تازہ ترین

دربار مو انتظامات کا جائزہ

جموں//چیف سیکرٹری بی آر شرما نے جموں میں ایک میٹنگ کے دوران دربار مو¿ کی جموں سے سرینگر منتقلی کے سلسلے میں انتظامات کا جائیزہ لیا۔ہفتے میں پانچ دنوں کام کرنے والے دفاتر28 اپریل جبکہ6 دن کام کرنے والے دفاتر29 اپریل کو جموں میں بند ہوں گے اور یہ سارے دفاتر8 مئی 2017 ءکو سرینگر میں دبارہ اپنا کام کاج شروع کریں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ29 اپریل،30 اپریل،6 مئی اور7 مئی کو ریکارڈ اور ملازمین کی سرینگر کی منتقلی کے لئے معقول تعداد میں ٹرک اور بسیں دستیاب رکھی جائیں گی۔ ان چار دنوں کے دوران جموں سے سرینگر کے لئے یکطرفہ ٹریفک چلے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایات دیں کہ دربارمو¿ کے حوالے سے سلامتی سمیت تمام انتظامات مکمل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دربار مو¿ کے دنوں کے دوران اضافی بسوں کے ساتھ کرینز، موبائل ورکشاپ، موبائل طبی ٹیمیں اور دیگر سہولیات بھی شاہراہ پر قائم ک

کشمیر میں نامساعد حالات اور تعلیم

سرینگر// ہڑتال اور بار بار پیدا شدہ نامساعد حالات سے شعبہ تعلیم متاثر ہونے کا ادراک رکھنے کے باوجود کشمیر ی طلباءکی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مزاحمتی پورگراموں بشمول ہڑتال پر عمل درآمد لازمی ہے ۔کشمیر ی طلباءکی اکثریت مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی حامی ہے اور اس کیلئے وہ اپنی توانائی صرف کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ۔کشمیر میں تعلیمی سیکٹر میں سرگرم بین الاقوامی سطح کی غیر سراری تنظیم چنار انٹرنیشنل کے ذرےعے کی گئی ایک مفصل رپورٹ میں تعلیم اور نامساعد حالات پر ایک سروے عمل میں لائی گئی جسے جمعرات کو سرینگر میں میڈیا کے سامنے منظر عام پر لایا گیا ۔92 صفحات پر مشتمل اس سروے رپورٹ میں وادی کے نامساعد حالات خصوصاً ایجی ٹیشن2016کے دوران تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے اور اس پر مقامی طلباءکی آراءکو دستاویزی شکل دی گئی ہے ۔اس موضوع پر کئی تیکنیکی پہلوﺅں پر بحث کرتے ہوئے مزاحمت کے حامی طب

جیل اور پولیس تھانے

سرینگر// لبریشن فرنٹ نے مختلف جیلوں اور پولیس تھانوں میں مقید بزرگوں اور جوانوں کے خلاف جاری تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور دوسری فورسز نے جیلوں اور تھانوں میں مقید پڑے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے۔ کولگام پولیس تھانے میں پچھلے کئی ماہ سے بند رکھے گئے درجنوں افراد جن میں غلام محی الدین کوچھے ساکنہ کاڈر اور محمد رفیق احمد ڈار موہن پورہ بھی شامل ہیں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ یہ لوگ کئی ماہ سے پولیس تھانے میں رکھے جارہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اسی طرح شوپیان تھانے میں مقید زبیر احمد ترے کا معاملہ ہے جو ۴۱۰۲ءسے قید ہیں اور پچھلے کئی ماہ سے شوپیان تھانے میں رکھے جارہے ہیں۔ یاسین ملک نے کہا کہ جس بے ہنگم انداز میں پولیس اور فورسز کی ہڑبھونگ جاری ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔لبریشن فرنٹ نے اپنے مرحو

مذہبی سے زیادہ ایک فوجی یاترا

سرینگر//سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل متحرک سیول سوسائٹی گروپ کولیشن آف سیول سوسائٹیز نے بنگلور نشین تحقیقی گروپ ”اکویشن“کے اشتراک سے” امرناتھ یاترا،فوجی یاترا“ کے نام سے رپورٹ منظر عام پر لاتے ہوئے کہا ہے کہ1990سے یہ یاترا آبادیاتی ثابت ہوئی اور بھارت کے مختلف حصوں سے لاکھوں لوگ اس میں شامل ہوے ہیں۔ معروف انسانی حقوق کارکن آسیہ جیلانی کی13ویں برسی کے موقعہ پر سرینگر میں اس رپورٹ کو پیش کیاگیا جبکہ اس دوران دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ رپورٹ مختلف محکموں سے حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل کئے گئے دستاویزات،کشمیر میں افسران سے لئے گئے انٹرویو کے علاوہ وادی،جموں دہلی،لدھیانہ اور دیگر مقامات پر لوگوں اور اداروں سے حاصل کئے گئے تاثرات پر مبنی ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ1990سے قبل امرناتھ یاتر ا میں کچھ ہزار یاتری شامل ہوتے تھے جبکہ1996سے اس میں3لاکھ یاتریوں کا اضافہ

