GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
آبروریزی معاملہ
ملزم کی ضمانتی درخواست مسترد

 کپوارہ//کپوارہ کی ایک عدالت نے شادی کا وعدہ کرکے ایک دوشیزہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارنوجوان کی ضمانتی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی کہ مجرم نہ صرف متاثرہ لڑکی بلکہ اس کے پورے خاندان کی عزت و ناموس پر حملے کا مرتکب ہوا ہے او ر اگر اُسے رہا کیا جائے تو وہ گواہوں کو ہراساں کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق منصف جج کپوارہ امتیاز احمد لون نے ملزم فاروق احمدلون ولد عبداللہ لون ساکن راشن پورہ اور متاثرہ لڑکی(نام مخفی)کے وکیلوں کے دلائل سن کر فاروق کی ضمانتی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی کہ ملزم نے ایک معصوم لڑکی کی عصمت تار تارکرکے ایک انسانیت سوز جرم کیا ہے اور اگر اُسے ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تووہ گواہوں کو ہراساں کرسکتا ہے ۔عدالت نے اس بناء پر ضمانتی درخواست مسترد کردی۔جج نے کہا کہ ملزم کی اس انسانیت سوز حرکت سے نہ صرف متاثرہ لڑکی پر منفی اثرات مرتب ہونگے بلکہ اس حرکت سے لڑکی کے پورے کنبے کی عزت بھی سماج میں متاثر ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ 6دسمبر2012کو راشن پورہ کرالہ پورہ کی مذکورہ دوشیزہ نے پولیس اسٹیشن کرالہ پورہ میں تحریری طور یہ شکایت درج کی کہ اسی گائوں کے رہنے والے فاروق احمد لون ولد محمد عبداللہ نے اس کے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کیا ۔مذکورہ لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ فاروق احمد نے اس کے ساتھ کئے گئے وعدے کی آڑ میں اس کی عصمت ریزی کی اور وہ ایک طویل عرصے تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی اور جب اس نے فاروق کو اس بارے میں بتایا تو اس نے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔چنانچہ پولیس نے فاروق احمد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 106/2012 زیر دفعہ376آر پی سی درج کرکے اسکی گرفتاری عمل میں لائی اور لڑکی کی طبی جانچ کرائی گئی جس کے دوران یہ ثابت ہوا کہ وہ حاملہ ہوچکی ہے۔اسی دوران ملزم نے اپنے وکیل کے توسط سے ضمانت پر رہائی کے لئے منصف جج کپوارہ امتیاز احمد لون کی عدالت میں عرضی دائر کی جس کی شنوائی کے دوران چیف پراسیکوٹنگ آفیسر کپوارہ شیخ مشرف نے ملزم کی رہائی کی سخت مخالفت کی اور جج نے سی پی او کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ 

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By