GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
23سال میں50ہزار سے زائدہتھیار ضبط


 جموں //ریاستی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے23برس کی شورش کے دوران فورسز نے ریاست سے50ہزار سے زائد ہتھیار ضبط کئے ہیں جن میں 30ہزار859اے کے 47رائفل بھی شامل ہیں ۔ضبط شدہ ہتھیاروں کی فہرست میں 11ہزار576پسٹل اور ریوالور،1028یو ایم جی،80کاربائین،2264آر پی جی،221ایل ایم جی،306رائفل(.303)394سنائیپر رائفل،69جنرل پرپز مشین گن اور2830راکت بوسٹر شامل ہیں ۔اے رائفلوں میں 47،56اور74سیریز کی رئیفلیں بھی شامل ہیں ۔سال2012میں160 اے کے رائیفلیں ضبط کیں گئیں جبکہ پچھلے سال177 رائفلیں ضبط کی گئیں تھی ۔سال1992میں سب سے زیادہ3504رائفل پکڑیں گئیں تھیں۔اسی طرح رواں سال181پسٹل پکڑے گئے جبکہ پچھلے سال یہ تعداد162تھی جبکہ 1996میں 1052پسٹل ضبط کئے گئے تھے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By