GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
افضل گورو کشمیر کا ہیرو
پھانسی دی گئی تو طوفان آئیگا: گیلانی

سرینگر//حریت(گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے افضل گورو کو کشمیر کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پھانسی دی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور ایک ایسا شدید طوفان برپا ہوگا جس کی کوئی نظیر نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عدلیہ کشمیریوں کے معاملے میں جانبداری سے کام لے رہی ہے اور افضل گورو کو ٹرائیل کورٹ میں وکیل فراہم نہ کرکے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور بعد میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔ بیان میں حریت چیئرمین نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح کا ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ خطہ تصادم آرائی والے خطوں(Conflic zones) کے زمرے میں شامل ہے۔لہٰذاکشمیر کی آزادی کے لئے جاری جدوجہد میں شامل لوگ سیاسی یا جنگی قیدی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت مقدمات چلایا یا انھیں سزائیں سنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آزادی پسند رہنما نے کہا کہ افضل گورو کوئی جرائم پیشہ شخص نہیں ہے بلکہ وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ایک سر فروش ہے،جس نے اپنے قومی کاز کے لئے بیش بہا قربانی پیش کی ہے۔پوری کشمیری قوم ان سے محبت کرتی ہے اور ان کا احترام بھی کرتی ہے،ان کو کوئی گزند پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کو پوری کشمیری قوم پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جموں و کشمیر میں ایک شدید رد عمل سامنے آئے گا۔حریت چیئرمین نے مزید کہا کہ افضل گورو کو پارلیمنٹ حملے میں ملوث قرار دینا کسی بھی طور منصفانہ نہیں ہے۔ان کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلایاجاتا اور ان کی طرف سے ان کی خواہش کا وکیل پیش ہوتا،تو تب کچھ سچائی سامنے آنے کا امکان تھا،لیکن اس کے برعکس ٹرائل کے دوران میں ان کو کسی وکیل کی خدمات میسر نہیں کی گئیں اور فاضل جج نے محض پولیس کی تیار کی ہوئی کہانی کی بنیاد پر انھیں مجرم قرار دیا اور ان کے خلاف سزا سنائی گئی۔گیلانی نے کہا کہ ہندوستان کی بعض پارٹیاں افضل گورو کے معاملے میں سیاست کاری کررہی ہیں،البتہ موصوف کو کوئی گزند پہنچانا پورے بھارت کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوگا اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By