GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
حافظ سعید علاقے میں موجود تھا:شنڈے


نئی دلی //بھارت نے کہا ہے کہ حافظ سعید نے پاکستان زیر انتظام کشمیرکے سرحدی علاقوں کا کچھ روز قبل دورہ کیا تھا جس کے بعد کرشنا گھاٹی سیکٹر میں واقعہ پیش آیا ۔وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ انٹلی جنس ایجنسیوں کو چار پانچ روز قبل اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ حافظ سعید سرحد کے اُس پار علاقے میں موجود تھا اور اس بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حافظ سعید اس علاقے میں داخل ہوا اور انہوں نے وہاں لوگوں سے بات کی ۔پریس کانفرنس کے دوران شنڈے سے پوچھا گیا کہ کیا جنگجوئوں نے بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس قسم کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن ہم اس بارے میں بہت سنجیدہ ہے کہ تفصیلات جمع کی جائیں ۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان نئی ویزا پالیسی کو التو ا میں رکھا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین جومعاہدہ ہوا ہے اس پر سرنو غور کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By