تازہ ترین

۔13؍جولائی : تو پوں کو مات دے گئی جذبوں کی حرارت

 جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی تو کوئی بات نہیں فیضؔ  13جولائی کشمیر کی تاریخ میں انتہائی غیر معمولی اور اہم دن ہے ۔ا س دن کشمیر عوام نے پہلی بار شخصی نظام اور مطلق العنانیت کے خلاف اجتماعی بغاوت کی اورتمام جابرانہ قوانین اور ضوابط کی پروہ کئے بغیر سر عام گلی کوچوں اور بازاروں میں اس امر کا واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ شخصی راج کا خاتمہ ہواورذمہ دار نظام حکومت کا قیام ہو ۔ اس دن بالخصوص عوام کے جذبۂ آزادی اور مطالبۂ حریت کو کچلنے کے لئے سری نگر سنٹرل جیل کے باہر جمع مظاہرین کے ہجوم پرمطلق العنانیت نے نہتوں پرگولیوں کی بے تحاشہ بوچھاڑ کی کہ موقع پر کئی کشمیری شہید ا ور زخمی ہوئے اور سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھردی گئیں لیکن عوامی مزاحمت دبنے کے بجائے اور زیادہ شدیت اختیارکرگئی ۔ ۱۳؍ جولائی ۳۱ء سے لے کر آج تک سرزم