بلٹ ،پیلٹ ،پاوا ،پلاسٹک اور اب۔۔۔۔۔

 جے پور //مدھیہ پردیش کے قبائلی نوجوانوں نے جموں وکشمیر میں سنگ بازوں سے نپٹنے کےلئے فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے ۔مغربی مدھیہ پردیش کے قبائلی ضلع جبو ہ کے نوجوانوں جنہیں گلیل سے پتھر مارنے کی مہارت حاصل ہے نے کشمیر وادی میں فورسز کے ساتھ مل کر پتھراﺅ کرنے والوں سے نپٹنے کےلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔لکھی پورہ گاﺅں کے 26سالہ نوجوان پریم سنگھ نے کہا مقامی قبائلی نوجوانوں پر مشتمل ایک گوفان بٹالین بنائی جانی چاہئے اور اسے سنگ بازی سے نپٹنے کےلئے کشمیر میں تعینات کیا جانا چاہئے ۔ یہ بٹالین سنگ بازوں کےلئے موزوں جواب ہو گا ۔کانگریس اور بی جے پی نے بھی مقامی نوجوانون پر مشتمل ایسے سیکارڈ کی تشکیل کی حمایت کی ہے جو اس فن میں مہارت رکھتے ہیں ۔کانگریس کے سابق ایم ممبر اسمبلی جوبا زیویر میدھا نے کہا ” حکومت کو گوفان سنگ باز سیکارڈ بنانا چاہئے تاکہ کشمیر میں سنگ بازوں سے نپٹا جاسکے یہ ا

ترکہ پورہ ہندوارہ کی شادی شدہ خاتون کی پر اسرار موت

کپوارہ//ترکہ پورہ ہندوارہ میں مبینہ طورزہر دیکر قتلکی جانے والی شادی شدہ خاتون کے لواحقین نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام گئے دیر ترکہ پورہ میں اس وقت بشیر احمد بٹ کے گھر میں چیخ پکار شروع ہوئی جس کے بعد لوگو ں میں افرا تفری مچ گئی اور بشیر احمد کے گھر پہنچ گئے وہاں اس کی بیوی فہمیدہ بیگم کو نازک حالت میں دیکھا تاہم اس کے سسرال والو ں نے کہا کہ فہمیدہ نے زہر یلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔بتا یا جاتاہے کہ فہمیدہ کو اگرچہ ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہا ں سے اس کو ڈاکٹرو ں نے انتہائی نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا ۔جمعرات کی صبح کو فہمیدہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔فہمیدہ ہندوارہ کے بہنی پورہ ڈوگری پورہ کی رہنے والی تھی ۔فہمیدہ کے والد غلام محی الدین صوفی نے الزام لگایا کہ ان کی بچی کو سسرال والے کافی ستاتے تھے اور اب تک اس

بانڈی پورہ ضلع ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ سرینگر میں منعقد

 سرینگر// انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری کی صدارت میںبانڈی پورہ ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سال2017-18 کے لئے اتفاقِ رائے سے105.53 کروڑ روپے کے کیپکس بجٹ کو منظوری دی گئی۔نائب سپیکر قانون ساز اسمبلی نذیر احمد گریزی، ارکان اسمبلی محمد اکبر لون، عثمان مجید، ضلع ترقیاتی کمشنر سجاد حُسین، مختلف محکموں کے سربراہاں اور ضلع افسر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں گذشتہ مالی سال کے دوران عملائے گئے ترقیاتی کاموں کاخلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے برس کے دوران50.43 کروڑ روپے میں سے46.48 کروڑ روپے صرف کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے برس کے دوران ضلع میں23.21 کروڑ روپے کی لاگت سے9 سڑک پروجیکٹ مکمل کئے گئے۔ اس کے علاوہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت52.39 کلو میٹر مسافت والے13 پروجیکٹ بھی مکمل کئے گئے۔مختلف شعبوں کی حصولیابیوں کا جائیزہ لی

زیڈجی محمد اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی تصانیف

سرینگر//ریاست کے دو نامور قلمکار اور کالم نویس زیڈ جی محمد اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی دو نئی تصانیف 22اپریل کو دن کے2بجے منظر عام پر لائی جارہی ہیں ۔ ان دو نئی کتابوں کی رسم رونمائی کشمیر یونیورسٹی کے ابن خلدون ہال میں انجام دی جائے گی جہاں وادی کے نامور محقیقین ،صحافی اور اہل قلم حضرات شریک ہونگے ۔گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ میں مستقل کالم نویس زیڈ جی محمد کی نئی تصنیف سرینگر(سٹی آف رزسٹنس اینڈ کلچر)اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی نئی تصنیف ّپروفائلنگ اِن ٹو پوٹریٹ آف کشمیر اینڈ سب کانٹیننٹ ) میں کئی اہم امور کو اجاگر کیا گیا ہے ۔کالم نویس زیڈ جی محمد کی کتاب سرینگر ( دی سٹی آف رزسٹنس اینڈ کلچر) میں پائین شہر کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔پائین شہر کے حوالے سے مزاحمت،ثقافت اور سیاست پر عینی شاہد کے بطور مصنف نے 1953سے1965تک کا احاطہ کیا ہے ۔اسکے علاوہ ڈاکٹر جاوید اقبال کی تصنیف نو

