GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
تیاریاں 2014الیکشن کی…اگلے23ماہ کارکنوں کے نام
عمر کا روٹھے ہوئوں کو گھر واپسی کا پیغام،تمام وزراء کو صوبائی اور ضلعی نظم کو اعتماد میں لینے کی ہدایت۔ ناصر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں

سرینگر//وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے ورکنگ صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2014کے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کریں۔ انہوں نے حکومت کے 23ماہ کو پارٹی کارکنوں کے نام کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے تمام وزراء کو ہدایات د ی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جگہ دورہ کرنے سے قبل پارٹی کی صوبائی اور ضلع باڈی کے علاوہ کارکنوں کو اعتماد میں لیا کریں۔ اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر نوائے صبح میں تنظیم کے نئے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے پارٹی کارکنوں کو 2014کے انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’’امتحان کی گھڑی قریب آرہی ہے آپ آج سے ہی 2014کے اسمبلی اور لوک سبھا ا نتخابات کے لئے تیار ہوجائیں تاکہ پارٹی ان انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے‘‘۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی علاقے کا دورہ کرنے سے قبل پارٹی کے صوبائی یا ضلع نظم کو مطلع کریں اور پارٹی کارکنوں کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی علاقے کا دورہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا’’اگر کہیں کوئی سرکاری تقریب ہوگی تو تقریب ختم ہونے کے بعد وزیر کو مقامی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرنا ہوگی اوران کے مسائل کو حل کرنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’میں جانتا ہوں کہ پارٹی ورکروں کو ہم سے امیدیں ہیں، ان کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا اور میں نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی ورکروں کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی کام نہیں ہونا چاہے حتیٰ کہ وزیر بھی پارٹی کارکنوں کے بغیر کسی علاقے کا دورہ نہیں کریں گے‘‘۔ کارکنوں کو پارٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا ’’کارکنوں کے بغیر پارٹی کچھ بھی نہیں، کارکن ہے تو پارٹی بھی ہے اور اگر کارکن نہیں تو پھر پارٹی بھی نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کچھ لوگ پارٹی سے ناراض ہوکر گھر میں بیٹھے ہیں، میں نے صوبائی صدر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں دوبارہ پارٹی کی صفوں میں شامل کریں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں حالیہ لائی گئی تبدیلیوں کا مقصد 2014کے انتخابات کی تیاریاں ہیں اور یہ عہدیدار پارٹی میں ایک نئی روح پھونکیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نئے عہدیداروں کو مکمل تعاو ن فراہم کر کے پارٹی کو مضبوط بنائیں۔عمر نے کہا ’’میں پارٹی کے سینئر لیڈران سے بھی گذارش کر تا ہوں کہ وہ ناصر کو مکمل تعاون دیں اگر حقیقی طور پر وہ مانتے ہیں کہ وہ پارٹی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں‘‘۔ انہوں نے استفسار کیا ’’ہم سب یہ کہتے ہیں کہ ہم پارٹی کے بغیر کچھ نہیں ہیں لیکن کیا ہم اس پر عمل کرتے ہیں؟‘‘۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی کوشش پارٹی سے دور لوگوں کو دوبارہ پارٹی کے قریب کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا ’’کچھ کوتاہیاں ہوئیں جس کی وجہ سے کچھ لوگ پارٹی سے دور ہوئے ہیں لیکن انہیں واپس پارٹی کی صفوں میں واپس لانا ہوگا‘‘۔تقریب میں پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، سنٹرل سکریٹری اور رکن پارلیمان ڈاکٹر محبوب بیگ، چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون، سجاد احمد کچلو، نذیر احمد خان گریزی، علی محمد ڈار، ڈاکٹر شہناز گنائی اور پیرزادہ احمد شاہ نے بھی موجود تھے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By