سرینگر// پلوامہ میں فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کے حالیہ واقعہ کیخلاف مزاحمتی لیڈران کی متوقع سرگرمیوں کو روکنے کیلئے پولیس نے کل اتوار کوشبیر احمد شاہ،محمد اشرف صحرائی اور نعیم احمد خان سمیت کئی مزاحمتی لیڈران کو گھروںمیں نظر بند کردیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے مزاحمتی لیڈران کے گھروں پر پہرے بٹھا کر انہیں خانہ نظربند ہونے کی اطلاع دی۔