تازہ ترین

سرکاری عہدوں پرسیاسی افراد کی 28تعیناتیاں، 25نے استعفیٰ دیدیا، 2برطرف کئے گئے

سرینگر// سرکار کے حکمنامے زیر نمبر 299بتاریخ یکم اپریل 2016ء کے سٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجرس کی رو سے سیاسی عہدوں پر تعینات 25افراد نے استعفیٰ دیا ہے جس کو گورنر نے منظور کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ حکومت نے ریاست میں 28افراد کو مختلف بورڈوں / کارپوریشنوں /پی ایس یوز میں چیئرپرسن/ وائس چیئرپرسن / ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔ ریاست میں گزشتہ ماہ گورنر راج نافذ ہونے کے فوراً بعد ریاستی حکومت نے تمام انتظامی محکموں کو سٹینڈ نگ آپریٹنگ پروسیجر کو لاگو کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی رو سے ان افراد کو مستعفی ہونا تھا۔21؍ جون 2018ء کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سیٹنڈنگ آپریٹنگ پروسیجر کو دہرایا تھا۔ حکومت نے آج کہا ہے کہ 28افراد میں سے 25نے اپنے اپنے استعفے گورنر کو پیش کئے ہیں جن کو منظور کیا گیا ہے جبکہ گجر بکروال ترقیاتی مشاورتی بورڈ کے چیئرپرسن اور ایگر و انڈسٹریز ڈیولپم

گورنر ووہرا کا دورہ لیہہ: ترقیاتی کاموں کیلئے 25جولائی تک رقومات کی واگذاری کی ہدایت

لیہہ//گورنر این این ووہرا نے گذشتہ روز لیہہ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لیا۔گورنر کے مشیران ، چیف سیکرٹری اورپرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی بھی گورنر موصوف کے ہمراہ تھے۔ گورنر موصوف نے لیہہ پہنچ کرایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ممبر پارلیمنٹ تھپستن چیوانگ، ایم ایل سی اور سابق وزیر چھرینگ دورجے، ایم ایل اے اور سابق وزیر نوانگ ریگزن جورا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ارکان قانون سازیہ نے لیہہ ضلع سے متعلق متعدد ترقیاتی معاملات اُبھارے اور ترقیاتی کاموں کی تیز تر عمل آوری کے لئے کیپٹل رقومات میں اضافہ کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے عرصہ دراز سے التواء میں پڑے کاموں کو جلدمکمل کرنے کی بھی مانگ کی۔ارکان قانون سازیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد گورنر موصوف نے ایل اے ایچ ڈی سی کے ایگزیکٹو کونسلروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں ایگزیکٹو کونسلروں نے

ملک کی حراستی ریمانڈ میں توسیع

سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی حراستی ریمانڈ کو 13جولائیتک بڑھا دیا ہے۔ ملک جو تحریک حریت کے عمر عادل ڈار کے ہمراہ تھانہ کو ٹھی باغ میں مقید ہیں کو6جولائی کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ فرنٹ ترجمان نے چیئرمین کی گرفتاری کو طول بخشنے کی پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین اور کارکنان کو قید کرنا اور انہیں اپنی سیاسی کاوشوں کو انجام دینے سے روکنا ہر لحاظ سے غیر جمہوری اور جا برانہ طرز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ محمد یاسین ملک نے ممیندر شوپیان میں ایک پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک اور کشمیری بچے کے شہید ہوجانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  

ایڈوکیٹ ڈی سی ریناایڈوکیٹ جنرل مقرر

سری نگر//ریاست کے ایک سینئرقانون داں ایڈوئوکیٹ ڈی سی رینا کو ایڈوئوکیٹ جہانگیراقبال کی جگہ ریاست کا نیا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے جبکہ موصوف یہ اہم ترین ذمہ داری تیسری مرتبہ سنبھال رہے ہیں ۔خیال رہے اسے سال2008اور2016میں بھی گورنرراج کے دوران ایڈوکیٹ ڈی سی ریناکوایڈوکیٹ جنرل کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔کے این این کے مطابق ریاستی گورنرنریندرناتھ ووہرانے ریاستی آئین کے تحت حاصل شدہ اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے ریاستی ایڈووکیٹ جنرل کی خالی پڑی کرسی پُرکردی ہے ،اورگورنرموصوف نے ماضی میں 2مرتبہ یہ ذمہ داری انجام دے چکے سینئرقانون داں ایڈووکیٹ ڈی سی ریناکوپھرریاست کاایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیا ہے ۔بدھ کے روز گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں بتایا کہ ریاستی گورنراین این ووہرا نے جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 42 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل، امرنات

