تازہ ترین

بھلیسہ آتشزدگی معاملہ پر سیاسی و سماجی تنظیموں کا اظہار افسوس، معاملہ کی تحقیقات کروائے جانے کا مطالبہ

   پچھلے کچھ عرصہ میں گندو بھلیسہ علاقہ میں آتشزنی کی یہ 6ویں واردات ہے ، گزشتہ ہفتہ ہی تحصیل صدر مقام گندو سے 5کلو میٹر کی دوری پر رونما ہونے والی واردات میں قریب 30ڈھانچے جل گئے تھے ، اس سے لگتا ہے کہ یہ محض ایک اتفاق نہیں بلکہ گہری سازش ہے جس کے پس پردہ شرپسند طاقتیں کار فرما ہیں۔ پریس کے لئے جاری ریلیز میں سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق جائے واردات پر آتش گیر مادہ پایا گیا ہے جس سے سازش کے خدشات کو مزید تقویت ملتی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے ایک ہی علاقہ میں آتشزدگی کی مسلسل وارداتوں کے بارے میں گہرائی سے چھان بین کرنے کی ہدایت دی ہے ۔    نائب وزیر اعلیٰ  جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بھلیسا ڈوڈہ کے آگ حادثہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا جس میں رہائشی اور تجارتی ڈھانچے خاکستر ہوئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ڈوڈ

رام بن کے رہبر تعلیم اساتذہ کا دھرنا ختم

 بانہال // رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے بینر تلے بدھ کی رات کو دیر گئے تک چیف ایجوکیشن افسر رام بن کے دفتر کے باہر جاری دھرنا ضلع انتظامیہ کی مداخلت کے بعد ختم کیا گیا ہے اور جمعرات کو ڈپٹی کمشنررام بن نے چیف ایجوکیشن افسر رام بن کی موجودگی میں چھ ماہ سے بند پڑی تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے رہبر تعلیم ٹیچروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کی قیادت فورم کے ریاستی صدر ونود شرما ، ضلع صدر گل زبیر ڈینگ اور بھو پندر سنگھ کر رہے تھے۔ بدھ کی رات نو بجے کے بعد چیف ایجوکیشن افسر کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے رہبر تعلیم ٹیچراور دفتر کے اندر یرغمال بنائے گئے ملازمین کا ڈرامہ اسسٹنٹ کمشنر رام بن کی مداخلت کے بعد ختم کیا گیا اور رہبر تعلیم ٹیچروں کو یقین دلایا گیا کہ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر رام بن محمد اعجاز ان سے ملاقات کرینگے اور ان کے تنخواہ سے متعلقہ مسئلے کو حل کرینگے۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر رام بن

صحافی کے ساتھ پولیس افسر کا ناشائستہ سلوک

بانہال // جرنلسٹ ایسویشن رام بن نے ایک میٹنگ کے بعد ضلع پولیس لائینز رام بن میں پولیس بھرتی کے دوران ڈی آئی جی راجوی۔ پونچھ رینج کی طرف سے ایک نیوز چینل سے وابستہ رپورٹر کے ساتھ ناروا اور نا شائستہ سلوک کے خلاف افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس آرگنائزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افسروں کو میڈیا کے ساتھ پیش آنے کا طریقہ سکھائیں۔ نیوز نیشن کے رپورٹر شبھم انتھال کے مطابق وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو انجام دینے کیلئے پولیس لائینز رام بن پہنچے جہاں ضلع رام بن کے امیدواروں کی پولیس بھرتی کا عمل جاری تھا اور ڈی آئی جی راجوری۔ پونچھ رینج دیپک سلاتھیہ وہاں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ڈی آئی جی دیپک سلاتھیہ سے رام بن میں جاری پولیس بھرتی کے بارے میں بائٹ دینے کی بات کی تو ڈی ائی جی نے کہا کہ پہلے باقی جرنلسٹس کو بھی آنے دو اور اس کے بعد بائٹ دی جائے گی۔ انہوں نے رپورٹر مذکور کو مزید

ڈوڈہ کے عارضی ملازمین کی احتجاجی ریلی

 ڈوڈہ //ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ عارضی ملازمین نے جموں کشمیر ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں عارضی ملازمین سرکار سے اپنی مستقلی اور بقایا واجبات کی واگزاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ضلع صدر برکت علی کی صدارت میں   عارضی ملازمین اپنے مطالبات مسائل کو لے کر سرکار کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکار جان بوجھ کر مستقلی پالیسی مرتب کرنے میں تاخیر کر رہی ہے جس کی وجہ سے غریب عارضی ملازمین سرکار سے نالاں ہیں۔عارضی ملازمین نے سرکار سے مانگ کی کہ 1994 کے بعد عارضی ملازمین کی مستقلی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جائے، ساتواں پے کمیشن کو لاگو کیا جائے ،تمام عارضی ملازمین کی بقایا جات کو واگزار کیا جائے۔عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ مسلسل تنخواہوں کی عدم واگزاری سے ان کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔مقررین نے حکومت کی طرف سے مسلسل تاخیر

ضلع ہسپتال کشتواڑ میں طبی و نیم طبی عملہ کی قلت

 کشتواڑ// ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا نہ کرنے پرانتظامیہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے  جموںوکشمیر پیپلز پارٹی کے ریاستی صدر اجیت بھگت نے کہا ہے کہ اِس ہسپتال کے تئیں عدم توجہی کی بنا پر مریضوںکو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اِس وقت جو ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتال میںاپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیںمریضوں کی بڑھتی تعداد کے لئے ناکافی ہے۔ اِس کے علاوہ ہسپتال میںدوائیوں کی بہت زیادہ کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو دکانوں سے دوائیاں خرید نے کو کہاجاتا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال صرف نام کا ہے ۔بھگت نے کہا کہ ہر مریض بازار سے دوائیاں خرید نہیںسکتا ہے۔کیونکہ مہنگی دوائیاں خریدنا یہاں کے غریب عوام کے بس میںنہیںہے۔انہوں نے مرکزی وزیر صحت اور ریاست وزیر صحت سے پُر زوراپیل کی ہے کہ کشتواڑ ڈسٹرکٹ ہسپتال