تازہ ترین

امیتاب بچن افسردہ

 سرینگر//بالی ووڈ پر کئی دہائیوں تک راج کر نے والے میگا فلمی اسٹار امیتابھ بچن نے کھٹوعہ سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے ’ اس واقعے پر بات کر نے میں بھی گھن آتی ہے ‘ امیتابھ بچن جو ’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘ کی تشبیری مہم کے برانڈ ایمبسڈر ہیںنے مزید کہا کہ ایسے واقعے کو اچھالنا نہیں چاہئے جس پر بات کر نے میں بھی کو فت ہو ۔ سر کردہ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آنے والی فلم کے گانے کے رلیز کے موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کھٹوعہ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے اس پر بات کر نے میں گن آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ شر مناک واقعہ ہے اور اسے زیادہ اچھالنا نہیں جانا چاہئے۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار اپنی آنے والی فلم ناٹ آوٹ 102کے ایک گانے کے رلیز کے مو قعے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے ۔یاد رہ

سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے بے بنیاد:پاکستان

 سرینگر//پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر 2016 میں مبینہ طور پر کیے گئے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد مرتبہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کی تردید کر چکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوؤں پر کہا کہ بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا جبکہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کا بھارتی دعوٰی جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے، جیسا کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی فورسز کے کمانڈر کلبھوشن یادیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی تعداد دو گنا

کانگریس نے دنیا بھرمیں ملک کو بدنام کیا:امیت شاہ

 بنگلورو//بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ جو کرناٹک کے دورہ پر ہیں ، نے آج کہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے بی جے پی کے دوارکان پارلیمنٹ ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی ہم دو ہمارے دو میں یقین رکھتی ہے لیکن آج بی جے پی پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت رکھتی ہے ۔اس کے 1600سے زائد ارکان اسمبلی ہیں،پارٹی 20ریاستوں میں برسراقتدا ر ہے ۔اس کے علاوہ کئی مجالس مقامی اور بلدیات پر بھی بی جے پی کا قبضہ ہے ۔امیت شاہ نے بنگالورو میں ایک انتخابی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ کئی برسوں سے کانگریس نے زعفرانی دہشت اور ہندو دہشت کی اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھرمیں ملک کو بدنام کیا ۔انہوں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی مذہب نہیں ہوتا ،اب کانگریس کا یہ کہنا ہے کہ اس کے کبھی بھی اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کئے ۔

نفرت پر یقین رکھنے والوں کے ہاتھوں

نئی دہلی//بی جے پی کی قیادت والی موجودہ حکومت نے دستور ہند میں تبدیلی لا کر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے لئے 30 سے 35 فیصد نفرت پر یقین رکھنے والا ووٹ بینک تیار کرلیا ہے ۔یہ دعویٰ آج یہاں راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کیا ۔صحافیوں کی ایک مخصوص نشست میں انہوں نے اپنے اس الزام کی توثیق کے لئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پٹنہ میں حالیہ دین بچاو دیش بچاو کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی تھی جس میں حصہ لینے والی مسلم تنظیموں سے اُس'' آئین'' کا سودا کیا گیا جو اس ملک میں اسلام سمیت ہر مذہب پر عمل کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخلص قیادت سے محروم ہندستانی مسلمانوں کے اس استحصال نے سیکولر ہندووں کی نیندیں اڑادی ہیں جنہیں ملک کے سیکولر آئین کے تحفظ کے لئے اس وقت مسلمانوں کی سرگرم تائید اور ملک کو ہندو راشٹربننے سے بچانے کے رخ پر شانہ بشانہ جد وجہد کی سخت ضرورت ہے ۔ مسٹرادیب نے

امن منی کی ضمانت منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بیوی کے قتل معاملہ میں اتر پردیش کے آزاد ممبر اسمبلی امن منی ترپاٹھی کو بڑی راحت دیتے ہوئے اس کی ضمانت کے خلاف اپیل آج مسترد کردی۔جسٹس اے کے سیکری کی صدارت والی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف استغاثہ ایجنسی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور متوفیہ سارہ سنگھ کی ماں سیما سنگھ کی اپیل ٹھکرا دی۔ہائی کورٹ نے نو مارچ 2017 کو اترپردیش کے دبنگ لیڈر امرمنی ترپاٹھی کے ممبر اسمبلی بیٹے امن منی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔سی بی آئی اور سیما سنگھ نے آزاد ممبر اسمبلی کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی عدالت سے اپیل کی تھی۔کیس کی سماعت کے دوران امن منی کی جانب سے دلیل دی گئی تھی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق یہ حادثاتی موت کا معاملہ ہے نہ کہ قتل کا۔ امن منی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ کیس کے چشم دید گواہ نے بھی کہا ہے کہ کار گر کر تباہ ہوئی تھی۔ امن منی کے و

