GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
پنچوں اور سرپنچوں کی سیکورٹی کا معاملہ زیرغور: شنڈے


نئی دلی//وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاہے کہ پنچوں اور سرپنچوں کی سیکورٹی کا معاملہ مرکزی حکومت کے زیر غور ہے۔ ایک انٹر ویو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر چہ کنٹرول لائن پر حالیہ واقعات کے بعد کشیدگی اور تنائو کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی تاہم اب اس میں کمی واقع ہوی ہے اور حد متارکہ پر خاموشی باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں صورتحال مجموعی طور پر پر امن اور بہتر ہے اور اس صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے مرکزی حکومت ایک حکمت عملی مرتب کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے ریاست میں امن پائیدار بنیادوں پر قائم رہ سکے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کے حالات کو پر امن رکھنے کیلئے فوج ،فورسز اور پولیس مل کر کام کر رہے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ کشمیری عوام کو امن کی چاہت ہے اور انہوں نے تشدد کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے پنچوں اور سرپنچوں کی سیکورٹی کے معاملے پر کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ معاملہ ان کے ساتھ اٹھایا ہے اور مرکزی حکومت اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا ’’جموں کشمیر میں آہستہ آہستہ حالات میں بہتری آ رہی ہے اور امن دشمن عناصر کو کوئی بھی کامیابی نہیںمل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ عناصر اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے ہر محاذ پر تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر میں سیکورٹی کے معاملات کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ شنڈے نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مرکزی حکومت سنجیدہ ہے اور ریاست میں امن کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا معاملہ بھی مرکزی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شنڈے نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے اور ہمارا مؤقف ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے مناسب ماحول کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہتر صورتحال اور خوشگوار ماحول میں ہی تمام طرح کے مسائل پر آگے بڑھا جا سکتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے ہی انہیں حل کیا جا سکتا ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By