تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کامادرمہربان کو18 برسی پرشاندارخراج پیش

جموں//نیشنل کانفرنس نے مادرمہربان بیگم شیخ محمدعبداللہ کوان کی 18ویں برسی کے موقعہ پر ان کی خدمات کویادکرتے ہوئے شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔نیشنل کانفرنس نے کہاکہ مادرمہربان نے شیخ محمدعبداللہ کی طرف سے شروع کی گئی سیاسی جدوجہد کوآگے بڑھانے ،خواتین کی بااختیاری اورسماج کے پسماندہ طبقوں کی بہبودکیلئے مثالی کارنامے انجام دیئے۔نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈروں، پارٹی عہدیداروں اورورکروں نے شیرکشمیربھون میں منعقدہ خراج عقیدت تقریب میں مرحومہ کی تصویرپرپھول مالائیںچڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سابق وزیر اورریاستی سیکریٹری نیشنل کانفرنس سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہاکہ مادرمہربان نے خطوں،برادریوں اورمختلف قوموں کے درمیان آپسی بھائی چارے کوفروغ دینے ،خواتین کوتعلیم کی طرف راغب کرنے ،ان کوحقوق کے بارے میں جانکاری دینے اورپسماندہ طبقوں کی بہبودکیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔سلاتھی

بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان اورمویشیوں کی ہلاکت

بنی //کٹھوعہ ضلع کی تحصیل بنی کے گائوں چک سراجاں میں رمیش کمارولدجگدیش کمار،دوبھینسوں، گائیوں اورایک کتے کی بجلی کرنٹ لگنے سے ہوئی موت کے معاملے کولے کر مہلوک شخص کے رشتہ داروں اورگائوں کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف غم وغصے درج کرنے کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے ایک جے ای کوبجلی پول کے ساتھ باندھ کراحتجاج کیا،مقامی لوگوں کامطالبہ ہے کہ محکمہ بجلی کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے تاہم متعلقہ تحصیلداراورایس ایچ اوکی یقین دہانی کے بعدجے ای کوآزادکردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روزہ قبل بنی کے گاؤں ڈوگن پنالی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد اس گاؤں کے لوگوں میں محکمہ بجلی کے تئیں سخت غم و غصہ پایا جا رہا تھا تاہم جاں بحق ہوئے شخصرمیش کمار کی آخری رسو مات ادا کیلئے لوگ ان کے گھر پر آئے ہوئے تھے ا۔سی دوران محکمہ بجلی کے جے ای بھی موقع پر آنپہنچے ، اس حادثے سے لوگوں میں

سماج کومنشیات سے پاک بنانے کیلئے بیداری پروگراموں کے انعقادپرزور

 جموں//جے کے اگینسٹ کرپشن کی ٹیم نے حال ہی میں تعینات ڈی سی سانبہ سشماچوہان کاان کے دفترمیں استقبال کیااورضلع کے نوجوانوں کودرپیش مسائل کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ اس دوران ٹیم نے کہاکہ بیداری ہی سماج کومنشیات اورکرپشن سے پاک بنانے کاذریعہ ہے اس لیے بیداری پروگراموں کازیادہ سے زیادہ انعقاد کیا۔اس دوران ٹیم کی قیادت جے وی رندھاوا ،ریاستی سیکریٹری جے کے اگینسٹ کرپشن کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ دیگرساتھی بشمول گوکل سمبھیال ،منیش چوہدری ،ارون سنگھ،سرویشورشرما،سوربھ آرتی ودیگران بھی تھے۔اس موقعہ پررندھاوانے کچھ اہم نکات ڈی سی سانبہ کے سامنے رکھے اورتوقع کی کہ وہ متعلقہ افسران کونوجوانوں اورسول سوسائٹی کی بہبودکیلئے بروقت ہدایات جاری کریں گی۔اس دوران جومسائل اُجاگرکیے ان میں سڈکوسانبہ میں مقامی ضلع کے نوجوانوں کوروزگاردینے ،سانبہ ،بڑی براہمناں میں ماحولیاتی آلودگی کوروکنا، زیادہ سے ز

رائزنگ سٹارآرمی پری ،سکول میں بال ون مہوتسوتقریب

 جموں//رائزنگ سٹارآرمی پری ۔پرائمری سکول ،وائی اے آئی کینٹ میں ’’بال ون مہاتسو‘‘کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیا۔ اس موقعہ پر گیتاموہن صدراے وائی وائی اے نے صدارت کی جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر پردیپ بھاردواج نے مہمان خصوصی تھے۔زونل صدرنے شجرکاری کی اہمیت کواُجاگرکیا۔ اس دوران بال ون مہوتسو کاافتتاح گیتاموہن نے پودالگاکرکیا۔انہوں نے ایک پودے کوبچے کی طرح پالنے پرزوردیا۔برگیڈیئرگوتم پینٹل ،چیئرمین اورسپریاکلکرنی ،پرنسپل نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرکامختلف سکولوں میں 450پودے لگانے کے عمل کوشروع کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔  

