تازہ ترین

سرکاری سکولوں کا خستہ حال بنیادی ڈھانچہ!،بائز ہائر سیکنڈری ہاری گنہ ون کنگن

کنگن//شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کو استوار کئے جانے کے سرکاری دعوﺅں کی گنہ ون ہائیر سیکنڈری عمارت قلعی کھول رہی ہے جو اپنی تعمیر کے صرف تین برسوں کے اندر خستہ حال ہوچکی ہے اور اسکے درو دیوار کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق عمارت میں بچوں کو رکھنا انتہائی خطرناک ہے لیکن سکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اس جانب لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ 2013سے بائز ہائیر سیکنڈری سکول ہاری گنہ ون کیلئے استعمال کی گئی بلڈنگ نے تین سال کے اندر ہی دم توڑ دیا ہے اور بلڈنگ کی ہر دیوار میں شگافیںپڑ گئی ہیں ۔ 2012میں مذکورہ سکول کیلئے تعمیر کی گئی عمارت 3سال کے اندر ہی خستہ ہوگئی۔ سکول کو 60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں 20فٹ لمبے اور 15فٹ چوڑے پانچ کلاس روم بھی شامل ہے جبکہ عمارت میں 22فٹ لمبے اور 25فٹ چوڑے تین بڑے کمرے بھی موجود ہیں مگر سکول کی تعمیر میں ناق

کشمیر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل:نعیم خان

سرینگر// نیشنل فرنٹ چیئر مین،نعیم احمد خان نے وادی کے اطراف و اکناف میں انتخابات سے قبل گرفتاریوں کے وسیع چکر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزاحمتی قائدین و کارکنان کی سرگرمیوں پر قدغن کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سیاسی قیادت کی سیاسی،سماجی و مذہبی سرگرمیوں پر پابندی جمہوریت کے مُنہ پر ایک طمانچہ ہے۔اپنے بیان میں نعیم خان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کی گی ہے جہاں لوگوں کے سیول ،سیاسی اور جمہوری حقوق پر شبخون مارا جارہا ہے۔یہاں تک کہ آزادی پسند قائدین،جو لوگوں کے سیاسی جذبات کی ترجمانی کررہے ہیں،کو اُنکے گھروں تک محدود کیا گیا ہے یا پھر تھانوں اور جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہمجوزہ انتخابات سے قبل،جو بندوقوں کے سائے میں منعقد کئے جارہے ہیں،کی اہمیت اور افادیت پہلے ہی ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔بھارت مظالم کے

مسرت عالم کی ضمانتی رہائی کیخلاف دائر جائزہ پٹیشن خارج

 بانڈی پورہ//سیشن جج بانڈی پورہ نے مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسرت عالم کی ضمانت پر روک لگانے کے لئے سرکار کی طرف سے دائرجائزہ عرضی کوخارج کردیا ہے ۔سوموار کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ کی عدالت میں محبوس مسلم لیگ چیئرمین مسرت عالم بٹ کی ضمانت کیخلاف سرکار کی طرف سے دائر جائزہ پٹیشن پر سماعت ہوئی ۔اس موقعے پر وکیل دفاع ایڈوکیٹ شعیب دیوانی اور وکیل استغاثہ ایڈوکیٹ شفیق بٹ کا بحث سننے کے بعد فیصلہ لیا کہ سیشن کورٹ کو اختیار نہیں ہے کہ وہ رویژن عرضی کی سماعت کرے۔ اس لیے دائر کر دہ سرکاری عرضی کو خارج کیا جاتا ہے۔  

میرواعظ کی مسلسل نظر بندی ،جابرانہ سیاست کاری :حریت(ع)

 سرینگر//حریت (ع)ترجمان نے تنظیم کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی اور ان کی جملہ سیاسی و دینی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو حکمرانوں کی بالادستی سے عبارت سیاستکاری قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ حریت چیرمین کو مسلسل اپنے گھر میں نظر بند رکھ کر ریاستی حکمران اپنے جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے دعوے کھوکھلے ثابت کررہے ہیں تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ اس قسم کے حربوں سے حریت پسند قیادت کے حوصلوں اور عزم میں کمزوری نہیں پیدا کی جاسکتی۔  

پیلٹ ،بلٹ اور سیفٹی ایکٹ کے زخم تازہ

سرینگر// سرینگر اوراننت ناگ لوک سبھا ضمنی انتخابات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے کہا کہ یہ انتخاب ایک غیر موزون وقت پر کشمیریوں کے سروں پر تھوپا گیا ہے۔کشمیر میں پیلٹ ،بلٹ ،لاٹھی ، پی ایس اے ،کریک ڈاﺅن ،بندشوں اور پولیس راج کے چلتے یہاں انتخاب کےلئے وقت موزون نہیں ہے اور ایسے حالات میں لوگوں سے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے ۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر نے کہا کہ دو پارلیمانی حلقوں کےلئے یہ انتخاب ایک ایسے وقت پر ہورہے ہیں کہ جب گذشتہ سال کی عوامی تحریک کے دوران اہل کشمیر کے جسم و روح پر سرکاری فورسز کی لگائی ہوئی ضربیں تازہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایجی ٹیشن کے دوران کشمیری عوام کو صرف گولیاں ، پیلٹ ، کرفیو ، بندشیں ،پی ایس اے کریک ڈاﺅن کے سوا کچھ نہیں ملا اور ایسے میں یہاں انتخاب کرانے کا کوئی جوا

