GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
رحم کی درخواست مسترد کرنے پر قائم: دلی سرکار


نئی دلی //عامر اجمل قصاب کوپھانسی دئیے جانے کے بعددلّی سرکار نے کہا ہے کہ وہ محمد افضل گوروکی رحم کی درخواست کو مسترد کئے جانے کی اپنی سفارش پر قائم کیا ہے تاہم وزیراعلیٰ شیلاڈکشیت نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ معاملے پر صدر ہند کو فیصلہ لینا ہے۔نئی دلّی کے چیف سیکریٹری پی کے تریپاتھی نے نامہ نانگاروںکیساتھ ساتھ بات چیت کرتے ہوئے افضل گورو کیس کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا’’ہم ان کی رحم کی درخواست کو مسترد کئے جانے کے اپنے موقف قائم ہیں‘‘۔تاہم اخباری نمائندوںنے اس حوالے سے جب وزیراعلیٰ نئی دلّی سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے اس پرتبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے صرف اتنا کہا ہے کہ اس معاملے پرصدر ہند کو فیصلہ لینا ہے۔خیال رہے کہ نئی دلی کی ریاستی حکومت کے ساتھ مرکزی وزارت داخلہ نے پہلے ہی محمد افضل گورو کی اہلیہ کی طرف سے داخل کرائی گئی رحم کی درخواست کو مسترد کرنے کی سفارش کی ہے ۔شمالی کشمیر کے دوابگاہ سوپور سے تعلق رکھنے والے کشمیری محمد افضل گوروکو 2001میں پارلیمنٹ پر ہوئے حملے کے سلسلے میں گرفتار کرنے کے بعد مختلف عدالتوں نے مجرم قرار دیتے ہوئے اُس کے خلاف سزائے موت سنادی جبکہ 4اگست 2005کو افضل گورو کی اہلیہ کی طرف سے داخل کی گئی رحم کی درخواست کو مرکزی وزارت داخلہ نے صدر ہند کے پاس بھیج دیا تھا،جسے گزشتہ دنوں صدر ہندنے واپس وزارت داخلہ کو بھیج دیا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By