GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
سکریٹریٹ میں مشاورت


جموں//ریاست کافائنانس ڈیپارٹمنٹ عملی طور پر دن رات کام کر کے سالانہ بجٹ کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے جسے 12 مارچ کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ بجٹ کو بجٹ کابینہ سے قبل ہی آخری شکل دی گئی تھی لیکن آخری وقت پر اس میں چند تبدیلیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ باوثوق ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حتمی بجٹ ڈاکومنٹ گورنمنٹ پریس میں اسمبلی میں پیش ہونے سے ایک روز قبل پرنٹنگ کےلئے جمعرات کو بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ تین روز کے دوران وزیرخزانہ عبد الرحیم راتھر لگاتار وزراءاورانتظامیہ سکریٹریوں سے اپنے چیمبر میں ملاقاتیں کرنے میں مصروف ہیں۔وزیرخزانہ نے تمام محکموں کے انتظامیہ سربراہان کےساتھ سوموار کو تبادلہ خیال جاری رکھا اور میٹنگوں کا یہ سلسلہ رات کے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا۔ منگل کو بھی یہ سلسلہ جاری رہا اوربدھ کو بھی بجٹ تجاویز پر مشاورت جاری رہے گی۔

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By