ڈوروشاپ آباد کے نجی سکول کا قضیہ

ڈورو//ڈورو شاہ آباد کے ایک معروف نجی ا سکول میںچیئرمین اور اساتذہ کی آپسی رسہ کشی کی وجہ سے سینکڑوں طلاب کا مستقبل داو پر لگاہوا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکول کے چیئرمین نے گزشتہ دنوں اس وقت اساتذہ کااجتماعی استعفیٰ قبول کیا جب بقول اساتذہ کے چیئرمین موصوف نے غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا ۔ جس کی وجہ سے سکول ہذا میں افراتفری مچ گئی اور طلاب کلاسوں سے باہر آکر اساتذہ کے حق میں نعرہ بازی کرنے لگے اگرچہ انہیں سمجھا بجھا کر واپس کلاسوں میں بھیج دیا گیا لیکن سوموار کی صبح مذکورہ سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات نے سڑکوں پر آکر دھرنا دیا اور تین گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل مسدود کردی تاہم بعد میں چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ اور زونل ایجوکیشن آفیسر ڈورو کی مداخلت اور اس یقین دہانی پر طلباءپرامن طور منتشر ہوئے۔سکول میں زیر تعلیم طلاب کا کہناہے کہ سکول ہذا میں کام کررہے تمام اساتذہ محنت

۔ 18نئے طبی مراکز کے لئے عمارتوں کی تعمیر مکمل

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے وادی میں محکمہ صحت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور چیف میڈیکل آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو صحت مراکز میں عوام کے لئے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی کے مختلف طبی اداروں میں مریضوں کو انتہائی نگہداشت والی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور مریضوں کو یہ سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔میٹنگ کے دوران یہ جانکاری دی گئی 18نئے صحت مراکز کے لئے عمارتوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے جنہیںعنقریب ہی عوام کے نام وقف کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ ضلع ہسپتال بڈگام کو جلد ہی ڈیجٹل ایکسرے اوردیگر حساس طبی سازوسامان سے لیس کیا جائے گا۔صوبائی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسران کو صحت مراکز کے گردونواح

این سی اور پی ڈی پی سے خیر کی امید عبث

سرینگر// فریڈم پارٹی نے کلگام میں پی ڈی پی کی طرف سے منعقد کئے گئے چند لوگوں کی انتخابی ریلے کے خلاف عوامی ردعمل کو جرات مندانہ اور قابل تقلیدقرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے معصوم بچوں کو قتل کیا اور بینائی چھین لی ،وہ اسی برتاﺅ کے مستحق ہیں ۔بیان میںاس امید کا اظہار کیا گیاہے کہ جنوبی کشمیر ،سرینگر ،بڈگام اور گاندربل سمیت سبھی علاقوں میں قاتلوں اور سوداگروں کو اسی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گااور انہیں یہ بتایا جائے گا کہ پیلٹ کا قہر ڈھانے والے اور فرقہ پرست عناصر کو شہہ دینے والے عزت و احترام کے بجائے دھتکارے جانے کے قابل ہیں ۔ادھر پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے پارلیمانی انتخابات کو ایک تماشہ اور مضحکہ خیزکھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہمارے ہاتھ پاﺅں باندھ کر جس یک طرفہ جیت کا اعلان کررکھا ہے وہ کسی مذاق سے کم نہیں۔انھوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ایک ہی

واڑورہ سوپور میں حادثہ ، 25 مسافر زخمی،6سرینگر منتقل

سوپور// سوپور مےںپیش آئے سڑک حادثے میں25 مسافر زخمی ہوئے جن مےں 6 کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔تفصےلات کے مطابق سوموارکی صبح10 بجے ےاور ہندوارہ سے سوپور آرہی اےک مسافر بس واڈورہ کے نزدےک الٹ گئی ۔بس میں سوار25 مسافر زخمی ہوئے ´۔زخمیوں میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔اس موقعے پر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال سوپور منتقل کےا گےا جہاں پر ڈاکٹروں نے 6 کی حالت نازک قرار دی اور انہےں صدر اہسپتال سرےنگر منتقل کےا گےا ۔ان زخمیوں میںمےں رافعہ بےگم ،راجہ بےگم ،حفےظہ بےگم ،رقیہ بانو ،فردوس احمد اور خورشےد احمد شامل ہےں ۔دیگر زخمیوں مےں شہزاداحمد ،عامر علی وانی ،اعجازاحمد ،پاکےزہ بشےر ،ہلال احمد ،سوےٹی بےگم ،وغےرہ شامل ہے۔ پولےس نے گاڑی کو اپنی تحوےل کرکے کےس درج کےا تاہم گاڑی کا ڈرائےور فرار ہوگےا ۔ ڈر ئےوار کی تلاشی شروع کردی گئی ہے۔  

