GK Communications Pvt. Ltd

  صفحہ اوّل
لکھوندر کی ضمانتی درخواست،سماعت 12مارچ کوبار کو عذرات پیش کرنے کی ہدایت
نیوز ڈیسک

سرینگر//چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر نے دسویں جماعت کے طالب علم زاہد فاروق کی ہلاکت میں ملوث ٹھہرائے گئے لکھوندرکمار کی ضمانتی درخواست پر شنوائی 12مارچ تک ملتوی کرنے کے احکامات صادر کئے۔ اس دوران کوآرڈی نیشن کمیٹی برین نشاط نے پولیس کی تحقیقات پر سوالیہ لگاتے ہوئے 68بٹالین بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آر کے بردی کیخلاف عدالت میں چالان پیش نہ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں کل زاہد فاروق کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جسکے دوران مذکورہ طالب علم کی ہلاکت میں ٹھہرائے گئے لکھوندر کمار کی طرف سے دائر کی گئی ضمانتی درخواست پر بحث ہوئی ۔ لکھوندر کمار کی طرف سے عدالت میں اس کے وکیل مولوی اعجاز پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی جگہ دوسرے وکیل نے اس سلسلے میں اپنے دلائل پیش کئے۔ چنانچہ عدالت نے مذکورہ اہلکار کی طرف سے دائر کردہ ضمانتی درخواست پر شنوائی 12مارچ تک ملتوی کرنے کے احکامات صادر کئے۔ عدالت نے بار کو حکم دیا کہ وہ دائر کردہ ضمانتی درخواست پر اپنے عذرات دائر کرے۔ دریں اثناءکارڈی نیشن کمیٹی برین نشاط نے پولیس کی تحقیقات پر سوالیہ لگاتے ہوئے کہا کہ لکھوندرکمار کے بیانات اور دیگر ثبوت و شواہد کی موجودگی کے باوجود بھی پولیس نے ابھی تک کمانڈنٹ آر کے بردی کیخلاف عدالت میں چالان پیش نہیں کیا اور ایک منصوبہ بند سازش کے تحت دونوں اہلکاروں کا کیس نرم کیا جارہا ہے تاکہ عدالت انہیں ثبوت و شواہد کی عدم دستیابی کے باعث بری کرسکے۔ انہوںنے پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد کیس کی تحقیقات مکمل کریں اور اس سلسلے میں دونوں اہلکاروں کیخلاف مضبوط کیس تیار کرکے عدالت میں چالان پیش کریں۔ انہوںنے کہا کہ جب تک نہ دونوں اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے وہ قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

 


سابقہ شمارے
  DD     MM     YY    







 
 


©  2010   KashmirUzma.net

طابع وناشر:رشید مخدومی برائے جی کے کمیونی کیشنزپرائیوٹ لمیٹڈ
ایڈیٹر :فیاض احمد کلو،ایگزیکٹو ایڈیٹر:جاوید آذر،مقام اشاعت :6پرتاپ پارک ریذیڈنسی روڑسرینگرکشمیر
 


GK Communications Pvt. Ltd
Designed Developed and Maintaned By