مطلع ابرآلود رہنے کا امکان سرینگر جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری محمد تسکین
بانہال// موسم میں بہتری کے ساتھ ہی جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے یکطرفہ ٹریفک کی صورت میں جاری رہی اور اتوار کو جموں سے سرینگر جانے والی سینکڑوں مال و مسافر بردار گاڑیوں نے جواہر ٹنل کو پار کیا تھا۔ جموں سے سرینگر کی طرف دوہزار سے زائید مال و مسافر بردار گاڑیوں نے ٹنل کو پار کرکے وادی کشمیر کی راہ لی اور اسدوران سرینگر سے جموں کی طرف کسی بھی گاڑی کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ آخری خبریں آنے تک ٹریفک کی نقل وحمل بغیر کسی خلل کے جاری تھی۔ واضح رہے جمعہ اور سنیچر کو برفباری اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ پر کئی مقامات پر مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئیں تھی ۔ سنیچر کو بھی شاہراہ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک درماندہ رہا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم میں کسی خاص تبدیلی کا امکان مستر د کرتے ہوئے کہاہے کہ وادی کے کئی مقامات پر برفباری اور بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ عمومی طور مطلع ابرآلود رہے گا ۔