نئی دلی//ریٹیل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری پر پارلیمنٹ کے موسم سرما اجلاس میں گرما ہٹ کے بعد اجلاس کو دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔اس دوران یوپی اے مخلوط حکومت نے ’’ایف ڈی آئی ‘‘ معاملے پر سوموا ر کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کاموسم سرما اجلاس شروع ہونے کے ساتھ بی جے پی اور بائیں بازوں کے ممبران نے ایف ڈی اے معاملے پر زبردست ہنگامہ آرائی کی۔تمام اپوزیشن نے کارروائی چلنے نہیں دی جس کے بعد پہلے دن ہی دن بھر کی کارروائی معطل کی گئی ۔حالانکہ وزیراعظم نے پہلے ہی اس معاملے پر ارکان پارلیمان سے تعاون کرنے کی اپیل کی تھی ۔لیکن اس کے باوجود ایوان میں شورشرابہ ہوا ۔