کپواڑہ//سوپور اور اس کے ملحقہ دیہات میں3روز کے دوران 100کے قریب پنچوں اور سرپنچوں کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلانات کے بعد اب کپوارہ میں بھی یہ سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ گلگام کپواڑہ کے حلقہ پنچایت C سے دو پنچوں جن میں ایک خاتون فاطمہ بیگم زوجہ غلام محمد لون وارڑ 4 اور نثار احمد بٹ ولد محمد بٹ وارڑ 5 نے کل ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کپوارہ کے دفتر میں تحریری طور استعفے پیش کئے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ غلام احمد خواجہ کل گوری پورہ بمئی سوپور گئے اور وہاں فوت شدہ سر پنچ حبیب اللہ میر کے گھر جا کر اور ان کے غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدری کی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور ان کو حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپے ایکسگر یشا ریلیف کی چیک پیش کی۔