کسینو میں جوا کھیلتے نظر آئے بی جے پی ممبراسمبلی

مہاراج گنج//بی جے پی کے ایک اور ممبراسمبلی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس بار معاملہ کسینو میں تفریح کا ہے۔ دراصل مہاراج گنج ضلع کے بی جے پی ممبراسمبلی جے منگل قنوجیا کا نیپال کے روپن دیہی ضلع کے ایک کسینو میں جوا کھیلتے اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے نیپالی میڈیا میں ہندوستانی نمائندوں کی شبیہ کا مذاق بنایا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے میں پتہ چلا ہے کہ ممبراسمبلی کی رپورٹ بی جے پی کی ریاستی قیادت کی طرف سے مقامی سطح پر طلب کر لی گئی ہے۔مقامی ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق ممبراسمبلی جے منگل قنوجیا کے کارنامے کا یہ وائرل ویڈیو نیپال کے بٹول سے پہلے منی گرام قصبے کے پاس واقع ہوٹال ٹائیگر ریزارٹ لا پئ۔ حالانکہ یہ ویڈیو کب بنایاگیا ، اس بارے میں ابھی کوئی واضح اطلاع نہیں مل رہی ہے۔ ویڈیو میں بی

صحافت میں پی جی کورسوں کیلئے داخلہ شیڈول جاری

نئی دلی//انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونکیشن نئی دلی نے جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسوں کے لئے داخلہ شیڈول کا اعلان کیا۔جن کورسوں کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے ان میں انگریزی صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما، ہندی صحافت میں پی جی ڈپلوما ، ریڈیو اور ٹی وی صحافت میں پی جی ڈپلوما ، اشتہارات اور رابطہ عامہ میں پی جی ڈپلوما، اڑیا صحافت میں پی جی ڈپلوما ،اردو صحافت میں پی جی ڈپلوما ،مراٹھی صحافت میں پی جی ڈپلوما اور ملیالم صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما شامل ہیں۔ان پی جی کورسوں میں داخلے کے لئے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2018ء مقرر کی گئی ہے ۔یہ کورس آئی آئی ایم سی نوڈل کیمپس نئی دلی کے علاوہ ریجنل کیمپسوں دین کنال اڑیسہ ،امراوتی مہاراشٹریہ ایز وال میزورم ، جموں ، جموں وکشمیر ، کوٹایم کریلا میں کرائے جائیں گے۔پی جی ڈپلوما کورسوں کیلئے داخلے کیلئے اُمید وار کے پاس کسی بھی ش

ماہ شعبان کا چاندنظر آیا

نئی دہلی//آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانامفتی محمد سلمان منصورپوری استاذ حدیـث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔جہاںچاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع صاف تھا ،دہلی میں عام رویت ہوئی۔ اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے اعلان کیا ہے کہ  18اپریل 2018 بروزبدھ ماہ شعبان 1439ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس طرح یکم مئی کو شب برات ہوگی ۔  

ہندوؤں کی لاشوں پر اقتدار میں آئی ہے مودی حکومت ، اب وعدہ خلافی کررہی ہے :تو گڑیا

احمدا ٓباد// وشو ہندو پریشد ( وی ایچ پی ) کے سابق کارگزار صدر پروین توگڑیا نے آج سے یہاں تا حیات بھوک ہڑتال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ پر سخت حملہ کیا اور مسٹر مودی پر کروڑوں ہندوؤں سے وعدہ خلافی اور سابقہ حکومت میں مخالفت والے معاملوں پر یو ٹرن لینے والے (رخ بدلنے ) کا الزام لگایا ۔ انھوں نے کہا کہ ان کا مسٹر مودی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے ۔ بیحد سخت تیور والی تقریر کے دوران اجودھیا اندولن کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوؤں کی لاشوں پر اقتدار میں آئی ہے ۔ مسٹر توگڑیا نے یہاں پالڈی میں واقع ڈاکٹر ورنیکر بھون میں رام مندر کے لئے قانون ، گئو رکشا قانون سمیت دیگر معاملے پرسادھو سنتوں کے ساتھ اپنے تا حیات بھوک ہڑتال کی شروعات کرنے کے بعد اپنی خطاب میں کہا کہ وہ ان مانگوں پر ا ڑے رہے جن کا وعدہ کرکے بی جے پی اقتدار تک پ

