GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
پہلے امیر اکدل اور باغیاث اب بٹہ مالوبنکر ہٹایا گیا


سرینگر//شہر میں گذشتہ کئی دنوں سے فورسز کے بنکروں کو ہٹانے کی مہم ایک بار شروع کی گئی ہے جسے تجارتی اور عوامی حلقوں نے ایک بہتر قدم قرار دیا۔بٹہ مالو میں سنیچر کو ریکہ چوک میںقائم فورسز بنکر کو ہٹایا گیا جس کے ساتھ ہی شہر میں ہٹائے گئے بینکروں کی تعداد45تک پہنچ گئی۔ریکہ چوک میںقائم سی آر پی ایف157بٹالین کے بنکر کو ہٹانے کی کاروائی جمعہ کی شب شروع ہوئی جو سنیچر صبح تک جاری رہی جسکے دوران سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے بنکر کو از خود مہندم کیا۔اس بنکر کو 90ء کے اوائل میں قائم کیا گیا تھا ۔بنکر ہٹنے کے ساتھ ہی مقامی دکانداروں اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔جمعرات کو امیراکدل پل اور باغیاث چھتہ بل میں دو بنکرہٹائے گئے تھے ۔ 5اکتوبر2010ء کو مگھرمل باغ میں 20برسوں سے قائم 163بٹالین سی آر پی ایف بنکر کو منہدم کر کے ہٹالیا گیا جبکہ اسی روز بٹہ مالو پی ڈی سکول،آنگن واڑی سنٹر وانی ہامہ، پی ایچ سی پالہ پورہ، ایم ٹی حضرت بل، ڈنٹل کالج مسکین باغ اور بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ میں قائم بنکر وں کو ہٹایاگیا۔شہر سرینگر سے بنکروں کوہٹانے کے دوسرے مرحلے کے تحت 16مارچ 2011ء کو بٹہ مالو میں 2،کرن نگر میں 2جبکہ نوہٹہ ،صراف کدل ،رعناواری ،زینہ کدل ،عالی کدل ،بابہ ڈیمب کے علاوہ اسلامیہ کالج اور امر سنگھ کالج کے باہر قائم بنکروں کو بھی منہدم کیا گیا ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By