GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  ادب نامہ
فرید پربتی کی دوتازہ کتابیں بازار میں آنے کیلئے تیار


فرید پربتی کی پہلی برسی پر اُن کی دوکتابیں ’’عکس عکس آئینہ ‘‘ اور ’’تخلیقی روّیوں کی تفہیم‘‘ شائع ہوکر تیار ہوگئی ہیں اور آئندہ چند روز کے اندر بازار میں آئے گی۔ ’’عکس عکس آئینہ‘‘ میں مشاہیر ادب کے خطوط فرید پربتی ؔکے نام لکھے گئے خطوط کا مجموعہ ہے ۔ کتاب ،جو ہند وپاک کے مختلف ادباء کی طرف سے فریدؔ کو لکھے گئے خطوط پر مشتمل ہے ،کو فرید پربتی ؔ کی اہلیہ شمیم شبنم نے مرتب کیا ہے۔کتاب میں اُردو زبان وادب کے جن مشاہیر ادباء اورشعراء کے خطوط شامل ہیں اُن  میں پروفیسر انوارالدین ،افتخارامام صدیقی ، جمال اویسی ،التفات امجدی ، جاوید انور،اقبال مہدی ،بسمل عارفی ، بشیر احمد بیگ شاکر ، حسن مثنیٰ ،پروفیسر احمد صغیر ، اسعد بدایونی ، حقانی القاسمی ،ارمان نجمی ،پریمی رومانی ،تبسم کاشمیری ،پروفیسر تفضل حسین ، آزاد گلاٹی اورانوار شمیم وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ دوسری کتاب ’’تحقیقی روّیوں کی تفہیم‘‘ میں فرید پربتی کے وہ مضامین ہیں جو انہوں نے مختلف موضوعات پر وقتاً فوقتاً تحریر کئے ہیں ۔ ان مضامین میں اُردو کے نابغۂ روزگار شعراء میرؔ،غالبؔ،اقبال ،فیضؔ کی شاعری کے حوالے سے کئی مضامین ہیں۔ساتھ ہی اصلاحِ سخن ،رباعی کا فن اور عروضی مسائل پر بھی مضامین ہیں ۔کتاب کا پیش لفظ صدر شعبۂ اُردو کشمیریونیورسٹی پروفیسر مجید مضمر نے تحریر کیا ہے ۔ دونوں کتابیں ایجوکیشنل پبلشنگ ہائوس نئی دہلی نے شائع کی ہیں ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں













سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By