GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
NETامتحانات
74مراکز پر11000 اُمیدواروں نے امتحان دیا

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کمسٹری  کے اہتمام سے کل یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ، نیشنل الیجبلٹی ٹیسٹ سرینگر میں قائم کردہ 74سینٹروں پر لیا گیا۔ان امتحانات میں 11ہزار سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ امیدواروں نے یونیورسٹی کی جانب سے امتحانات کیلئے کئے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ NETمیں کامیابی کے نتیجے میں امیدوار مختلف تدریسی عہدوں اور ریاستی اور ملکی سطح کی فیلو شپس کیلئے خود کو پیش کرنے کے اہل بن جائیں گے۔کشمیر یونیورسٹی نے ناسازگار موسمی حالات کے تناظر میں امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے تھے۔جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طلعت ا حمد، یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ظفر احمد ریشی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر عبدالسلام بٹ، کارڈی نیٹر یو جی سی نیٹ پروفیسر خالق الزاماں خان اور مختلف امتحانی مراکز پر تعینات افسران اس ضمن میں متحرک رہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا ہے ،’’مجھے خوشی ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات قومی سطح کے امتحانات بشمول یو جی سی ۔ نیٹ میں شریک ہورہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹی طلبا کو اس طرح کے امتحانات میں شریک ہوجانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یو جی سی ۔نیٹ کارڈی نیٹر پروفیسر خالق الزماں خان نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ تمام مراکز پر اطمینان بخش طریقے سے لیا گیا ۔ دہلی یونیورسٹی کے دو سینئر پروفیسروں، پروفیسر دیباشش معظم دار اور ڈاکٹر کے این کھنڈوال کو اس ٹیسٹ کے مشاہدے کیلئے یوجی سی نے تعینات کیا تھا۔پروفیسر دیباشش نے کہا ،’’ کشمیر یونیورسٹی نے ان امتحانات کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے اور یہ ٹیسٹ اطمینان بخش طریقے سے لئے جارہے ہیں۔‘‘

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By