سوچھ بھارت سمرانٹرن شپ پروگرام

 جموں//جموں یونیورسٹی کے طلباء نے سوچھ بھارت سمرانٹرن شپ پروگرام ،کے تحت اسمبلی حلقہ مڑھ کے ترلوک پورہ گائوں میں سوچھ بھارت مشن کے تحت سروے کاانعقاد کیا۔اس دوران سروے کااہتمام سینئروالنڑیئر جموں یونیورسٹی وکاس پنڈتا (ایم سی اے ڈیپارٹمنٹ )، وویک پریہار(کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ) اورہرپریت سنگھ (ڈوگری ڈیپارٹمنٹ)نے کیاتھا۔ جموں یونیورسٹی کے رضاکاروں نے ترلوک پورگائوںمیں گھرگھرجاکر ایس بی ایس آئی پروگرام کے تحت یہ جانکاری حاصل کی کہ کس گھرمیں کتنے افراد،کتنے بچے ہیں اوران میں سے سکول جانے والے بچے کتنے ہیں اوران کی آمدن کاذریعہ کیاہے ۔کیاکنبہ اے پی ایل زمرے میں آتاہے یا بی پی ایل زمرے میں۔اس دوران رضاکاروں نے یہ بھی چیک کیاکہ کس گھرمیں بیت الخلاء ہے اورکس میں نہیں ہے۔کس کے پاس آدھارکارڈہیں اورکس کے پاس نہیں ہیں۔اس دوران رضاکاروں نے لوگوں کوایک سوالنامہ دیاتھا جس کوبھرکرجانکاری حاصل کیا۔ا

کلچرل اکادمی کے زیراہتمام کٹھوعہ میں کثیراللسانی مشاعرہ

 جموں//جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈلنگویجز سب آفس کٹھوعہ کی جانب سے اکادمی کے ذیلی دفترکٹھوعہ کے سیمینارہال میں کثیراللسانی مشاعرے کااہتمام کیا۔ اس دوران سماجی کارکن روبن شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ نامورشاعرڈاکٹراوشامونگانے پروگرام کی صدارت کے فرائض انجام دیئے ۔استقبالیہ خطاب میں ایس اوسی اے ،کٹھوعہ سنجیوگپتانے کہاکہ جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچراینڈلنگویجز نوآموز فنکاروں، مصنفوں اورپینٹروں کواپنے ہنرکامظاہرہ کرنے کیلئے فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگراموں بشمول نکڈناٹک ،تھیٹراوررائٹرس ورکشاپ کااہتمام کرتی ہے۔روبن کمارنے شاعروں کی طرف سے پیش کئے گئے کلام کوسراہااورکلچر،ادب اورزبانوں بالخصوص ڈوگری زبان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ ادباء وشعراء کوزبان وادب کوترقی دینے کیلئے اپنارول اداکرنے کیلئے آگے آناچاہیئے۔اس دوران نظامت کے فرائض ٹی آر س

جموں میں 20کلوگرام فکی ضبط،منشیات فروش گرفتار

 جموں //ستواری پولیس نے ایس ایس پی جموں وویک گپتا،آئی پی ایس کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن ’’سنجیونی ‘‘ کے تحت ایک  منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے 20کلوفکی برآمد کئے۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم اور جموں کے نوجوانوں میں منشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے ستواری پولیس نے بدھ کے روز ایم بی ایس کالج کے نزدیک ایک ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ ایک تیل ٹینکر زیر نمبرJK02BG-0833کو روکا ،جسے ڈرائیور ہرجیت سنگھ عرف رئیشو ولد پرتھی پال سنگھ واکنہ لوئر گاڑی گڑھ چلا رہے تھے اور اسکے قبضہ سے 20کلو گرام فکی بر آمد کی۔مبینہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور منشیات ضبط کی گئی ہے۔   

مزید خبرں

۔13 جولائی کویوم شہداء منانے کی مخالفت جموں ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کاتعطیل نہ منانے کااعلان یوگیش سگوترہ  جموں//1931کے شہداء کی یاد میں 13جولائی کو یومِ شہدا منائے جانے پر جموں ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے اعتراض جتاتے ہوئے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کی بھی  مخالفت کی ہے ۔ ایسو سی ایشن نے امسال 13جولائی کو تعطیل نہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے احاطہ میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ اس روز ہونے والی عام تعطیل کو منسوخ کیا جا سکے ۔ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری پریم سڈھوترہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 13جولائی کو یوم شہداء کے طور پر منایا جانا کشمیر کی اقلیتوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُس روز کچھ وطن دشمن عناصر نے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی تھی جو موجودہ حالات کا موجب بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی قوم پرست ط

کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ : 7ملزمان گورداس پور جیل منتقل ،گواہوں کی جرح جاری

جموں //سپریم کورٹ کی حالیہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکام نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ کے 7ملزمان کو کٹھوعہ ضلع جیل سے پنجاب کی گورداس پور جیل منتقل کر دیا۔ ضلع و سیشن جج پٹھانکوٹ نے ایس ایس پی پٹھانکوٹ اور ایس ایس پی گورداس پور کو آج عدالت میں طلب کر کے ہدایت دی کہ آج سے ملزمان کی سیکورٹی آپ کے ذمہ ہے ۔ فاضل جج نے ایک تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’سپریم کورٹ کی ہدایت پر میں اس معاملہ کے ملزمان کو پنجاب پولیس کے سپرد کر رہا ہوں، آج کے بعد ان کی حفاظت اور سیکورٹی پنجاب پولیس کے ذمہ ہوگی۔ اس دوران وکیل صفائی اے کے ساہنی نے احاطہ عدالت میں میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز معاملہ کے ساتویں گواہ، مقامی پٹواری سے جرح کی گئی جس نے اس دوران بتایا کہ دیو ستھان کے ملزم سانجھی رام سمیت 6مالک ہیں۔ استغاثہ کے مطابق متاثرہ بچی کو اسی دیوستھان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا