سرینگر//سینئر مزاحمتی لیڈر اور نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے جمعہ23نومبر کو نماز کے بعد فلسطینی عوام پر اسرائیل کی ننگی جارحیت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی مسلمان کسی بھی انسان پر کسی بھی طرح کا ظلم برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانا ن کشمیر نے ہر وقت جارح طاقتوں کیخلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔نعیم خان نے ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطابات میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں ۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ نماز کے بعد مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے پر امن احتجاج کریں۔