GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
اوڑی میں ہندوپاک فوجی افسران کی میٹنگ


سرینگر//سرحدی قصبہ اوڑی کے چرنڈہ گائوں میں گولہ باری کے نتیجے میں 3معصوم جانوں کے زیاں کے بعد جمعرات کو ہند وپاک افواج کے اعلیٰ افسران کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بھارتی فوج نے پاکستانی رینجرس پر سیز فائر کا الزام عائد کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ چرونڈامیں کنٹرول لائن پر بنکر کی تعمیر اور تجدید معمول کی سرگرمی ہے ۔ دونوں ملکوں کے فوجی افسران کے درمیان ایک غیر معمولی میٹنگ اوڑی میں کنٹرول لائن کے قریب امن سیتھو پر ہوئی جس میں گزشتہ مہینے اوڑی کے چرونڈہ نامی گائوں میں دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان ہوئی گولی باری کا معاملہ چھایا رہا ۔بارہمولہ میں قائم فوج کی 19ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل بپن رائوتھ نے بتایا کہ گزشتہ مہینے چرونڈہ نامی گائوں میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں 3عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے 3اور17اکتوبر کو فلیگ میٹنگ منعقد کرانے کیلئے کہا تھا تاہم پاکستانی فوج نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فوج کے افسران نے فلیگ میٹنگ بلانے پر اتفاق کر لیا اور اس کیلئے 22نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ۔بھارتی فوجی افسران نے پاکستانی فوجی حکام کو بتایاکہ چرونڈہ نامی گائوں میں کنٹرول لائن کے قریب بنکروں کی تعمیر اور اگلی چوکیوں کی تجوید و مرمت ایک معمول کی سرگرمی ہے اور اس کا مقصد حد متارکہ پرچوکسی کے عمل کو فروغ دینا ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By