تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

کراچی/ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرائے جانے کی تصدیق کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرانے پر بات چیت کی گئی اور اس موقع پر بالخصوص سیکیورٹی کے امور پر بات ہوئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مراد علی شاہ کا نجم سیٹھی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے جو بہترین ہوگی، آپ چاہیں تو ایئر پورٹ سے ہوٹل تک ٹیم کے ساتھ آؤں گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پر امن شہر ہے، یہاں بھی انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، ہم سیکیورٹی کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔اس سے قبل اپنے بیان میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیرملکی سیکیورٹ

ڈی ویلئرزکے ون ڈے میں 200چھکے پورے

پرل،18اکتوبر(یو این آئی)جنوبی افریقہ کے طوفانی بلے باز اے بی ڈی ویلئرز یک روزہ کرکٹ میں 200چھکے مارنے والے اپنے ملک کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ ڈیل ویلیرز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے یک روزہ میچ میں بدھ کے روز صرف 104 گیندوں پر 15 چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے آتشی 176 رنز بناڈالے ۔ اپنے سات چھکوں کے ساتھ انہوں نے ون ڈے میں 200 چھکے پورے کر لئے ۔ انہوں نے اپنے 224 ویں ون ڈے میں اس اہم کامیابی کو حاصل کی ہے ۔انہوں نے اب تک 201 چھٹے لگائے ہیں اور وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کے معاملے میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں 200 سے زیادہ چھکے مارنے والے چھ کھلاڑیوں میں پاکستان کے شاہد آفریدی (351)، سری لنکا کے سنت جے سوریہ (270)، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (252)، ہندوستان کے مہندر سنگھ دھونی (213)، اے بی ڈی ویلئرز (201) اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم (200) شامل ہیں

سری لنکا کی آمد خوش آئند

لاہور// پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ سری لنکا ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے لاہور آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا لیکن کرکٹ بورڈ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچوں کا انعقاد کرائے ۔لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کو حال ہی ریٹائر ہونے والے تجربہ کار بلے بازوں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی لیکن ہمیں دستیاب نوجوان ٹیلنٹ پر انحصار کرتے ہوئے انہیں سپورٹ بھی کرنا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ بہتر کمبی نیشن بنتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچ ہارے کیونکہ ٹیم مصباح اور یونس کے بعد جدوجہد کررہی ہے اور آگے بھی کرے گی لیکن ہم انہی لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے ۔ سابق کپتان نے اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سری لنکا ٹیم ٹ

پاکستانی کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھ رہا ہے :سرفراز

ابو ظہبی// میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کی ناکامی کے بعد باؤلرز نے جس طرح اس لو اسکورنگ میچ میں کارکردگی پیش کی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ سرفراز کے بقول شاداب خان نے جس طرح اتنے بڑے میچ میں عمدہ بیٹنگ اور باؤلنگ کی یہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھ رہا ہے ۔فیلڈ پر کھلاڑیوں کو ڈانٹنے کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ کی صوتحال کی وجہ سے کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس بات کو سمجھتے ہیں میں ان سے بعد میں سوری بھی کر لیتا ہوں۔اوس کے باوجود سرفراز کا خیال ہے کہ امارات کے ڈے اینڈ نائٹ میچوں میں پہلے بیٹنگ ہی زیادہ سود مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوس عام طور پر دوسری اننگز میں تیس اوورز کے بعد گر نا شروع ہوتی ہے لیکن اس وقت تک وکٹ سست سے سست تر ہو جاتی ہے اور بیٹنگ آسان نہی