کشمیری عوام انتخابات کا بائیکاٹ کریں:بھیم سنگھ

 سرینگر// نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسربھےم سنگھ نے پارٹی کی طرف سے ضمنی پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس حوالے سے سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھیم سنگھ نے کہاکہ حکمراں پارٹی پی ڈی پی-بی جے پی نے وادی کشمیر کے پارٹی کے ایگزیکٹو ممبران اور سینئر عہدیداروں کی سےکورٹی ہٹا دی ہے ، جن میں سعید مسعود ااندرابی (ریاست کے سیکرٹری جنرل)، منظور احمد نائک (صوبائی صدر) فاروق احمد ڈار (ضلعی صدر بارہمولہ)، علی محمد ڈار، شاہ فےاض (ضلعی صدر شوپیان)، حکےم عارف علی (ضلعی صدر سرینگر) وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے 60 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان جو مزدوری کرنے کے لئے ہمسایہ ریاستوں میں چلے گئے ہیں۔اس معاملے کو پروفےسر بھےم سنگھ نے ہندستان کے الیکشن کمشنر کے نوٹس میں بھی لایا تھا، جنہوں نے ذاتی طور پر صورت حال پر غور کرنے کا یقین دلایا تھا۔پنت

یوگی کا وزیراعلیٰ بننا ’جارحانہ ہندتوا‘کی طرف پیش قدمی

 سرینگر//مسلم دینی محاذ کے محبوس امیر ڈاکٹر محمد قاسم کا حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان نے کہاکہ ادتیہ ناتھ یوگی کو ریاست اتر پر دیش کا وزیر اعلی بنایا جانا اس بات کی واضح شہادت ہے کہ بھاجپا نے بھا رت کے مرکزی انتخابات (2019) سے پہلے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے 2018ءمیں باضابطہ رام مندر تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بین الاقومی سطح پر یا بھارت میں اس تعمیر پر سخت ردعمل سامنے آتا ہے تو اُس تعمیر سے وزیر ا عظم ہندنر یندر مودی لاتعلق کا اظہار کرکے اسکو ادتیہ نا تھ کا ذاتی فیصلہ قرار دیں گے اورا گر بھارت میں مسلمانوں کیطرف سے اسکی مخالفت موثر طور نہیں ہوتی پھر بھارت کی مرکزی حکومت بھی اعلانیہ طور اس تعمیر میں شامل ہوگی۔ڈاکٹر قاسم نے کہاکہ بھارت میں 2002ءکے گجرات میں ہوئے مسلم کش فسادات کے بعد ایک نیاسیاسی دور

نوروز پر گورنر،وزیراعلیٰ،نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی عوام کو مبارک

 سرینگر//گورنر،وزیراعلیٰ،نائب وزیر اعلیٰ،قانون ساز کونسل چیئرمین ،نیشنل کانفرنس اور کانگریسنے ریاستی عوام کو نو روز کے موقعہ پر مبارک باد د ی ہے۔گورنر این این ووہرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس تہوار کو ریاستی عوام کے لئے اہمیت ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مل جُل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائےں تاکہ بگڑتے ہوئے ماحولیاتی تواز ن کو تحفظ بخشا جاسکے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اس تہوار کو مذہبی اور ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے امید ظا ہر کہ یہ تہوار ریاست کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوروز کے موقعہ پر زیادہ سے زیادہ پودوں کی شجر کاری کریں تاکہ ماحولیات کو تحفظ بخشا جاسکے۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کو امن ، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گا۔جموں وکشمیر قانون

آر ایس ایس ایجنڈا کے حامی خیرخواہ نہیں: جاوید میر

 سرینگر// لبرےشن فرنٹ (ح)نے کہا ہے کہ آرایس ایس ایجنڈا اپنانے والے کشمےری عوام کے خےر خواہ نہےں بلکہ وہ کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کشمےری عوام کی قربانےوں کا کھلے عام استحصال کےا جا ر ہا ہے۔پارٹی چیئرمےن جاوےد احمد مےر نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کے ذرےعے 1947 سے تنازعہ کشمےر کو طول دےنے کی کوشش کی گئی اور آج بھی سر زمےن کشمےر پرآر ایس ایس کی سےاست کو سجانے کے لئے مےدان ہموار کےا جا رہا ہے۔ جاوےد مےر نے عوام سے اپےل کی ہے کہ وہ قربانےوں کی حفاظت کے لئے اُن کے حوارےوں کے ساتھ اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حکمران پچھلی سات دہائےوں سے جموں کشمےر کی سر زمےن پر الےکشن کے ذرےعہ عالمی برادری کا توجہ ہٹانے کے لئے ےہ اقدام کر رہے ہیں۔