سرینگر//حریت(ع)چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولویمحمد عمر فاروق جو سرینگر سے دہلی او ر وہاں سے جنیوا کیلئے روانہ ہو گئے جہاں موصوف بین الاقوامی حقوق انسانی کے ۲۱ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ حریت چیرمین وہاں جموںوکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں خاص طور پر ہزاروں گمنام قبروں کی دریافت کے سلسلے میں آج تک کوئی پیشرفت نہ ہونے ، گمشدہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں حکومتی سطح پر کوئی موثر کارروائی نہ کرنے اور اس حوالے سے لیت و لعل کی پالیسی اپنا کر اسے پس پشت ڈالنے ، جیلوں اور تعذیب خانوں میں کشمیری محبوسین کو عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہ کرنے اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت طبی اور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے کے سبب انکی صحت و سلامتی کو لاحق خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے اور اس سلسلے میں ان سے انکے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کریں گے ۔واضح رہے کہ مذکورہ اجلاس جو ان دنوں جنیوا میں چل رہا ہے۔ حریت چیرمین مختلف سمیناروں ، سپوزیموں جن میں جموںوکشمیر میں مبینہ طور ڈھائے جارہے مظالم ، ٹارچر اور انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں کے حوالے سے دستاویزی فلمپیش کی جائیگی ،میں حصہ لیں گے اور انسانی حقوق سے وابستہ بین الاقوامی سطح کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