دھوکہ دہی میں ملوث پی ڈی ڈی ملازم گرفتار

سرینگر// کرائم برانچ کشمیر نے ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرک ڈویژن سمبل کے دفتر میں تعینات ایک سینئر اسسٹنٹ مشتاق احمد ملک ساکن آرہ گام بانڈی پورہ کے خلاف یہ شکایت موصول ہونے کے بعد، اُ س نے محکمے کے بلوںکی کروڑوں روپے کی رقم مختلف بنکوں میں اپنے اوراپنے کنبے کے افراد کے کھاتوں میں جمع کی ہے، کارروائی عمل میںلائی۔جمو ںوکشمیر بنک کی شاخ میں 5کروڑ،72لاکھ اور52ہزار روپے جمع کرکے اس رقم سے 43.82لاکھ روپے کاسود بھی حاصل کیا گیا۔مذکورہ ملازم نے ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرک ڈویژن کے سرکاری بنک کھاتہ نمبر0089010200012سے یہ رقم جعلسازی سے نکال کر 22کھاتوںمیں جمع کی جو کہ اُس کے اوراس کے کنبے کے افراد چلا رہے تھے۔چنانچہ یہ سارے بنک کھاتے اب منجمد کئے گئے ہیں ۔اس کے خلاف پولیس اسٹیشن کرائم برانچ میں 25/2018کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ۔مجسٹریٹ اورآزادانہ شاہدین کی موجودگی میں اُس کے گھر کی تلاشی کے د

کپوارہ،بانڈی پورہ،اونتی پورہ،ٹنگمرگ اور ڈوڈہ میں حادثات

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے بمہامہ علاقہ اس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آ یا جب ایک 34سالہ نوجوان خیمہ نصب کر نے کے دوران بجلی کرنٹ کو چھونے سے لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہندوارہ کے تلواری لنگیٹ میں ایک نوجوان نالہ میں ڈوب کر جا ں بحق ہوگئے ۔دونو ں حادثات کے بعد ان علاقوں میں کہرام مچ گیا ۔معلوم ہو اہے کہ سوپور کے اچھ بل سے تعلق رکھنے والے 34سالہ نوجوان  ریا ض احمد لون بمہامہ علاقہ میں ایک تقریب میں خیمہ نصب کر  رہا تھا جس کے دوران اس نے خمیہ کے کھمبو ں کو کھڑا کیا اور وہ ایک بجلی کی ترسلی لائن سے ٹکرا گیا جس کے دوران ریا ض احمد جھلس گیا ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور انہیں مقامی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹرو ں نے ریا ض احمد کو مردہ قرار دیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔اس دوران تلواری لنگیٹ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی نوجوان کی لاش کو نالہ میں پایا گیا ۔عی

آئی اے ایس افسر شاہ فیصل سرخیوں میں

سری نگر// جموں وکشمیر حکومت نے 2010 بیچ کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردی ہے۔ شاہ فیصل جو اس وقت سٹیڈی لیو پر امریکہ میں ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کے لئے ’ریپستان ‘کا لفظ استعمال کیا ہے۔ فیصل نے رواں برس اپریل کے اواخر میں انگریزی روزنامہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ میں شائع ہونے والی ایک خبر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کی تھی جس کی سرخی کچھ یوں تھی : ’فحش فلموں کے عادی نوجوان نے اپنی 46 سالہ ماں کے ساتھ ریپ کیا۔ گجرات میں گرفتار کرلیا گیا‘۔ کشمیری آئی اے ایس افسر نے بعدازاں اس خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’پدرانہ نظام پلس آبادی پلس ناخواندگی پلس شراب پلس پورن پلس ٹیکنالوجی پلس انارکی از اکول ٹو ریپستان‘۔ اس ٹویٹ اور ری ٹویٹ کے قریب 75 روز بعد ریاستی حکومت نے حکومت ہندوستان کے محکمہ پرنسل

