GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کشمیری طلبا کو ہراساں کرنے والے 3افراد گرفتار


سرینگر// کشمیر عظمیٰ میں ناگپور میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے کی خبر شائع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مداخلت سے ناگپور پولیس نے کشمیری طلبہ کو تنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ناگپور پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے غفار رمضان علی نامی ’ڈان‘ اور اس کے دو ساتھیوں شیخ سلطان شفیع اور احسان انصاری کو کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ عمر عبدا للہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس معاملہ کی ضمن میںکہا تھا کہ ’’ ناگپور انتظامیہ سے کشمیری طلبہ کے متعلق رابطہ کیا گیا اور مطمئن ہوں کہ ناگپور میں ٹھیک اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘‘۔ بعد ازاں ناگپور پولیس کے ڈی سی پی زون 4چندرا کشور منا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ غنڈے اور اس کے دو ساتھیوں کوسکیشن 452,143,147,148 اور 149کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق آصف نامی ایک مقامی لڑکے کا غفار کی کسی رشتہ دار لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور آصف کو ڈرانے دھمکانے کیلئے جب غفار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آصف کے گھر گیا تو آصف کے گھر میں بطور کرایہ دار رہنے والے کشمیری لڑکوں نے بیچ بچائو کی کوششیں کی، جس سے غصہ ہوکر غفار اور اس کے ساتھیوں نے کشمیریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ غفار کے ڈر سے سینکڑوں کشمیری طلبہ چھپ گئے تھے اور کالج میں حاضری دینے سے بھی ڈر رہے تھے۔ ڈی سی پی کے مطابق سال 2010 میں بھی غفار کا ایک کشمیری طالب علم سے جھگڑا تھا لیکن حالیہ معاملہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ڈی سی پی منا کا کہنا تھا کہ کشمیری طلبہ کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ناگپور میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے وہاں پر ہراساں کئے جانے کی کے واقعات کے پیش نظر ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے تعلیمی کیرئیر کو مخدوش ہونے سے بچا لیا جائے ۔ لیٹ وسنت راو فزیکل ایجوکیشن کالج میںزیر تعلیم طلبہ نے بتایا تھا کہ کشمیر ی طلبہ کو ایک مقامی ’ڈان‘ کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں بار بار ناگ پور چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By