GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
شاہراہ پر جزوی ٹریفک بحال
200مسافر اور مال بردار گاڑیاں سرینگر کی طر ف روانہ

سرینگر+بانہال//سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے سے وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ مسلسل دوسرے روز بھی منقطع رہا، البتہ سنیچر کی شب رام بن اور بانہال کے درمیان درماندہ قریب200مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے دیا گیا۔شاہراہ کا فی الحال دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں اتوارکو گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔اس دوران وادی میں کئی مقامات پر برفباری اور بارشوں کا سلسلہ سنیچر کو بھی جاری رہا ۔ جموں سرینگر شاہراہ  پرگاڑیوں کی آ مدورفت مجموعی طور سنیچر کودوسرے روز بھی معطل رہی تاہم کل بعد دوپہر تین بجے رام بن اور بانہال میں درماندہ مسافر بردار گاڑیوں کے بعد مال بردار گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔سنیچر کی صبح جواہر ٹنل کے آرپار وقفے وقفے سے ہورہی برفباری اور جواہر ٹنل اور لور منڈا کے درمیان برف میں پھنسے ایک سو بیس ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل دوپہر تک ممکن نہیں بنائی جا سکی تاہم بعد میں تین بجے کے قریب اس سیکٹر میں شاہراہ سے برف صاف کی گئی اور شاہراہ کو دوطرفہ بنایا گیا ۔ برف میں پھنسے ٹرکوں کو نکالنے کے بعد وقتی طور پر ٹنل کی ایک سرنگ میں روک دیا گیا اور اس دوران بانہال اور رام بن میںدرماندہ ایک سو پچاس ٹرکوں اور ایک سو بیس مسافر بردار گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر چار بجے کے قریب سرینگرکی طرف جانے کی اجازت دی گئی اور یہ سلسلہ دیر شام تک جاری تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک بھوشن کمار گنجو نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اگر موسم میں بہتری رہی تو قاضی گنڈاور ادھمپور میں درماندہ ٹریفک کو دوطرفہ ٹریفک کی صورت میں بحال کیا جائے گا۔ ادھر شام کے وقت موسم میں ایکبار پھر خراب ہوا اور پہاڑی علاقوں خاصکر ٹنل کے آرپار وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوا ہے جو شام دیر گئے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دقتیں پیدا کر سکتا ہے ۔آئی جی ٹریفک منیر احمد خان نے بتایا کہ موسم میں قدرے بہتری اور شاہراہ سے برف ہٹائے جانے کے بعد درماندہ مسافر و مال بردار گاڑیوں کو سرینگر کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں اتوار کے روز گاڑیوں کو صرف جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی اور کسی گاڑی کو مخالف سمت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم انہوں نے شاہراہ کا رخ کرنے والے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ادھر سونہ مرگ اور گگن گیر علاقوں میں زوردار برفباری کاسلسلہ سنیچر کے روز بھی جاری رہا جبکہ گلمرگ میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے ۔مجموعی طور وادی بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور مطلع ہنوز ابرآلود ہے ۔محکمہ موسمیات نے 17دسمبر کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By