شہری ہلاکتوں پر ریاستی حقوق کمیشن حرکت میں

سرینگر// فورسز کے ہاتھوں10شہری ہلاکتوں پر انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے چیف سیکریٹری کے علاوہ پولیس سربراہ ،کمشنر سیکریٹری داخلہ اور بارہمولہ، و کولگام اضلاع کے پولیس سربراہاںکو14 اگست تک مکمل تفصیلی رپورٹ کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔ وادی میں شہری ہلاکتوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے بیچ بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے مشی پورہ ہائورہ کولگام میں ایک کمسن بچی سمیت3 نوجوانوں کی ہلاکت پر ریاستی  چیف سیکریٹری،پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور کمشنر سیکریٹری ہوم کو14اگست تک مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اس حوالے سے انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے انسانی حقوق کے مقامی کمیشن میں ایک عرضی پیش کی،جس میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران معصوم اور نہتے شہریوں کو ہلاک کیا گیا،جس میں ایک12سالہ کمسن طالبہ عندلیب بھی شامل ہے۔ عرض گزار نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اصل حق

عبید منظور کی موت کا اصل سبب کیا ہے؟

سرینگر //بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے فورسز کی گولی سے جان بحق 11ویں جماعت کے طالب علم عبید منظور کے علاج و معالجہ میں مبینہ طور پر معالجین کی لاپرواہی سے متعلق عرضی کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل میڈیکل کالج سرینگر کے علاوہ میڈیکل سپرانڈنٹ صدر اسپتال سرینگر  کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے14اگست تک مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ عبید منظور لون کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ عبید منظور لون صدر اسپتال سرینگر میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے مارا گیا ہے۔ عبید کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صدر اسپتال میں ڈاکٹروں نے عبید منظور کو فوری طبی امداد دینے کے بجائے مختلف بہانے بناکر وقت ضائع کیا۔ ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں عرضی گزار محمد احسن اونتونے اپنی درخواست میں عبید منظور لون کے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عبید منظور کو نادی ہل بارہمولہ میں 25جون کو  بی ایس ایم کی 149ویں بٹا

سوال اٹھانا نہایت افسوسناک: عمر عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال اٹھانا موصوف کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کی ایمانداری پر آج تک کسی بھی فرد نے انگلی نہیں اٹھائی ہے۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں اپنی دادی بیگم اکبر جہاں کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں نسیم باغ (حضرت بل) میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے 2010 بیچ کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردی ہے۔ شاہ فیصل جو اس وقت سٹیڈی لیو پر امریکہ میں ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کے لئے ’ریپستان ‘کا لفظ استعمال کیا ہے۔ محکمانہ تحقیقات کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ فیصل اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران

جواہر ٹنل ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بحال

سری نگر//جواہر ٹنل کو ایک روز تک مرمت کے لیے بند رکھنے کے بعد بدھوار کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کردیا گیا جبکہ اس دوران سرینگر جموں شاہرہ پر پنتھال کے مقام پرپسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے جزوی طور پر بند کردیا گیا ۔جواہر نٹل کے ایک حصے میں منگلوار صبح کو گہرے شگاف پڑے اور چٹانے کھسکنے کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم بیکن اہلکاروں اور مشینری نے ٹنل پر تیز تر بنیادوں پر بحالی کا کام جاری رکھا جس کے دوران ٹنل کو ایک روز بعد ہی ٹرینک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا۔ اس دوران سرینگر جموں شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کر دی گئی۔سرینگر جموں شاہراہ پر بدھوار کے روز ایک بجے کے قریب پینتھال کے مقام پر بھاری پسی گرآئی جس کی وجہ سے سڑک پر جاری ٹریفک میں خل پڑ گیا اور دونوں اطراف سے

