تازہ ترین

اخباروں کی ترسیل اور باقاعدگی کا احتساب

 جموں//حکومت ہند کی جانب سے پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائین میڈیا کو اشتہارات اجراءکرنے کے لئے نوڈل ایجنسی ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزنگ اینڈ پبلسٹی( ڈی اے وی پی) نے ریاست جموں وکشمیر میں ان اخباروں اور جریدوں کی موجودگی، باقاعدگی اور ترسیل کا جائیزہ لینے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ( ڈی آئی پی آر) کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جن کو مرکزی سرکار سے ڈی اے وی پی کے تحت اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں۔ڈی اے وی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر این وی ریڈی کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری کے نام ایک مکتوب میں محکمہ اطلاعات کو مرکزی سرکار کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے گذشتہ برس وضع کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق ایسے اخباروں اور جریدوں کی موجودگی، باقاعدگی اور ترسیل کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈی اے وی پی کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق فی الوقت ریاست جموں وکشمیر کے139اخبار/ جری