جے پور//کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں کے طرف سے مبینہ طور پر بھارتی اہلکاروں کے سرقلم کرنے کے واقعہ پر سخت رویہ اپناتے ہوئے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ اس حرکت کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر خراب اثرپڑے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’پاکستان نے 8 جنوری کو کنٹرول لائن پر جو حرکت کی، اس سے ہم سب سے واقف ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا تجزیہ کررہے ہیں اور اس واقعہ کا ہمارے تعلقات پر خراب اثر پڑسکتا ہے۔وزیر اعظم نے اس حملہ میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ دوستی کی چاہت تو ظاہر کی لیکن اسے یہ بھی بتادیا کہ یہ دوستی یک طرفہ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے دوستی کے تو خواہش مند ہیں لیکن اس کے لئے انہیں بھی سعی کرنی ہوگی۔ صرف ہماری کوشش سے یہ ممکن نہیں ہے۔منموہن سنگھ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے رشتے چاتے ہیں لیکن پاکستان کو بھی اسی سمت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سنگھ ے واضح کیا کہ یہ صرف ہماری کوششوں سے ممکن نہیں ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے رشتوں کا مستقل جائزہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے واقعے نے ہمارے رشتوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔ منموہن سنگھ نے واضح کیا کہ ہم بڑے احتیاط اور غور و فکر کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں گے۔