کٹرہ میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ پائلٹ سمیت6یاتری زخمی رنجنا چاڑک
جموں//کٹرہ میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر ایک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی وجہ سے پائلٹ سمیت6یاتری زخمی ہوگئے ہیں ۔ناظم عوامی ہوابازی نے معاملہ کی جانچ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پوون ہنس ہیلی کاپٹر یاتریوں کو کٹرہ سے ویشونو دیوی لے جارہا تھا ۔تاہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کی سلال ڈبری علاقہ میں کریش لینڈنگ کروانی پڑی۔اس حادثہ میں پائلٹ سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔ڈی آئی جی ادھمپور جگجیت سنگھ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے سانجھی چھت پیلی پیڈ سء اڑان بھری تھی اورسلال ڈبری میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔لینڈنگ کی دوران جگہ کی کمی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ایک جانب جھک گیا جس سے سات افراد کو چوٹیں آئیں۔زخمیوں کی شناخت انیتا پوری،آرتی پوری،چیتن کمار،ارون کمار،مکاشی راج رانی ساکنان دلی کے ہوئی ہے جبکہ پائلٹ کرنل امرجیت سنگھ پرمار تھے ۔حادثے کے فوراً بعد ایک اور ہیلی کاپٹر نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو راحت پہنچانے کا کام شروع کر دیا۔پوون ہنس کمپنی کے ایک ذمہ دا نے بتایا کہ پائلٹ کو جوں ہیتکنیکی خرابی کا پتہ چلا تو اس نے کنٹول سینٹر کو اس کی اطلاع دی اورہیلی کاپٹ اتارنے کی کوشش میں لگ گیا۔راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گورنر این این ووہرا، جو کہ ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ ،کے چیرمین بھی ہے ، نے بورڈ کے سی سی او کو فوری طور زخمیوں کی خبر گیری کی ہدایت جاری کر دی۔