سمیع کا شاندار چھکا

رائے پور// فاسٹ بولر محمد سمیع (61 رن پر چھ وکٹ) کی زبردست بولنگ کی بدولت بنگال نے فالو آن کی شرمندگی کا سامنا کرنے والی چھتیس گڑھ کو یہاں گروپ ڈی میچ کے چوتھے اور آخری دن منگل کو اننگز اور 160 رنز سے شکست دے دی ۔ اس جیت سے بونس سمیت بنگال کو سات پوائنٹس ملے ۔بنگال نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 529 رن بنانے کے بعد چھتیس گڑھ کو اس پہلی اننگز میں 110 رنز پر محدود کر دیا تھا۔اس کے بعد فالوآن کا سامنا کر رہی چھتیس گڑھ کو اس کی دوسری اننگز میں سمیع اور اشوک ڈنڈا نے ٹیم کے اکیلے نو وکٹ نکال کر 81.4 اوور میں 259 رن پر سمیٹ دیا۔ چھتیس گڑھ کی جانب سے ابھیمنیو چوہان نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 115 رنز بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹ پر 229 رنز تک پہنچایا تھا لیکن میچ کے آخری دن چھتیس گڑھ نے اپنے باقی پانچ وکٹ 26 رن جوڑ کر گنوا دیے ۔چھتیس گڑھ کی پہلی اننگز میں سات وکٹ اور دوسری اننگز میں 26 رن پر

سری لنکا کی بہترین کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجیں گے

کراچی/ سری لنکن کرکٹ چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین ٹیم کوپاکستان میں میچ کھیلنے کیلئے بھیج پائیں گے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کو حالیہ سیریز کے تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ کیلئے پاکستان کا سفر کرنا ہے، یہ مقابلہ لاہور میں 29 اکتوبر کو شیڈول ہے، آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکن کرکٹ چیف تھالنگا سماتھی پالا نے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو ٹیم بھیجنے کا یقین دلایا تھا تاہم گذشتہ دن سری لنکن کرکٹرز نے اپنے بورڈ کو دورئہ پاکستان پر تحفظات سے آگاہ کرنے کیلیے خط لکھ دیا تھا، اس معاملے پر سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی پیر کو سر جوڑ کر بیٹھے گی۔گزشتہ روز ویب سائٹ کو انٹرویو میں سری لنکن کرکٹ چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین ٹیم کوپاکستان میں میچ کھیلنے کیلیے بھیج پائیں گے، ون ڈے سیریز کے بعد ٹوئنٹی 20 سیریز کے دو ابتدائی مقابلے یواے ای ہی میں منعقد ہوں گے تاہ

محمد عامر کو کھیلنا سب سے مشکل :وراٹ

نئی دہلی، ۱۶ اکتوبر (یواین آئی)دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تیزگیندباز محمدعامر ان کے لئے اب تک سب سے چیلنجنگ گیندباز رہے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کو نمبر ایک تک لے جانے والے وراٹ نے ٹسٹ اور ون ڈے سبھی فارمیٹ میں نہ صرف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ کافی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ۔ کسی بھی غیرملکی ٹیم کے لئے وراٹ سب سے زیادہ چیلنج بن گئے ہیں لیکن جب وراٹ سے یہ پوچھا گیا کہ کس گیندباز کا سامنا کرنا سب سے مشکل ہے تو انہوں نے واضح الفاظ میں پاکستان کے تیزگیندباز عامر کا نام لیا۔ اسپاٹ فکسنگ میں معطلی کے بعد پاکستان کی ٹیم میں پھر سے واپسی کرنے والے محمدعامر بھی کئی مرتبہ وارٹ کوہلی کی تعریف کرچکے ہیں ۔ یہاں تک خود وراٹ نے بھی عامر کی واپسی پر ان سے بات چیت کرکے حمایت کی تھی۔ ہندوستانی کپتان نے کہا تھا کہ عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپس

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

دبئی/پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔دبئی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس کریں گی۔پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے پاکستانی ٹیم پرعزم ہے۔کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر موجودگی میں حسن علی پر پاکستانی ٹیم کا انحصار ہوگا۔  دوسرا ڈے نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔  

