سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی سرکار کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام پرمرکزی سرکار کی سراہنا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی سرکار نے ریاستی سرکار کے رعایتی گیس سلنڈروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے مطالبے پر اپنی مہر ثبت کرتے ہوئے ریاستی عوام کو بڑی راحت پہنچائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کیلئے ریاستی سرکار مرکزی حکومت کی شکر گزار ہے۔