GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کشمیری چُپ نہیں بیٹھیں گے:ملک
گورو سے متعلق اجمل جیسا فیصلہ تباہ کن ہوگا

سرینگر// لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ افضل گورو کے خلاف کاروائی پر کشمیری چُپ نہیں بیٹھیں گے اور اگر بھارت نے گورو کے سلسلے میں اُسی طرز عمل کو دہرایا تو یہ پورے خطے کیلئے تباہ کن نتائج لے آئے گا۔بیان کے مطابق فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ محمد اجمل قصاب کو تختہ دار پر لٹکانے کے بعد سے بھارتی جنتا پارٹی نے جس انداز سے گورو کو بھی تختہ دار پر لٹکانے کیلئے بیان بازی تیز کردی ہے اور جس مذموم انداز میں حکمران کانگریس کے کچھ لیڈران نے بھی بیانات دئے ہیں ،اُس سے کشمیریوں کے اندر فکر و تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔ملک نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ کشمیری کبھی بھی تشدد کے روادار نہیں رہے لیکن 1984 میں محمد مقبولؒ بٹ کو تختہ دار پر لٹکا کر اور انکے جسد خاکی تک کو قید میں رکھ کر بھارت نے جس جارحیت کا اِرتکاب کیا ،اُس نے کشمیر کی تاریخ کو ہی بدل دیا اور تشدد کی ایسی لہر چل پڑی جس میں لاکھوں انسانوں نے اپنی جانیں بھی قربان کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ 2008ء سے کشمیریوں نے تشدد سے عدم تشدد کے راستے کا سفر شروع کررکھا ہے اور تاریخ سازتبدیلی عمل میں لائی ہے ،افضل گورو کو تختہ دار پر لٹکانے کا خیال بھی اس مثبت عمل کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ملک نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارت کے سیاسی قائدین ،جماعتیں،سول سوسائٹی اور لوگ اس بات کی گہرائی کو سمجھیں اور ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جس سے برصغیر کے خرمن امن کو تباہی کا خطرہ لاحق ہو۔ملک نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور سیاسی قیادت کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جموں کشمیر کے لوگ افضل گورو کے معاملے میں کسی بھی صورت میں چُپ نہیں بیٹھیں گے ۔ملک نے آج اس سلسلے میں ہندوستان کے کئی نامی سول سوسائٹی قائدین اور دانشوروں سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں کشمیریوں کی فکر و تشویش سے آگاہ کیا ۔فرنٹ اس سلسلے میں دوسرے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر عنقریب ایک منظم اور متحدہ حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By