GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
جے کے بنک سہ ماہی منافع میں36فیصد اضافہ
9ماہ میں 805.02کروڑ روپے آمدن حاصل

سرینگر//رواں مالی برس کے اختتام پر اپنے ہدف ایک لاکھ کروڑ روپے تجارت اور ایک ہزار کروڑ روپے منافع کے حصول کے عین قریب پہنچتے ہوئے ،جے کے بنک نے دسمبر2012کے اخیر تک ظاہر ہوئے مالی نتائج کی رو سے 289.40 کروڑ روپے خالص منافع حاصل کئے جوکہ سابق مالی برس کے اسی عرصے میں حاصل کئے گئے 213.19 کروڑ روپے کے بہ نسبت35.75فیصد اضافہ ہے ۔جموں میں بورڑ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں منظوری ملنے کے بعد جے کے بنک نے آج مالی برس کی تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا۔بنک کی مجموعی تجارت 92,732کروڑ روپے تک جاپہنچی جو کہ گذشتہ برس کے اسی عرصے میں درج کئے گئے78,513کروڑ روپے تجارت کی بہ نسبت 18.11 فیصد زیادہ ہے جبکہ قرضہ جات کا حجم19.92فیصد بڑھ کر 35658کروڑ روپے پہنچ گیا جوکہ گذشتہ مالی برس کے اسی عرصے میں35658کروڑ روپے تھا۔ان مالی نتائج پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بنک کے چئیرمین وسی ای او مشتاق احمد نے کہاکہ ’’ہم نے اس مالی سہہ ماہی میں بھی ترقی جاری رکھی ہے اور واضح طریقے سے اپنی کارپوریٹ ،رٹیل و ٹریجری بینکنگ پورٹ فولیوز کو بڑھاوا دیا ہے ۔ہم نے گذشتہ دو سہ ماہیوں کے مقابلے میں ڈیپازٹ کی قیمت گھٹا دی جس سے ہمیں بہتر ایڈوانسنگ میں مدد ملی اور اس سہہ ماہی کا خالص سود منافع (این آئی ایم) گذشتہ کئی سہہ ماہیوں سے کئی گنا بہتر ہے ۔اس سہ ماہی میں ہمارے ہر شاخ کا خالص منافع قابل ذکر ہے ۔انہون نے کہاکہ ہمارے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور ہم اس بات پر وعدہ بند ہیں کہ ہم مالی برس کے اختتام تک اپنے مقرر ہدف کو پار کریں گے۔ جبکہ اپنی توسیعی پالیسی بھی جاری رکھی جائے گی ۔ چئیرمین نے مزید بتایا کہ گذشتہ 12ماہ کے دوران بنک کی بزنس میں  14000کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا ہے جوکہ 1175کروڑ روپے ماہانہ ہے اسکے علاوہ ہم نے ایک سو نئی شاخیں اور120نئے اے ٹی ایم کھولے ۔انہوں نے کہا کہ بنک کے کل یونٹون کی تعداد662جبکہ اے ٹی ایم کی تعداد581تک پہنچ گئی ہے۔دسمبر2012تک ختم ہوئے ان نو ماہ میں بنک کاخالص منافع 805کروڑ روپے تک پہنچ گیا جو کہ گذشتہ مالی برس کے اسی عرصے کے خالص منافع 595.13کروڑ روپے سے35فیصد زیادہ ہے ۔بنک کاعملی منافع(Oprating Profit)34.37فیصد اضافے کے ساتھ 434.77کروڑ روپے تک پہنچا جو کہ گذشتہ مالی برس کے اسی عرصے کے دوران 323.57کروڑ روپے تھا۔بنک کا خالص سودی آمدن 31.81فیصد اضافے کے ساتھ 594.20کروڑ روپے تک پہنچا جوکہ گذشتہ مالی برس کے اسی عرصے میں حاصل خالص سودی آمدن 450.79کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔بنک کی ایسیٹ کوالٹی مزید بڑھ گئی ہے اور بنیادی این پی اے گھٹ کر 1,61فیصد تک پہنچ گئی ہے جوکہ گذشتہ مالی برس کے اسی عرصے میں 1.80فیصد تھی ۔خالص این پی اے تناسب 0.14فیصد گھٹ گیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے بنک ترجیحٰ سیکٹر میں قرضوں کی فراہمی میں سب سے بڑا حصہ دار کی حیثیت سے رول ادا کررہا ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By