کٹھوعہ آبروریزی معاملہ کی مخالفت انسانی بنیاد پر کی جائے :حسین دلوائی

ممبئی//کٹھوعہ جموں کشمیرمیں 8سالہ آصفہ کی آبروریزی کے خلاف ملک میں غم وغصہ کی لہر پھیل گئی اور عوام بڑی تعداد میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے لیکن آصفہ کے معاملہ کو مسلم رنگ دینے کی کوشش پر راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی نے اپیل کی ہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ معاملات کو ہندومسلم رنگ نہ دیا جائے ورنہ شرپسند اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔انہوں نے اقلیتی فرقے سے وابستہ تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ اناؤ معاملہ پر بھی احتجاج جاری رکھاجائے اور دونوں پر احتجاج کیا جائے ۔واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ جنوری میں 8سالہ آصفہ کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اناؤ میں ایک بی جے پی ایم ایل اے نے ایک شادی شدہ عورت کو ہوس کا شکار بنایا تھا اور اس میں ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے ۔واضح رہے کہ ان وارداتوں کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم پر زانی ایم ایل اے کو بھی گرفتار کرلیا گی

تاج محل ملکیت تنازعہ'وقف بورڈ ثبوت نہیں پیش کرسکا

 نئی دہلی//تاج محل کی ملکیت کا دعوی کرنے والے سنی وقف بورڈ سپریم کورٹ میں اپنے دعوی کے حق میں آج کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔وقف بورڈ نے اپنی دعویداری پر نرم موقف اپناتے ہوئے کہا کہ تاج محل کا اصلی مالک خدا ہے ۔ جب کوئی جائیداد وقف کر دی جاتی ہے تو وہ خدا کی جائیداد بن جاتی ہے ۔اس سے پہلے وقف بورڈ کا دعوی تھا کہ وہ تاج محل کا مالک ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں دستاویزات ہیں۔وقف بورڈ نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے کہا کہ تاج محل کو محکمہ آثار قدیمہ کی دیکھ ریکھ میں رکھنے میں کوئی پریشانی نہیں لیکن نماز اور عرس جار ی رکھنے کا بورڈ کا حق برقرار رہے ۔اس پر محکمہ آثار قدیمہ نے حکام سے ہدایت لینے کے لئے وقت مانگا۔ معاملے کی اگلی سماعت 27جولائی کو ہوگی۔خیال رہے کہ عدالت عظمی نے محکمہ آثار قدیمہ کی عرضی پر گذشتہ ہفتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ مغل حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہ

پارلیمنٹ میں 15منٹ بولنے کا وقت مل جائے تو

امیٹھی//کانگریس صدر نے راہل گاندھی نے رافیل ڈیل اور نیرو مودی معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی کو سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہو ئے کہاکہ اگر پارلیمنٹ میں 15 منٹ بولنے دیا جائے تو وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے ۔تین روزہ دورے پر امیٹھی آئے مسٹرراہل گاندھی آج دوسرے دن مجھگوں میں رکن پارلیمنٹ فنڈ سے 15 کروڑ کی تعمیر شدہ بارات گھر کا افتتاح کر نے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ان کو پارلیمنٹ میں 15 منٹ بولنے دیا جائے تو وزیر اعظم وہاں کھڑے نہیں رہ پائیں گے ۔جب راہل گاندھی سے کرنسی نوٹوں کی کمی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مودی جی کے اچھے دن آگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیرو مودی 30 ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا ، وزیر اعظم کچھ بھی نہیں بولے ۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ لوگوں کی جیب کے 500