رونالڈو، سواریز کے سیشن کی دھماکہ دار شروعات

میڈرڈ/ ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور بارسیلونا کے لوئس سواریز نے چمپئن لیگ کے اپنے اپنے میچوں میں شاندار گول کرکے تنقید کرنے والوں کے منہہ بند کراتے ہوئے سیشن کا بہترین آغاز کیا ہے ۔رونالڈو نے یہاں گیٹافے کے خلاف 85 ویں منٹ میں فتح کا گول کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو 2۔1 سے جیت دلائی۔ پرتگال کے فٹبالر کا یہ سیشن میں پہلا لیگ گول بھی ہے ۔ میچ میں ریفری کو دھکا دینے کے الزام میں معطلی کے سبب رونالڈو گزشتہ چار میچوں سے باہر رہے تھے ۔ شروعات میں وہ گیٹافے کے خلاف میچ میں فعال نظر نہیں آئے اور انہوں نے آسان گول کا موقع گنوا دیا۔ حالانکہ میچ کے آخری لمحے میں انہوں نے اپنا جادو دکھایا اور متبادل کھلاڑی اِسکو کے پاس پر گیٹافے کے گول کیپر ویسنٹ گوائیٹا کو چکمہ دیتے ہوئے گول داغ دیا جبکہ پہلے ہاف میں 32 سالہ کھلاڑی کو ویسینٹ نے گول سے روک دیا تھا۔ریال کے کوچ زین الدین زیدان نے ص

ایشیا کپ ہاکی:پاک بھارت ٹاکراآج

ڈھاکا/ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہو گا جب پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سپر فور راونڈ میں جگہ بنا چکی ہے، جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اگلے راونڈ میں رسائی کیلئے بھارت کے خلاف فتح درکار ہے، جاپان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بھی گرین شرٹس کی سپر فور میں رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو جاپان پر 7 گولز کی برتری حاصل ہے جبکہ جاپانی ٹیم 4 گولز کے خسارے میں ہے۔پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے تینوں ایونٹس (1982، 1985 اور 1989)میں فاتح رہی تھی جبکہ بھارت دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکاہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں 5 فتوحات کے ساتھ گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے ، بھارتی ٹیم ایک ہی میچ جیت پائی ہے۔

الطاف بخاری نے امیرا کدل حلقے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا جائیزہ لیا

سرینگر/تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے امیرا کدل حلقے کا دورہ کر کے وہاں لوگوں بالخصوص طلاب کیلئے دستیاب کھیل بنیادی ڈھانچے کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سُنے اور انہیں وقت پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔ وزیر کے ہمراہ سیکرٹری سٹیٹ سپورٹس کونسل وحید الرحمان پرا ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ہلال احمد پرے ، ڈی سی سرینگر سید عابد رشید شاہ ، ناظمِ تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو ، زونل صدر امیرا کدل محمد اشرف ڈار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی تھے ۔ راولپورہ کے دورے کے دوران وزیر نے کھیل کے میدان کا علان کیا ۔ اس موقعہ پر علاقے کے لوگوں نے انہیں اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راولپورہ کے دورے کے دوران وزیر نے اعلان کیا کہ اس سکول کو ماڈل فُٹ بال سکول میں تبدیل کیا جائے گا ۔ انہوں نے علاقے میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وہاں ایک کمیونٹی ہال تعمیر

میراث کا سفر جاری: 12واں گریٹر کشمیر انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ پہلگام میں شروع

 سرینگر //سال 2004-03میں شروع کئے گئے سفر کو جاری رکھتے ہوئے گریٹر کشمیر انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز خوبصورت لدر ویلی گالف کورس پہلگام میں جمعہ کو ہوا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز وزیر تعلیم سعید الطاف بخاری نے پبلک ورکس کے وزیر نعیم اختر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے وائس چانسلر رفیع احمد میر، سینئر پی ڈی پی لیڈر محمد دلاور میر، ایم ایل اے پہلگام الطاف کلو، نیشنل کانفرنس ایم ایل اے دیوندرسنگھ رانا اور گریٹر کشمیر کمونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ اعلیٰ فیاض احمد کلو کی موجودگی میں کیا جبکہ اس موقعے پر چیئرمین مشتاق گروپ آف ہوٹلز مشتاق احمد چایہ، ڈائریکٹر ٹورازم محمود شاہ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی سرمد حفیظ بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں دلی، چندی گڑھ، جموں و کشمیر کے مختلف صوبوںکے 134گالفروں شرکت کرنے والے ہیں ،12ویں سیزن میںچندی گڑھ کے 34،دلی کے 16، جموں کے

