GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
قصبے میں جھڑپیں، 6اہلکاروں سمیت متعدد زخمی،9 گرفتار


پلوامہ// پلوامہ میں مسلسل 5ویں روز بھی ہڑتال ،تنائو اور کشیدگی کے بیچ مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دن بھر خشت باری ، لاٹھی چارج اورشلنگ کے نتیجے میں6اہلکاروں سمیت درجن بھر افراد کو چوٹیں آئیں جن میں سے مبینہ طور شیل لگنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔اس دوران پولیس نے 9نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔4روز تک مسلسل قصبہ میںکرفیو اور پابندیوںکو سوموار شام دیر گئے ہٹایا گیا اور منگل کی صبح قصبہ میں معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی حالات ایک بار پھر اُس وقت کشیدہ ہوئے جب لوگوں نے فورسز پر توڑ پھوڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے مظاہرے کئے ۔مقامی دکانداروں نے کرفیو کے دوران فورسز کے ہاتھوں توڑ پھوڑ اور عمارتی لکڑی کو بطور بالن استعمال کرنے کیخلاف بطور احتجاج دکانیں و دیگر کاروباری ادارے بند رکھے جس کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہوکر رہ گئی۔ صبح 11بجے قصبہ میں مشتعل نوجوانوں نے مین چوک ،مرن چوک ، راجپورہ چوک اور دیگر مقامات پرپولیس اور فورسز پر پتھرائو کیا۔پولیس نے مشتعل نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شلنگ کی جس دوران زبیر احمد پنڈت ولد محمد رفیق ساکان کریم آباد نامی نوجوان شل لگنے سے زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت اسپتال میں نازک بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان پتھر لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔ قصبے میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہیںجس کے دوران،خشت باری ، لاٹھی چارج اور بھگڈر مچ جانے کے نتیجے میں6اہلکاروں سمیت درجن بھر افراد کو چوٹیں آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتھرائو کے نتیجے میں جو اہلکار زخمی ہوئے ان میں کانسٹیبل عادل نبی ،ہیڈ کانسٹیبل غلام نبی ، محمد عباس،سلیکشن گریڈ مشتاق احمد ، عاشق حسین اور جلیل احمد شامل ہیں۔قصبے میں حالات شام دیر گئے تک کشیدہ تھے اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔پولیس نے پرتشدد مظاہروں کے بیچ کئی افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں شوکت احمد زرگر ولد منظور احمدساکن راجپورہ ، ، سمیر احمد صوفی ولد غلام حسن راجپورہ ،  گلزار احمد کمہار ولد بشیر احمد چاٹہ پورہ ، مدثر رسو ل ولد غلام رسول مورن،یونس احمد ڈار ولد مقبول منگہامہ ،جاوید احمد ملک ولد غلام محی الدین میڈورہ ترال،سجاد احمدو لد حمید بیلو درگنڈ،شوکت احمد ڈار ولد نذیر مورن اور محمد الطاف گنائی ولد غلام محی الدین چاٹہ پورہ شامل ہے۔ادھرپولیس ترجمان نے قصبہ پلوامہ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصبہ میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی تاہم مرن چوک میں چند شرپسند عناصر نے فورسز پر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروںکو چوٹیں آئیں ۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مشتعل ہجوم پر قابو پانے کیلئے طاقت کا کم سے کم استعمال کیا گیا اور یہ کہ ان کا تعاقب کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم نے دکانداروںکو اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا اور دکانوں پر پتھرائو کیا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By