ہلاکتوں کا جاری سلسلہ گہری سازش:مزاحمتی خیمہ

سرینگر// حریت (ع) نے شوپیان ،کولگام اور نادی ہل ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ رواں جدوجہد کو پایہ تکمیل تک لے جائیں۔بیان میں میمندر شوپیاں میں کھیل رہے کمسن بچے12 سالہ سالک خورشید جو ایک بارودی مواد کے پھٹنے کے سبب جاں بحق ہوا اور دیگر3 ساتھیوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ کشمیر کے مختلف علاقوں اور میدانوں میں فورسز کی جانب سے بارودی مواد کی موجودگی کے سبب اس سے قبل بھی اس طرح کے المناک واقعات پیش آئے ہیں اور قیمتی جانوںکا نقصان ہوا ہے۔حریت کے مطابق یہ سب کچھ دیرینہ مسئلہ کشمیر کا شاخسانہ ہے لہٰذا جب تک اس مسئلہ کو انسانی اور سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے تب تک قیمتی انسانی جانوںکا زیاں ہوتا رہے گا۔ترجمان نے میرواعظ اور سید علی شاہ گیلانی کی مسلسل خانہ نظر بندی، محمد یاسین ملک ک

آسیہ کی گرفتاری اوردلی منتقلی کے خلاف مظفرآباد میں احتجاج

سرینگر//انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے اہتمام سے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اورناہیدہ نسرین کی گرفتاری اور تہاڑ جیل منتقلی کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے بھارتی مظالم کے خلاف شدیداحتجاج کیا۔اس موقع پر خواتین شرکاء نے ہاتھوں میںبینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آسیہ اندرابی کی رہائی سمیت خواتین پر مظالم بند کرنے اورآزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ انٹرنیشنل فورم فارجسٹس کے وائس چیئرمین  مشتاق الاسلام کی قیادت میںمظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور فضا نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی سے وائس چیئرمین فورم مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر غزالی، امتیا زاحمد لون، نرگس رشید، نسیمہ غلام رسول، سدرہ یوسف ، گل زمان تانترے اور گلزار ملک و دیگر لیڈران نے خطاب کی

۔13جولائی 1931: شہداء کشمیرتحریک آزادی کیلئے مشعل راہ:مزاحمتی انجمنوں کا خراج عقیدت

سرینگر//شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزاحمتی جماعتوں نے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے ۔ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کشمیر کے اطراف و اکناف میںسرکاری فورسز کے ہاتھوںجاری خون خرابے اور قتل و غارتگری کو اُس بھارتی منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے جس کا مقصد آزادی پسند عوام کی نسل کشی ہے تاکہ اُن کی جد و جہد آزادی کو کچلا جاسکے۔پارٹی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کی جد و جہد کی بنیاد 1931میں پڑی ہے اور تب سے وہ لگاتار اپنے جائزحقوق کی خاطر محو جد و جہد ہیں۔فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبد اللہ طاری نے اپنے ایک بیان میں شوپیان کے کندلن گائوں میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں تمشیل احمد نای نہتے نوجوان کی بہیمانہ ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے وہاں نہتے مظاہرین پر گولیوں اور پیلٹوں کی بارش کرکے کم و بیش 150 شہریوں کو زخمی کئے

ظلم و بربریت کے ریکارڈ قائم: عوام کے حوصلے قابل تحسین:صلاح الدین

سرینگر // متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیری قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے۔ ہرروز کشمیر میں ہونے والا جاں بحق تحریک کو نیا آکسیچن فراہم کر رہا ہے۔صلاح الدین نے شوپیان کے جاں بحق عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو عام شہریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت اور سینکڑوں شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی غم کا اظہار کیا اور بھارتی فوج کی کارروائی کو وحشیانہ قرار دیا۔صلاح الدین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے ساتھ ہر صورت وفا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ستم رسیدہ کشمیری قوم نے جس بربریت کا سامنا کیا اور کر رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا اس ظلم و ستم سے باخبر ہونے کے باوجود اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ صلاح الدین نے عبید منظور ساکن نادی ہل بارہمولہ اور ہاوورا کولگام میں عندلیب ج

حج 2018ء کے لئے انتظامات کا جائزہ : خورشید گنائی نے بہتر سہولیات کیلئے انتظامیہ کو متحرک رہنے کیلئے کہا

