GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
این آر ایچ ایم بڈگام میں فراڈ تقرریاں
تحقیقات کے احکامات صادر،کمشنر سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن انکوائری آفیسر تعینات

سرینگر// بڈگام ضلع میں نیشنل رورل ہیلتھ مشن کے تحت آئی ایس ایم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہوئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری منوج کمار دیویدی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔ان تقرریوں کے حوالے سے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر بڈگام کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بے ضابطگیاں عمل میں لائی گئیں جس کے بعد حکومت نے اس کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی سرکار کی جانب سے کل باضابطہ طور پر ایک آرڈر زیر نمبر02-GAD of 2013اجراء کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ انکوائری آفیسر اس بات کا پتہ لگائیں گے کہ آیا سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین یا اس کے کسی ممبر کی جانب سے تقرریوں کی ضمن میں کوئی بے ضابطگی عمل میں لائی گئی یا نہیں ، انکوائری آفیسر سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اس حوالے سے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔گذشتہ برس ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن نے اس حوالے سے جو تحقیقات کی اس میں بتایا گیا ہے کہ جن امیدواروں کی آئی ایس ایم فارما سسٹ کے عہدوں پر تقرری عمل میں لائی گئی ان کے پاس فراڈ ڈگریاں ہیں اور انہوں نے جن اداروں سے ڈگریاں حاصل کی  ہیں وہ تسلیم شدہ نہیں ہیں ۔فارما سسٹ کے کے عہدوں پر دس امیدواروں کی تقرری عمل میں لائی گئی ان میں سے آٹھ نے وینائیکا مشن یونیورسٹی تامل ناڑو سے ڈگریاں حاصل کی اور انہوں نے یہ ڈگریاں جموں میں قائم مادرمہربان انسٹی چوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے توسط سے ڈگریاں حاصل کی اور ریاستی سرکار نے مذکورہ انسٹی چوٹ کو یہ ڈگریاں دینے کیلئے تسلیم شدہ قرار نہیں دیا ہے ۔ستمبر2012میں نیشنل رورل ہیلتھ مشن کے تحت ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کی اسامیوں کیلئے منتخب امیدواروں کی لسٹ جوں ہی ذرائع ابلاغ کے ذریعے مشتہر کی گئی تو ناکام اُمیدواروں نے اس پر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ان کے پاس تسلیم شدہ اداروں کی ڈگریاں ہیں اور جنہیں منتخب کیا گیا ہے انہوں نے جعلی ڈگریاں حاصل کی ہیں ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی جس کی سربراہی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کر رہے ہیں اور جس میں چیف میڈیکل آفیسر وائس چیئرمین ہیں نے اُمیدواروں کو منتخب کرنے کے حوالے سے آئی ایس ایم اور این آر ایچ ایم کے ماہرین کی رائے کو نظر اندا زکیا کیونکہ آئی ایس ایم اور این ایچ آر ایم کے دو ماہرین کی جانب سے منتخب اُمیدواروں کی لسٹ پر دستخط بھی نہیں ہیں۔اس ابتدائی رپورٹ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علیم الدین کو پہلے ہی ریاستی حکومت نے منسلک کیا ہوا ہے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By