کٹھوعہ اوراناؤآبروریزی معاملہ : ممبئی سمیت کئی مقامات پر عوام کا احتجاج

ممبئی// ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہر وں میں لاکھوں کی تعداد میں شہری اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں اور انہوں نے زانیوں کو پھانسی دینے اور ان کے حامیوں کو بھی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اتوار کی شب مہاراشٹر کانگریس کے صدر اشوک چوان اور ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے کٹھوعہ اور اناؤ آبروریزی کے خلاف جگہ جگہ موم بتی لیکر احتجاجی جلوس نکالے ۔اس خاموش جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جوکہ باندرہ کے متمول علاقے میں نکالا گیا۔ممبئی کے ساتھ ساتھ پونے ،ناگپور،دھولیہ ،جلگاؤں، اورنگ آباد ،مالیگاؤں ،ممبرا ،بھیونڈی اور دیگر بڑے چھوٹے شہروں سے احتجاج کی خبروں نے حکومت اور انتظامیہ کی نیندیں اڑادی ہیں،لیکن عوام کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ممبئی کے متمول اور فلمی دنیا کا علاقہ کہے جانے والے باندرہ میں بڑی تعداد میں ہر ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں خ

بی جے پی ’’بیٹی ہٹاؤ‘‘ پر کام کررہی ہے :ترنمول کانگریس

کلکتہ// جموں و کشمیر میں 8سالہ بچی کی آبرو ریزی اور اترپردیش کے اناؤ میں بی جے پی لیڈرکے ذریعہ غریب خاتون کی عصمت دری کے واقعے کے خلاف آج ترنمول کانگریس کی خواتین سیل نے ریلی نکال کر الزام عاید کیا کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی بیٹی ہٹاؤ کی مہم پر کام کررہی ہے ۔ریاستی وزیر صحت چندریما بھٹا چاریہ نے کہا کہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر ہم لوگوں نے آئین کی حفاظت کا عز م کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین پر حملہ کیا جارہا ہے اور کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔جموں میں ایک معصوم بچی کی عصمت دری اور اس کا قتل کردیا گیا اور اس جرم کی بی جے پی سرپرستی کررہی ہے ۔ہم اس کے خلاف آواز اٹھانا چاہتے ہیں اور عوام کے درمیان بی جے پی کے چہرے کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں ۔یہ ریلی بی آر امبیڈکر مجسمہ سے شروع ہوا اور گاندھی مجسمہ پر ختم ہوا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چندریما بھٹا چاریہ نے کہا کہ عصمت دری جیسے جر

انصاف نہیں ہوا:اویسی

نئی دہلی// آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے 2007کو مکہ مسجد دھماکہ معاملہ میں سبھی ملزمان کے بری ہوجانے پر الزام لگایاہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے ٹھیک طریقہ سے عدالت میں معاملہ کو پیش نہیں کیا۔گیارہ سال پرانے اس معاملہ میں این آئی اے کی عدالت نے حیدرآباد کی مکہ مسجد دھماکہ معاملہ میں ناکافی ثبوتوں کی بنیادپر آج اسیمانند سمیت سبھی ملزمان کو بری کردیا۔سال 2007میں ہوئے اس دھماکہ میں 9لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 58زخمی ہوئے تھے ۔مسٹر اویسی نے ٹویٹ میں کہا کہ'' این آئی اے نے مقدمہ کی ٹھیک طرح سے پیروی نہیں کی ۔ این آئی اے سے جیسی امید تھی اسکے مطابق اس نے معاملہ کی پیروی نہیں کی ۔اس معاملہ میں انصاف نہیں ہوا۔جون 2014کے بعد اس معاملہ میں بیشتر گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے ۔این آئی اے نے مقدمہ کی پیروی امید کے مطابق نہیں کی یا پ

مندر ہندوستانیت کی علامت ہے ، غیر ملکیوں نے رام مندر کو تباہ کیا تھا :بھاگوت

ممبئی// راشٹریہ سویم سیوک کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلم برادری نے نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں نے اجودھیا کی رام مندر کو منہدم کیا تھا۔مسٹر بھاگوت نے تھانے ضلع میں وراٹ ہندو سمیلن سے کل خطاب کرتے ہوئے کہا '' ہندوستان میں مسلم برادری نے رام مندر کو منہدم نہیں کیا تھا۔ ہندوستانی شہری اس طرح کا کام کرہی نہیں سکتے ۔ غیرملکی طاقتوں نے یہاں مندروں کو تباہ کیا تاکہ ہندوستانیوں کا حوصلہ پست کرسکیں۔''مسٹر بھاگوت نے اس بات پر زور دیا کہ رام مندر کوبحال کرنا قوم کی ذمہ داری ہے ۔ '' رام مندر کو ان لوگوں نے منہدم کیا جو غیر ملکی تھے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کے اندر تباہ کئے گئے اس مندر کو بحال کریں۔ مندر کو وہیں تعمیر کیا جانا چاہئے جہاں یہ اصل میں واقعتھا۔ ہم اس کے لئے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔''انہوں نے مزید کہا '' اگر اجودھیا میں را

