GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
حریت وفد پاکستان میں


سرینگر//حریت(ع) کا اعلیٰ سطحی وفد چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں سنیچر کو پاکستان روانہ ہوا۔ وفد میں پروفیسر عبدالغنی بٹ، مولوی عباس انصاری، آغا سید حسن ، بلال غنی لون، مختار احمد وازہ اور محمد مصدق عادل شامل ہیں۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ کشمیر مسئلے کے حل کے سلسلے میں بات چیت کرنے کیلئے سازگار ماحول تیار کرنا چاہئے، جس کے بارے میں حریت نے پہلے ہی کئی تجاویز حکومت ہند کے سامنے رکھی ہیں۔اس ضمن میں انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ہند کو متنازعہ قانون آرمڈ فورسز سپیشل پائورس ایکٹ کی واپسی اور غیر قانونی طور نظر بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں مدد مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو حریت کے دورہ پاکستان پر مثبت رد عمل ظاہر کرنا چاہئے۔حریت چیئرمین نے کہا ’’ اگر اس (بھارت) نے حریت کے پاکستان دورے کے بعد بھی خاموش رہنے کو ترجیح دی تو یہ بھارت کیلئے بہت بڑا نقصان ہوگا‘‘۔ایک سوال کے جواب میں میرواعظ نے پاکستانی حکومت پرت زور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کو با معنی اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے بات چیت کے عمل میں کشمیریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔حریت وفد 10دن تک پاکستان میں قیام کریگا۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By