GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
2010ہلاکتیں
مجرموں کو سزا کب ملے گی؟:ـ تاریگامی

سرینگر//2010کی ایجی ٹیشن میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے قتل میں ملوث قصورواروں کو سزا نہ دینے پر حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے سی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ آخر قصورواروں کا کیا ہوا۔اطلاعات کے مطابق سی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے 2010ایجی ٹیشن کے دوران جاں بحق کئے گئے افراد کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو سزا دینے سے متعلق سوال کرتے ہوئے ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے اس ایجی ٹیشن میں جاں بحق ہوئے 100سے زائد نوجوانوں کی موت کو بد قسمتی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اب بھی اسی انتظار میں ہے کہ قصوراروں کو سزا دی جائیگی تاہم دو سال گزرجانے کے بعد وہ انصاف کے منتظر ہے ۔ اسلام آباد میں پارٹی کے ایک روزہ کنونیشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ایک بھی کیس ایسا سامنے نہیں آیا ہے جس میں قصوراروں کو سزا دی گئی ہو اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہو تاہم اسکے بدلے انتظامیہ کی طرف سے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے اہل خانہ کو ناانصافی کاشکار بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ہم جواب چاہتے ہے کہ آخر قصورواروں کا کیا ہوا۔انہوں نے کہاکہ اگر سرکار نے اس وقت تحقیقاتی کمیشن کا بھی اعلان کیا تھا تاہم آج تک کوئی بھی نتیجہ اس سلسلے میں سامنے نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ تحقیقاتی کمیشنو ں کے قیام کے بے نتیجہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کا ان کمیشنوں سے اعتبار بھی اٹھ گیا ہے جبکہ ان کمیشنوں کو معصوم لوگوں کے از جان ہونے کے بعد لوگوں کے غم وغصے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اعلان کیا جاتا ہے۔ اس موقعہ پر سی پی آئی کے ایک لیڈر غلام نبی ملک نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By