GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
میڈیکل کالج سے منسلک ہسپتالوں کے سربراہانِ شعبہ جات کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی


جموں//حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں تمام شعبہ جات کے سربراہوں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو کمشنر سکریٹری ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن ایم کے دویدی نے ایک حکم صادر کیا ہے ۔ یہ فیصلہ ان ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بال کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے پیش نظر لیا گیا کیونکہ اس قدم سے سینئر ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔ یہ فیصلہ وزیر برائے طبی تعلیم ، یوتھ سروسز و سپورٹس تاج محی الدین کی جانب سے طلب کی گئی پہلی جائیزہ میٹنگ میں لیا گیا۔ اس سے پہلے دویدی نے تاج محی الدین کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر کی نوٹس میں متعلقہ محکمہ کے متعدد معاملے لائے۔ تمام سرکاری میڈیکل کالجوں ان سے منسلک ہسپتالوں اور ڈینٹل کالجوں کے شعبہ جات کے سربراہوں کی پرائیویٹ پریکٹس پر عائد کی گئی پابندی سے ان طبی اداروں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کا نظام مزید بہتر بن جائے گا۔ شعبہ صحت کو کافی احساس قرار دیتے ہوئے تاج محی الدین نے محکمہ میں مزید شفافیت لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری یوتھ سروسز و سپورٹس وپل پاتھک نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں محکمہ یوتھ سروسز و سپورٹس کے کام کاج کے بارے میں بتایا ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By