GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
بانہال میں 9افراد برف کے نیچے دب گئے
1لقمہ اجل، 8زخمی

بانہال//بانہال کے پہاڑی علاقہ مہو منگت میں بجناڑی کے مقام ایک برفانی تودا گر آ نے سے ایک شخص لقمہ اجل اور چار خواتین سمیت دیگر آٹھ افراد زخمی ہوئے۔سوموار صبح کھڑی سے اپنے گھروں کی طرف جانے والے یہ لوگ ایک بھاری برفانی تودے کی زد میں آگئے اور بعد میں مقامی لوگوں، پولیس اور فوج نے 8افراد کو برف سے زندہ نکال لیا، جن میں چار خواتین بھی شامل تھیں۔ ان 9افراد میں علی محمد گوجر ولد محمد عبداللہ ساکن باوا مہو تحصیل بانہال برف کے نیچے دب گیا اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد اسے نیم مردہ حالت میں نکالا گیا لیکن اس کے باوجود وہ بچ نہیں سکا۔ اس حادثے میں دیگر زخمیو ں کی شناخت زیتون بیگم دختر جمال الدین ساکن منگت ، محمد عاقب ولد محمد رفیق ساکن مہو، عبدالرشید ولد محمد سلطان بجناڑی، بہار احمد ولد حبیب اللہ ساکن بجناڑی، مشتاق احمد ولد محمد رزاق ساکن مہو، گلشن بیگم دختر احمداللہ بٹ ساکن منگت، نشاطہ بانو دختر غلام محمدساکن منگت اور شازیہ دختر ثناء اللہ ساکن منگت کے طور کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے چار افراد پر خوف کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بے ہوشی طاری رہی۔ مہو منگت کے علاقے میں پہلے ہی سے دو فٹ کے قریب برف جمع تھی اور کل مزید دو فٹ کے قریب برفباری کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مزید مشکلات میں گر گئی ہے۔ انتظامیہ نے بھاری برفباری کی وجہ سے اس علاقے میں مزید برفانی تودوں کے گر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط بھرتنے کی صلاح دی ہے۔ 

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By