم وائی کائووسہ اور سابق جسٹس ایس کے گپتا شامل ہیں۔اس پینل پر مزید غور و خوض کرنے کیلئے فائل محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی تھی اور معلوم ہواہے کہ محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات کے ساتھ ان 5ججوںمیں سے ایک کو نامزد کیاہے اور مکمل رپورٹ کے ساتھ فائل منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کے آفس بھیج دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ قانون ریاست کے چیف جسٹس کے ساتھ مشاورت کرکے چیئرمین کی تقرری کو منظوری دینگے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عمل میں لائی گئی ترامیم کے تحت بورڈ کے سربراہ اور ممبران کی مدت کار 4سال مقرر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے موجودہ چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس ایم ایل کول گذشتہ12برسوں سے اس عہدے پر تعینات ہیں اور ترامیم کی رو سے اب ان کی مدت کار میں توسیع عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے انچارج وزیر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد محکمہ داخلہ نے حال ہی میں محکمہ قانون کو تحریری طور اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ ایڈوائزری بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری عمل میں لانے کیلئے جج صاحبان کی فہرست مرتب کرے۔معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی کے بطور محکمہ قانون نے دربار مو سے قبل ہائی کورٹ کے 5سابق ججوںپر مشتمل ایک فہرست محکمہ داخلہ کو بھیج دی تھی اور اب محکمہ داخلہ نے اس پر اپنی سفارشات مکمل کرکے فائل کو وزیر اعلیٰ آفس بھیج دیا ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By