دہلی : اوکھلا حلقہ میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی 47 جھگیاں چند منٹوں میں جل کر خاکستر، تاہم جانی نقصان نہیں

دہلی //دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تھانہ جیت پور کنچن کنج میں قیام پذیر  رہنگیا مسلمانوں کی جھگیوں میں دیر رات تقریبا تین بجے اچانک آگ لگ گئی۔ جب تک وہاں ،پولیس عملہ یا فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچی ، تب تک 47جھگیاں جل کر راکھ ہو چکی تھیں۔آگ اتنی تیز تھی کی جھگیوں میں مقیم روہنگیامسلمان صرف اپنی فیملی کو ہی نکالنے میں کامیاب ہوسکے جبکہ سارا سامان جھل کر راکھ ہو گیا۔دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تھانہ جیت پور کنچن کنج میں قیام پذیر رہنگیا مسلمانوں کی جھگیوں میں دیر رات تقریبا تین بجے اچانک آگ لگ گئی۔ جب تک وہاں ،پولیس عملہ یا فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچی ، تب تک 47جھگیاں جل کر راکھ ہو چکی تھیں۔آگ اتنی تیز تھی کی جھگیوں میں مقیم روہنگیامسلمان صرف اپنی فیملی کو ہی نکالنے میں کامیاب ہوسکے جبکہ سارا سامان جھل کر راکھ ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقعہ پر پولس پہنچی اور چاروں طرف سے گ

جیٹلی نے راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا

نئی دہلی//وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج راجیہ سبھا کے رکن طورپر حلف لیا۔جیٹلی پچھلے مہینہ ہوئے راجیہ سبھا کے دوسالہ انتخابات میں اترپردیش سے راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔ ان کی گزشتہ مدت کار دو اپریل کو ختم ہوئی تھی۔ وہ مسلسل تیسری بار ایوان بالا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے جیٹلی کو سنسد بھون میں اپنے کمرے میں حلف دلایا۔ اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد اور کئی دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔جیٹلی بیمار ہونے کی وجہ سے دیگر نومنتخب اراکین کے ساتھ حلف نہیں لے سکے تھے ۔ نئی مدت کارمیں بھی انہیں ایوان کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے ۔ گزشتہ مدت کار میں وہ گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن تھے لیکن اس بار انہیں اترپردیش سے ایوان بالا میں بھیجا گیا ہے ۔گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں وہ پنجاب کی امر

پٹنہ : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دین بچاو دیش بچاو کانفرنس شروع

پٹنہ// بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام دین بچاو دیش بچاو کانفرنس ہورہی ہے۔ اس کانفرنس میں بہار کے تقریبا سبھی اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ گاندھی میدان میں سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔مرد اور خواتین کو الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیاگیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ کھانے پینے کی سہولت بھی ہے۔ ریاست کی راجدھانی میں ٹریفک کے بھی معقول بندوبست کئے گئے ہیں۔مولانا ولی رحمانی کے مطابق ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پٹنہ کی سڑکوں پر ٹرک کی آمدوروفت پر روک لگادی گئی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے گاندھی میدان آنے والوں کی راہیں بھی متعین کردی گئی ہیں تاکہ شرکا کو سفر میں زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہے کہ امارت کی جانب سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ریاست گیر سطح پر مہم چلاء گئی تھی۔ گاندھی میدان میں

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر دو بار فائرنگ

اسلام آباد //ماڈل ٹاؤن میں پاکستانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر دو بار فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو بار پیش آیا۔ پہلے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر گذشتہ رات فائرنگ کی گئی، جس کے بعد صبح پھر ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار جسٹس اعجاز کے گھر پہنچے اور اس واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے آئی پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔اس کے علاوہ رینجرز بھی موقعے پر پہنچ گئے ہیں۔وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس واقعے کے مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد از جلد کٹہرے میں لائے جانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر جنرل پولیس سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجن