GK Communications Pvt. Ltd
Edition :

  صفحہ اوّل
پنچایتی نظام کا بول بالامیرا مشن
بلاک و ضلع پنچایت کونسلوں کے قیام کے وعدہ پر کاربند

سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ریاست میں پنچائتوں اور شہری بلدیاتی اداروں کو بہتر طور چلانے کے حکومت کے عزم کو دہرایا ہے۔وزیر اعلیٰ نے  مینڈھر سے آئے ہوئے سرپنچوں اور پنچوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو عملانے اور ان کی اہمیت نے عالمی نوعیت اختیار کی ہے اور ریاست میں پنچائتی راج کی بازیافت30 برسوں کے بعد عمل میں لائی گئی جو کہ ایک تاریخی قدم اور حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنچائتی اراکین کو چاہئے کہ وہ اپنے اختیا رات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی عمل میں مکمل طور وابستہ رہیں جس سے یہ ادارے کامیابی کی ایک نئی منزل پر گامزن ہوسکیں ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاست میں تین مرحلوں والے پنچائتی نظام اُن کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور بلاک کونسلوں اور ضلع پنچائت کونسلوں کو وجود میں لانے کے لئے تمام راہیں استوار کی جائیں گی تا کہ پنچائتی راج مکمل طور تمام سطحوں پر رسائی حاصل کر سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچوں اور سرپنچوں کے لئے تربیتی پروگراموں کا کام جاری ہے اور پنچائتی اراکین اس وقت یہ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔عمر عبداللہ نے پنچوں اور سرپنچوں سے کہا کہ وہ لوگوں کی توقعات کی آئینہ داری کریں اور ہمت و استقلال سے چیلنجوں کا سامنا کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اُن کی حکومت کا یہ مِشن ہے کہ عام لوگ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں اور یہ ایک پاک وصاف کاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور ا س سلسلے میں ریاستی حکومت پنچائتی اراکین کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2013 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By