ون ڈے سیریز میں بہتر کپتانی نظر آئے گی: سرفراز احمد

 کراچی// پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹیسٹ سیریز کے نتیجے کو ایک طرف رکھ کر نئے حوصلے سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔سرفراز احمد نے بی بی سی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ون ڈے ٹیم خاصی متوازن ہے جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حسن علی، فخر زمان اور شاداب خان ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں امید ہے کہ اس سیریز میں وہ اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد جمعے سے ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔سرفراز احمد نے اپنی کپتانی کے انداز کے بارے میں کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی جانب سے بہتر کپتانی دیکھنے میں آئے گی۔انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ہر سی

کھیل کود نوجوانوں کی مجموعی نشو و نما کیلئے لازمی : کوہلی

 اودہمپور//انٹر سکول ہینڈ بال ٹورنامنٹ برائے انڈر 17 بوائیز /گرلز آج یہاں سپورٹس سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوا ۔ پشو پالن و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حثیت سے موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اودھمپور رویندر کمار نے مہمانِ ذی وقار کی حثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلوں کی بدولت نوجوانوں کی مجموعی نشو و نما کو فروغ حاصل ہوتا ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے اُن کے جسمانی و ذہنی نشو و نما کو تقویت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے کھیل مقابلے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کریں تا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ ملے ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بھی خطاب کیا اور منتظمین کی تعر

بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان آج فیصلہ کن میچ کھیلا جائیگا

 حیدرآباد، 12 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کے سب سے تیز فارمیٹ ٹوئنٹی 20 میں آخر فیصلہ کن جنگ کی باری آ گئی ہے اور دونوں کے درمیان آج یہاں ہونے والے تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ سے سیریز کا فیصلہ ہوگا۔  ہندستان نے رانچی میں بارش سے متاثرہ پہلا میچ نو وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے گوہاٹی میں دوسرا میچ آٹھ وکٹ سے جیت کر سیریز 1۔1 سے برابر کر لی۔ حیدرآباد سے اب سیریز کا فیصلہ ہونا ہے ۔آسٹریلیا کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ اس میچ کو جیتے اور دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کرے اور ہندستان سے ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ چکائے ۔ ہندوستانی ٹیم گوہاٹی میں جیت کی اپنی لے سے بھٹک گئی تھی جس کا خمیازہ اسے ایک شرمناک شکست کی شکل میں بھگتنا پڑا ۔ ہندوستانی بلے بازوں نے غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنے وکٹ گنوائے تھے اور کسی نے بھی پچ کے مزاج کو سمجھنے کی ک

عامر خان انڈیا ۔آسٹریلیا میچ میں سیکرٹ سپر اسٹار کی تشہیر کریں گے

 ممبئی، 12اکتوبر(یو این آئی)عامر خان جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کی تشہیر کے سلسلے میں فلم کی مرکزی کردار زائرہ وسیم کے ساتھ13 اکتوبر2017 کو حیدرآباد میں ہونے والے ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی 20 میچ دیکھیں گے ۔سبھی جانتے ہیں کہ عامر خان کرکٹ کے ولدادہ ہیں اور انہیں کرکٹ دیکھنا بہت پسند ہے . اپنی روزمرّہ کی مصروفیت کے باوجود انکی یہ کوشش رہتی ہے کہ وہ سارے میچ دیکھیں.حال ہی میں کرکٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ دیوالی اسپیشل ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران عامر کو انڈین کرکٹ ٹیم کی جرسی دی گئی. اداکار جو کہ حال کے مقابلوں میں انڈین ٹیم کی فتح پر فخر محسوس کرتے ہیں نیلی جرسی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں. مسٹرخان 13 اکتوبر2017 کو حیدرآباد میں کھیلے جانے والے انڈیا۔آسٹریلیا ٹی20 میچ دیکھنے کے لئے بیقرار ہیں.کرکٹ کے معاملے میں عامر تھوڑے توہم پرست ہیں۔ ان کا یہ یقین ہے کہ

ارجنٹینا میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فیفا عالمی کپ میں داخل