مزاحمتی و مذہبی جماعتوں کا کولگام کے نوجوان کی ہلاکت پر شدید ردعمل

  سرینگر//حریت (گ)،تحریک حریت، نیشنل فرنٹ،مسلم کانفرنس ، محاذ آزادی ،ینگ مینز لیگ ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، تحریک استقامت ،جمعیت اہلحدیث اورعوامی مجلس عمل نے زونگل پورہ کولگام کے نوجوان کے جاں بحق ہونے پررنج وغم کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ نوجوان 9مئی کو پارلیمانی الیکشن کے دن بارسو گاندربل میں شدید زخمی ہوا تھا۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کو اب جموں کشمیر میں الیکشن منعقد کرانے کے سلسلے کو ختم کرکے سنجیدگی سے اس تنازعے کے حل کی فکر کرنی چاہئے اور مزید خون خرابے کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ اس خطے کے لوگوں کی امنگوں اور آرزوو¿ں کا احترام کیا جائے اور انہیں اپنے مستقبل کے تعین کا موقع فراہم کیا جائے۔اپنے ایک بیان میں گیلانی نے 25مئی کو جنوبی کشمیر میں منعقد کرائے جارہے ضمنی انتخاب کو منسوخ کرنے پر زور دیتے

علامہ اقبال کا79واں یوم وصال

 سرینگر// حریت (ع) چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو ان کے79ویں یوم وصال پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں ملت اسلامیہ خاص طور پر برصغیر کا ایک عظیم محسن اور مربی قرار دیا۔ میرواعظ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے سے خدااعتمادی اور خود اعتمادی کی تعلیم کو عام کرنے کا فریضہ انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نہ صرف ایک عظیم انقلابی نوعیت کے حقیقت پسند شاعر تھے بلکہ علامہ نے مشرق و مغرب کی خاک چھان کر قرآن حکیم اور پیغمبر اسلام کی آفاقی تعلیمات کو جدید اسلوب میں پیش کرکے دنیا کو انسان دوستی ، اخوت و محبت ، رواداری اور بقائے باہم کی تعلیم دی۔ میرواعظ نے کہا کہ برصغیر میں علامہ اقبال واحد شخصیت ہے جنہوں نے سب سے پہلے دو قومی نظریئے کو پیش کیا اور تصور پاکستان کا خاکہ پیش کیا۔ میرواعظ نے کہا کہ علامہ اقبال جو خود کشمیری النسل تھے ،ہمیشہ کشمیری ع

بٹہ مالو ہلاکت

 سرینگر// نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے چندوسہ بارہمولہ جاکر سجاد حسین شیخ کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔سجاد احمد شیخ کو بی ایس ایف اہلکاروں نے گذشتہ دنوں بٹہ مالومیںجاں بحق کیا تھا۔موصولہ بیان کے مطابق نعیم خان نے موصوف کے گھر میںموجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اور ان کے مقامی اعانت کاروں کو کشمیری نوجوانوں کے خون کی لت لگ گئی ہے اور وہ کسی نہ کسی بہانے ہماری نوجوان نسل کو نشانہ بنانے کی تاک میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سجاد حسین کے والدین کو اُن کا فرزند جاں بحق ہونے سے جو زخم ملا ہے وہ مندمل تو نہیں ہوسکتا البتہ اُنہیں اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ اہل کشمیر ان قربانیوں کے ثمر سے ضرورفیضیاب ہوں گے۔    

اقوام متحدہ اور ایمنسٹی کے جائزے تسلی بخش :شبیر شاہ

 سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت حقائق سے آنکھیں چراکر اور کذب بیانی کے سہارے دنیا کو زیادہ دیر تک دھوکہ نہیں دے سکتااور دنیا کے بدلتے سیاسی منظر نامے کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کرنا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میںشاہ نے کہا کہ یہ بات قابل تشفی ہے کہ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں کشمیر کی صورتحال سے متعلق جس طرح تشویش کا اظہار کیا ہے،ہم امید رکھیں گے کہ عالمی ادارہ اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے میں پہل کرے گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ جموں کشمیر کے عوام اور پاکستان اس سلسلے میں گزشتہ 70برسوں سے عالمی مداخلت کے لئے اپنا مطالبہ دہراتے آرہے ہیں البتہ بھارت ریاست میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے روڑے اٹکارہا ہے۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ یہ بات اگرچہ حوصلہ افزا ہے کہ یہ عالمی ادارے ریاست میں بگڑتی صورت حال پہ نگاہ ر