GK Communications Pvt. Ltd
Edition :

  صفحہ اوّل
وزیر اعلیٰ کی گیلانی کو سرکاری ہیلی کاپٹر مہیا کرنے کی پیشکش
امرناتھ جاکر مشاہدہ کریں

گیس معاملے پر مرکز جموں و کشمیر کا موازنہ دِلّی سے نہ کرے: عمر

طارق علی میر+ شوکت ڈار
سرینگر+شوپیان//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امرناتھ گپھا تک پختہ سڑک کی تعمیر مسترد کرتے ہوئے حریت (گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی پیش کش کی کہ وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے علاقے کا از خود مشاہدہ کرکے زمینی صورتحال کا اندازہ لگائیںاور اگر انہیں کہیں پر بھی سڑک کی پختہ تعمیر یا اس پر میکڈم نظر آئے تو وہ سال بھر کیلئے احتجاجی کلینڈر جاری کریں۔ بلبل شاہؒ زیارت تعمیر نو کے افتتاح اور شوپیان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس 2ہیلی کاپٹر ہیں، میں گیلانی کو اس بات کی پیشکش کرتا ہوں کہ وہ اپنے دعوے کو ثابت کریں، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ علاقے میں کسی بھی قسم کا میکڈم بچھانا ماحولیات کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا حریت چیئرمین کیلئے یہ کھلی پیش کش ہے کہ وہ ہم دونوں اکھٹے جاکر وہاںکی زمینی صورتحال کا مشاہدہ کریں گے ،کیونکہ ہمارا ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ وہاں پختہ سڑک کی تعمیر کی جائے یا کوئی میکڈم بچھایا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ گیلانی کو سپریم کورٹ کے احکامات کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اس رپورٹ کو بھی جو 200صفحات پر مشتمل ریاستی سرکار نے عدالت عظمیٰ میں پیش کی، اس کے بعد ہی وہ کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں ایک بھی جگہ پر میکڈم بچھانے کی بات نہیں کی گئی ہے، تو وہ کس سڑک کی بات کررہے ہیں، بلکہ صرف جو ٹریک گپھا تک جارہا ہے اس کو بہتر بنایا جائیگا لیکن اس سے قبل محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اجازت لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سوریج ٹریٹ منٹ پلانٹ وہاں تعمیر کیاجائیگا تاکہ اس علاقے کے ارد گرد قدرتی آبی ذخائر کو ناپاک ہونے سے بچایا جاسکے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے امرناتھ یاتریوں کیلئے 2گیٹ بنائیں ہیں تاکہ یاتریوں کی بآسانی آواجاہی ممکن ہوسکے، لیکن ہم نے امرناتھ شرائن بورڈ کو کوئی اراضی نہیںدی ہے، حتیٰ کہ بورڈ نے بھی اس کیلئے نہیں کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گیلانی سے کہا کہ وہ لوگوں اس معاملے پر گمراہ نہ کریں، یہ علیحدگی پسندوں کیلئے موزوں نہیں رہتا کہ صورتحال پُرامن رہے، وہ سرکار کو لوگوںکے نزدیک آتے دیکھنا نہیںچاہتے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیلانی بزرگ ہونے کے باوجودبھی جھوٹ بول رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوامی جذبات کو اُبھارا ہے اور 2010کی صورتحال کیلئے بھی وہی ذمہ دار ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز ذخیرہ اندوزی سے صارفین کو گیس کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے، لیکن میں نے تمام ڈپٹی کمشنروں خاص کر امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے وزیر کو سخت ہدایت دی کہ وہ کم سے کم وقت کے اندر چاہیے انہیں پولیس کا بھی استعمال کیوں نہ کرنا پڑے ان تمام غیر قانونی ٹھکانوں پر چھاپے لگا کر وہاں سے گیس سلنڈروں کو ضبط کرکے صارفین میں تقسیم کریں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں لوگوں کے مسائل و مشکلات سے باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور متعلقہ محکمے کو اس سلسلے میں واضح احکامات دئے گئے ہیں کہ وہ چور بازاری اورگراں فروشی میں گیس سلنڈروں کو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو واضح کیا گیا ہے کہ جموں کشمیر کو دلی یادیگر ریاستوں کے طرز پر نہ لیا جائے کیونکہ ریاست میں لوگوں کو منفی درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور برفباری کے موسم میں لوگوں کو کافی دشواریاں اور مشکلات پیش آتی ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہاکہ مرکز کے ساتھ یہ معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران ریاست بیشتر اوقات ملک کے دیگر حصوں سے کٹ کے رہ جاتی ہے جبکہ ریاست میں پہلے ہی درختوں کے کاٹنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکز ی حکومت کو یہ بات بھی بتائی گئی کہ ریاست میں بجلی بہت قلیل ہے اور جب لوگوں کو رسوئی گیس کے مسائل بھی ہونگے تو آخر وہ کہاں جائے گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی سرکار گیس کی بحرانی صورتحال سے نکلنے کیلئے مرکز میں سختی کے ساتھ وکالت کر رہی ہے تاکہ لوگوںکے مشکلات کو ختم کیا جائے۔ اس موقعہ پر عمر عبداللہ نے حضر ت عبدالرحمان بلبل  ؒ کی زیارتگاہ کی تعمیر مکمل ہونے پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ہال کی تعمیر کو جو اعلان کیا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر علی محمد ساگر ،کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر جی این قصبہ ، وائس چیئر مین وقف بورڑ ایم وائی قادری ، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر بصیرا حمد خان،سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین خواجہ فاروق احمد شاہ رینزوبھی موجود تھے۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2013 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By