 کیوٹو (ایکواڈور)، 11 اکتوبر (یو این آئی)لیونل میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک کی بدولت فیفا عالمی کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچی ارجنٹینا کو ایکواڈور کے خلاف کرو یا مرو کے کوالیفائر میچ میں1۔3 کی فتح کے ساتھ 2018 میں روس کا ٹکٹ دلادیا اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ارجنٹینا کے سپر اسٹار کیوں ہیں۔سال 1970 کے بعد پہلی بار عالمی کپ سے باہر ہونے کے خطرے کو جھیل رہی ارجنٹینا کے لیے ایکواڈور کے خلاف منگل کی رات کیوٹو میں ہوا عالمی کوالیفائرمقابلہ کرو یا مرو کا تھا۔لیکن ارجنٹینا کے ہیرو میسی نے اس مشکل صورتحال میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کردئیے ۔دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا جنوبی امریکی گروپ کی 10 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر رہی اس گروپ سے برازیل ، اروگوئے اور کولمبیا پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ پیرو اوسنیا چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف پلے آف میں پہنچ گیا ہے ۔ ارجن

لڑکیوں پر پابندی اور لڑکوں کو آزادی دینے کی سوچ کو بدلنا ہوگا :سچن تیندولکر

 نئی دہلی/ (یواین آئی) بھارت رتن اور عظیم ترین کرکٹ کھلاڑی سچن تیندولکر کا خیال ہے کہ اگر سماج میں تبدیلی لانی ہے تو لڑکیوں پر پابندی لگانے اور لڑکوں کو آزادی دینے کی سوچ کو بدلنا ہوگا۔سچن نے آج بین الاقوامی بالیکا دیوس کے موقع پر یونیسیف اور بہبود و خواتین و اطفال کی وزارت کے ذریعہ منعقد ایک مباحثہ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے ساتھ امیتازی سلوک نہ کرنے اور انہیں یکساں مواقع دینے کی شروعات ہمیں اپنے کنبے سے ہی کرنی ہوگی۔ عام طور پر ہندوستانی سماج میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ بیٹا غلطیاں کرتا ہے تو کوئی بات نہیں لیکن لڑکیوں پر تمام طرح کی پابندی لگائی جاتی ہے ۔ اس ذہنیت کو ہر حال میں بدلنا ہوگا۔ اس پروگرام میں بہبود و خواتین و اطفال کی وزیر مینکا سنجے گاندھی ، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج، باسکٹ بال کھلاڑی رسپریت سندھو، اسپیشل ایتھلیٹ راگنی راو شرما، مدھیہ پردیش

پاکستان کو 10 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

دبئی/سری لنکا نے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔اس میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو فتح کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم پہلے ہی سیشن میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے سنچری اور کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری بنائی لیکن یہ دونوں اپنی ٹیم کو وائٹ واش کی ہزیمت سے بچانے میں ناکام رہے۔یہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں پہلی شکست ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر چلی جائے گی۔منگل کو آخری دن جب کھیل شروع ہوا تو کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق مجموعی سکور کو 27 رنز کے اضافے کے بعد 225 تک لے گئے۔تاہم اس موقع پر سرفراز احمد پریرا کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے پردیپ کو کیچ دے بیٹھے۔سرفراز اور اسد کے درم

کھلاڑیوں کے حوصلے بلند،ٹیم نے تنازعات کے بیچ کردار دکھایا:پرویز رسول

سرینگر// راجستھان کے خلاف ریاستی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے جموں کشمیر ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تنازعات کے بیچ بھی ذہنی طاقت اور کردار دکھایا۔پرویز نے کہا’’الحمد اللہ، میچ میں ہم بہترین سمت میں نظر آئیں،باوجود اس کے کہ،موسم کے پہلا ہی میچ کافی تنازعات سے گرا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے محنت کر کے بہترین کارکردگی پیش کی اور اپنے ہنر اور صلاحتوں کا لوہا منوایا۔پرویز رسول نے کہا کہ اس صورتحال میں کارکردگی دکھانا آسان بات نہیں، تاہم کھلاڑیوں نے یہ کر کے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اس میچ میں جو توانائی دکھائی،اس سے قبل میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔پرویز رسول کا کہنا تھا’’ میچ پر بلے سے مکمل گرفت اور برتری سے قبل گیند بازی میں بھی کھلاڑیوں نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کوحیران کیا‘&lsquo