GK Communications Pvt. Ltd
Edition :

  صفحہ اوّل
ذرا ہٹ کے۔۔۔۔۔گیلانی شاپنگ کیلئے ریذیڈنسی روڑپر
جمعہ کو 11بجے 2منٹ کیلئے درود شریف پڑھنے کی اپیل

سرینگر//توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کے صرف ایک روز بعد حریت(گ)چیئر مین سید علی گیلانی نے اچانک ریذیڈنسی روڈ میں شاپنگ کیلئے نمودار ہوکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ گیلانی کے ہمراہ تحریک حریت سینئر لیڈر پیر سیف اللہ بھی تھے۔ ریذیڈنسی روڑ پر گیلانی کے اچانک نمودار ہونے سے سیکورٹی ایجنسیاں بھی حیران ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد گیلانی کے اردگر د جمع ہوئی اور گیلانی کے ساتھ ہاتھ ملانے لگے۔ یہاں تعینات سیکورٹی اہلکار گیلانی کے حرکات و سکنات پر بڑی گہرائی سے نظر رکھے ہوئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر فٹ پاتھ اور سڑک پر اپنی پوزیشن سنبھالیں تاہم انہوں نے گیلانی کے ساتھ کوئی مداخلت نہیں کی۔ حریت چیئر مین ریذیڈنسی روڑ پر تقریباً چار دکانوں پر گئے جہاں وہ اپنے لئے گرم ملبوسات تلاش کررہے تھے۔ ایک دکاندار نے اس نمائندے کو بتا یا’’گیلانی صاحب اپنے لئے گرم ملبوسات تلاش کررہے تھے تاہم ابھی گرمی کا موسم نہیں ہے اس لئے گرم ملبوسات دستیاب نہیں تھے‘‘۔ گیلانی سے ملنے والے اکثر لوگ ان سے امرناتھ شرائن بورڈ سے متعلق ایک مقامی اخبار میں شائع خبر کے بارے میں پوچھ رہے تھے جس کے جواب میں گیلانی نے کہا کہ وہ اس کے متعلق اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں اس بات کی اطلاع تھی کہ گیلانی اپنے حیدر پورہ رہائش گاہ سے نکلے تھے تاہم وہ ان کے گھر سے باہر جانے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ لالچوک سے واپس روانہ ہونے کے بعد ایک پولیس جپسی گیلانی کی گاڑی کا تعاقب کرتی رہی۔ دریں اثناء گیلانی نے توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کی گرفتاری مہم اور بھارت کے این سی ای آر ٹی کی طرف سے اجرا ء کردہ کتاب میں حضرت جبرائیل علیہ السَّلام کی شبیہ بنانے پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کی مسلسل ریشہ دوانیوں کے خلاف 21؍ستمبر جمعۃ المبارک کو نماز کے بعد پُرامن مظاہرے کریں اور گستاخ یہودی فلم ساز کو سنت نبوی ؐکے مطابق جواب دینے کے لئے اس دن صبح11:00بجے دو منٹ کے لئے اپنا کام وکاج اور کاروبار روکیں اور اس دوران میں حضور رحمتؐ پر درودِ شریف پڑھ کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ کفار ومشرکین جب حضورؐ کی ہجو لکھتے تھے تو آپؐ اس کا جواب دینے کے لئے حضرت حسان بن ثابتؓ کو نعت لکھنے اور پڑھ کر سُنانے کا حکم صادر فرماتے تھے۔ گیلانی نے کہا کہ توہین آمیز فلم کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد دہلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی، اس کے خلاف احتجاج کررہے چھ مسلمانوں کا پولیس کے ہاتھوں قتل اور اب ہسٹری کی کتاب میں حضرت جبرائیلؑ کی شکل بنائے جانے جیسے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہود اور ہنود اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بغض اور عناد رکھنے میں برابر ہیں اور یہ مسلمانوں کی دل آزاری کرنے اور انہیں تکلیف پہنچانے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2013 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By