سری نگر// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حج2018ء کے ریاستی عازمین کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ منورہ میں ریاستی عازمین کے قیام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔میٹنگ میں اے ڈی جی پی ہوم گارڈس منیر احمد خان، صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی کشمیر ، آئی جی پی ٹریفک ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ، سرینگر اور بڈگا م اضلاع کے ترقیاتی کمشنراں ،جے کے پی سی سی اور جے کے ایس آر ٹی سی کے منیجر ڈائریکٹر صاحبان ، سرینگر، بڈگام اور انٹی ہائی جیکنگ کے ایس ایس پیز کے علاوہ صحت عامہ ، تعمیرات عامہ ، سرینگر مونسپل کارپوریشن ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اور سٹیٹ حج کمیٹی کے اعلیٰ عہدہ داروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں مرکزی سرکار کے ڈپٹی کمشنر کسٹمز ، سرینگر میں تعین

شری امر ناتھ جی یاترا2018 : 14 ویں روز بھی یاترا حسن طریقے سے جاری

سرینگر// گورنر این این ووہرا جو کہ شر ی ا مر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے جاری یاترا کے انعقاد اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سی ای او، ایس اے ایس بی اُمنگ نرولا، ایڈیشنل سی ای او بھوپندر کمار اور شرائین بورڈ کے دیگر افسران موجود تھے۔امنگ نرولا نے میٹنگ میں بتایا کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے تین دن تک یاترا معطل رہی اور بعد میں4 اور 5 جولائی کو بال تل ۔ پوتر گپھا ٹریک کو شدید نقصان پہنچا جس کی مرمت اور بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر قدم اُٹھائے گئے اور اب یاترا کیلئے بال تل۔ پوتر گپھا ٹریک بہتر حالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک پر پتھرگر آنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پی ڈبلیو اور بی آر او نے مشترکہ کوششیں انجام دی ہیں۔یاترا کے14 ویں روز بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے آج ننون اور بال تل بیس کیمپوں کی طرف یاتریوں کا4943 قافلہ روانہ ہوا۔ تقریباً14 ہزار یاتری پہلگام ا ور بال ت

بانڈی پورہ میں30لاکھ کی لاگت سے تعمیر فوارے

بانڈی پورہ//گلشن چوک بانڈی پورہ میں پانچ سال قبل بانڈی پورہ بازار کی رونق بڑھانے کے لئے 30لاکھ روپے کی لاگت سے فوارے تعمیر کئے گئے اور گلشن پارک کاحلیہ بدل دیا گیا لیکن ایک سال بعد یہ فوارے بیکار ہوگئے ۔اس پر طرہ یہ کہ اب پانچ سال گزرنے کے بعد فواروں کو منہدم کرکے اس جگہ کوہموار کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں دکانداروں اور سماج کے دیگر طبقے سے وابستہ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔  

کپوارہ میں انتظامیہ اور صحافیو ں کا ملن

کپوار/ ضلع کپوارہ میں مقامی صحافیو ں کو در پیش مسائل اور ان سے تبادلہ خیال کر نے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہا نگیر نے مشہور سیاحتی مقام درنگیاری میں ایک ملن تقریب کا اہتمام کیا جس میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جن میں سماجی بہبود ،دیہی ترقی ،صحت عامہ ،تعمیرات عامہ کے علاوہ ضلع اطلاعاتی آفیسر اعجاز احمد ملک کے علاوہ کپوارہ ضلع کے مقامی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے مقامی صحافیو ں کو در پیش مسائل سے جانکاری کے علاوہ ان سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر خالد جہانگیر نے کہا کہ میڈیا کو ملک میں چوتھے ستون کی حیثیت سے تسلیم کی جاتی ہے اور کسی بھی قوم میں تبدیلی لانے میں اس کا آزاد میڈیا بنیادی کردار ادا کرتا ہے جبکہ میڈیا ہی عوام الناس کو اصل حقائق سے آگاہی دینا کو ئی آسان کام نہیں ہے ۔خالد جہانگیر نے بتا یا کہ صحافیو

پہاڑی اخبار کا افتتاح آج

 سرینگر //پہاڑی زبان کے پہلے ہفتہ روزہ اخبار وائس آف ہلز کا افتتاح پہاڑی کلچرل کلب ٹنگڈار کے اشتراک سے آج محکمہ اطلاعات سرینگر کے آڈیٹوریم میں کیا جا رہا ہے ۔اس دوران اخبار کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح ہورہا ہے۔ پہاڑی زبان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے علاوہ صحافیوں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ آج دن کے ایک بجے تقریب میں شامل ہوجائیں۔