GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
کنٹرول لائن پر سکوت
وزرائے خارجہ مذاکرات

اننل آنند
نئی دلی//بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ہاٹ لائن پر گفتگو کرنے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم ہوگئی ہے۔ مرکزی کابینہ میٹنگ ،جو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی صدارت میںمنعقد ہوئی، میںوزیر خارجہ سلمان خورشید اور وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بتایا کہ پاکستان نے اس بات کا برملا اظہار کیاہے کہ وہ وزارتِ خارجہ سطح پر اس حوالے سے بات چیت کرنے کا خواہشمند ہے اور اس بات کا اشارہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دیاہے۔ میٹنگ کے دوران دونوں وزراء نے پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس معاملے پر نئی دلی سفارتی چینلوںکے ذریعے پاکستان کی خواہش ملنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریگی۔سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ وزارت خارجہ سطح کی بات چیت کا فیصلہ خود وزیر اعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’اختلافات کو دور کرنا ہی ہوگا اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کے لئے وہ (پاکستان) دانشمندی کا مظاہرہ کرے جس کیلئے قوم کے مفادات اور جذبات کا خیال رکھا جانا چاہئے، ہم بات چیت کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات کا انتظار کریں گے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا’’یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے بارے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے، ہمیں دیکھنا ہے کہ قابل قبول کیا ہے اور بھارت و پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل منجمد نہیں ہوا ہے‘‘۔ انہوںنے کہا کہ وزرائے خارجہ بات چیت جلد بازی میں نہیں ہوتی ہے اور اس کے لئے پہلے گرائونڈ تیار کرناہوتا ہے۔انہوں نے کہا’’پاکستانی فوج کی طرف سے مثبت اشارے ملے ہیں جن کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم مجموعی صورتحال کو دھیان میں رکھیں گے‘‘۔میٹنگ میں وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہاکہ دونوںملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان بات چیت کے بعد لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح کشیدگی میںکمی آگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیز فائز کی پابندی کی جارہی ہے اور 2دن سے ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے صرف پاکستانی میڈیا سے کچھ باتیںسامنے آئیں ہیں اورجب پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور پر بات چیت کی کوئی دعوت دی جاتی ہے تو اس کے بعدہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By