GK Communications Pvt. Ltd
Edition :
  صفحہ اوّل
فائر بندی اعتماد سازی سے ماخوذ:مفتی


سرینگر//پی ڈی پی سرپرست اور سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے فائربندی کواعتماد سازی اقدامات کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی اور تنائو کے چلتے ہند پاک امن عمل کا منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوںنے حد متارکہ پرجاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک کنٹرول لائن پر فائر بندی خلاف ورزی پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔سابق وزیر اعلیٰ نے سرحدی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کیا اوراس اُمید کا اظہار کیا کہ بھارتی اور پاکستانی سیاسی لیڈر شپ مثبت قدم اٹھا کر بڑے اعتماد سازی کے اقدام کو بچائیں گے۔مفتی نے بیان میں لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی ،کشیدگی وتنائو اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک حد متارکہ پر فائر بندی خلاف ورزی پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔ انہوںنے فائر بندی کو تمام اعتماد سازی اقدامات کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا کہ تب تک دونوں ممالک کا کوئی بھی منصوبہ کارآمد ثابت نہیں ہوگا جب تک حد متارکہ فائر بندی کو برقرار نہیں رکھا جاتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر بندی برقرار رہنے سے ہی دونوں ممالک کی تجارت اور آواجاہی کو فروغ مل سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کسی وجہ سے سرحدوں پر کشیدگی جاری رہتی تو دونوں ممالک کی جانب سے شروع کئے گئے امن عمل کو دھچکہ لگ سکتا ہے اور یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر مقیم لوگوں نے سال 2003میں طے پائے گئے فائر بندی معاہدے کے بعد زندگی کا مقصد جانا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سرحدوں پر کسی طرح کی کشیدگی یا تنائو نہ رہے ۔ انہوںنے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے ہند پاک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

یہ صفحہ ای میل کیجئے پرنٹ کریں












سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    


 


© 2003-2014 KashmirUzma.net
طابع وناشر:رشید مخدومی  |  برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ  |  ایڈیٹر :فیاض احمد کلو
ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر  | مقام اشاعت : 6 پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
RSS Feed

GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By