GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
طالبان کی بھارت کو دھمکی لاش حوالے کرو،ورنہ تیارر ہو


اسلام آباد// تحریک طالبان پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اجمل قصاب کو پھانسی دینے کے ردعمل میں وہ کہیں بھی بھارتی شہریوں کو نشانہ بنائیں گے۔ طالبان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اجمل قصاب کی لاش فوری طور پر واپس کریں ۔ مقامی میڈیا کو فون کرتے ہوئے تحریک کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ ان کا گروپ بھارتی شہریوں اور بھارت کے مفادات کو کہیں پر بھی ٹارگٹ بنائیں گے تاکہ قصاب کی پھانسی کا بدلہ لیا جاسکے۔ترجمان نے کہ بھارت حکا م کو اجمل قصاب کی لاش ان کے افراد خانہ یا پھر طالبان کے حوالے کرنی چاہئے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ ’ہم سے سفارتی سطح پر رابطہ کرے تو ہم لاش حوالے کرنے کا طریقہ کار انہیں بتا سکتے ہیں۔‘طالبان ترجمان نے کہا کہ اگر قصاب کی لاش واپس نہیں بھیجی گئی توطالبان بھارتی شہریوں کو پکڑ کر ان کی لاشوں کو بھی بھارت کے حوالے نہیں کریگا۔طالبان دھمکی کے بعد پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہیں۔طالبان ترجمان نے کہا کہ وہ قصاب کو ہیرو سمجھتے ہیں اورپھانسی دینے سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ ان کا موقف تھا کہ حکومت پاکستان نے لاش نہ مانگ کر ’بے غیرتی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک قصاب کے کردار سے مطمئن ہے۔اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 2010میں پاکستانی نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار کو طالبان کے ساتھ روابطہ رکھنے کی پاداش میں جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس نے تحقیقاتی افسران کو کہا تھا کہ تحریک اس قسم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ وہ بھارت کے کسی سفارت کار کو اغوا کرنے کے بعد اس کے بدلے اپنی کمانڈروں کو رہا کرانے کے بارے میں مطالبہ کرینگے ۔اس کے علاوہ بھی پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو طالبان کی جانب سے ماضی میں دھمکیاں ملی ہے ۔اب جبکہ طالبان کے ترجمان نے باضابطہ طور پر بھارت کیخلاف حملہ کرنے کا اعلان کیاہے تو نہ صرف اسلام آباد بلکہ پاکستان میں جہاں جہاں بھی بھارت کے قونصل خانے ہیں وہاں افسران اور ان کے افراد خانہ کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By