GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کچلو کی بحیثیت وزیر پولیس افسران کیساتھ پہلی میٹنگ
پولیس عوام دوست بنیں

سرینگر//ریاستی سرکار نے قیام امن کیلئے عوامی اعتماد بحال کرنے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہونے چاہیں۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے اولین دورہ کشمیر کے دوران سجاد کچلو نے سرینگر میں صوبائی سطح کے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس کے دوران مجموعی امن وقانون کی صورتحال اور جرائم کا تدارک کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران سجاد کچلو نے عوام اور پولیس کے درمیان بہتر روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ریاستی پولیس کا اہم رول بنتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں امن وقانون کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے بھی پولیس کو عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کرنے چاہیں ۔ سجاد کچلو نے میٹنگ میں موجود پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات اور مشکلات کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ بنیادی سطح پر عوام اور پولیس کے تعلقات کو بہتر بنایا جاسکے ۔ میٹنگ کے دوران آئی جی پی کشمیر ایس ایم سہائے اور دیگر پولیس و خفیہ اداروں کے افسران نے امور داخلہ کے وزیر مملکت کو وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی جبکہ میٹنگ کے دوران پولیس افسران نے سجاد کچلو کو یوم جمہوریہ کے حوالے سے بخشی اسٹیڈیم سرینگر اور ضلعی صدر مقامات پر ہونے والی تقاریب کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی ۔ اس موقعہ پر امور داخلہ کے وزیر مملکت نے پولیس افسران پر عوام کا تعاون حاصل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پویس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کے نتیجے میں نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے میں بھی مدد ملے گی ۔ انہوںنے پولیس افسران کو عوامی مشکلات اور شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ایک منظم طریقہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے عوام کا اعتماد بحال کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By