تازہ ترین

شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اْن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ امریکہ کی دعوت قبول کرلی

پیانگ یانگ// شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اْن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورہ امریکہ کی دعوت قبول کرلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شمالی کوریا آنے کی دعوت دی ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ملاقات میں شمالی کوریا کے رہنما کو امریکہ آنے کی دعوت دی تھی، جسے کِم جونگ اْن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی ہے۔کِم جونگ اْن ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے جبکہ کِم جونگ اْن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا آنے کی دعوت دی ہے۔گذشتہ روز سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان تاریخی ملاقات کے دوران کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے، جو امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان دور رس نتاج کے حامل مذکرات کا فریم ورک پیش کرتا ہے۔ملاقات کے بعد صحافیوں

جسٹن ٹروڈو کی جانب سے تنقید کینیڈا کومہنگی پڑے گی: ٹرمپ

نیویارک// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے تنقید کینیڈا کو بہت مہنگی پڑے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے اور کینیڈا کے ساتھ ہمارے بڑے مفادات ہیں، وہ لوگ ہماری زرعی مصنوعات لیتے ہیں جو کاشت کاروں، مزدوروں اور کمپنیوں کے لیے ایک غیر منصفانہ امر ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ جب میں نے متوازن محصولات وضع کردی تو انہیں یہ بات پسند نہیں ا?ئی، وہ ہمیں تجارت میں قتل کررہے ہیں، یہ ممالک ہمارا استحصال جاری نہیں رکھ سکتے۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مرکل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہ محض ایک دوستانہ مباحثہ تھا اور اس سلسلے میں جو باتیں پھیلائی گئیں وہ بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز کینیڈا م

برطانیہ:مسلم خاتون کا دفاع بھارتی نوجوان کو مہنگا پڑگیا

طکیمبرج// برطانیہ کی کاؤنٹی کیمبرج میں بھارتی نڑاد برطانوی طالبِ علم کو باحجاب مسلم خاتون کا دفاع کرنے پر نسل پرستوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ریکیش ایڈوانی پر برطانوی نسل پرستوں نے حملہ بھی کیا اور ’بریگزٹ، اپنے گھر واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی لگائے۔ٹائمز آف انڈیا نے کیمبرج نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکیش ایڈوانی کیمبرج ہسپتال میں ایک برطانوی نسل پرست کے ساتھ کھڑے تھے کہ اچانک اس شخص نے باحجاب مسلم خاتون پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ کردی، جس کا بھارتی نڑاد برطانوی شہری نے دفاع کیا، جس پر اسے بھی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ریکیش ایڈوانی کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا، انہیں اپنی آواز دھیمی رکھنے کا کہا جاتا رہا اور ان کے خلاف’واپس اپنے گھر جاؤ‘ کے نعرے لگائ

سعودی عرب میں خواتین کی موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں

ریاض// سعودی عرب میں کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد اب خواتین سڑکوں پر موٹر سائیکلیں بھی دوڑانے کے لیے پْر عزم ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 جون سے خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم ہونے والی ہے جس کے لیے سعودی خواتین کافی پْر جوش بھی دکھائی دے رہی ہیں بلکہ خواتین کا ایک گروہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہی ہیں۔ جس کے لیے ریاض میں قائم ایک انسٹی ٹیوٹ میں خواتین نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والے ادارے میں ایک درجن سے زیادہ خواتین موجود ہیں جو 24 جون کے بعد موٹر سائیکل دوڑانے کے لیے پْرعزم اور پْر جوش ہیں تاہم اس حوالے سیابھی قوانین واضح نہیں ہیں کہ کیا گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ خاتون موٹر سائیکلسٹ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی ق

امریکی صدراورشمالی کوریا کے رہنما کی تاریخی ملاقات

سنگاپور// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے درمیان ملاقات اختتام پذیرہوگئی ہے، ملاقات میں دونوں طرف سے مترجم بھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کے درمیان ون آن ون ملاقات جزیرہ سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں ہوئی۔سینٹوسا میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے لیے کم جونگ اْن وفد کے ساتھ ہوٹل پہنچے اور کچھ ہی دیربعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ بھی ہوٹل پہنچا۔امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ نے ملاقات کے آغاز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور فوٹوسیشن ہوا۔ اس موقع پر دونوں سنجیدہ نظر آئے لیکن بات چیت ہوئی تو چہروں پرمسکراہٹ بھی آگئی اور ایک بار پھر ہاتھ ملائے گئے۔سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں 45 منٹ تک جاری رہنے والی ون آن ون ملاقات میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے ک

ذہنی تناؤ سے بچنے اور خوش رہنے کا آسان نسخہ

لندن//آج کل کے دور میں ہر شخص ذہنی تناؤ کا شکار اور خوشی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے۔ ماہرین نے فوری طور پر ذہنی تناؤ سے نجات پانے اور خوشی حاصل کرنے کا نہایت انوکھا طریقہ بتایا ہے۔ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ ذہنی تناؤ سے نجات چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ایک طویل عرصے سے سائنسی و طبی ماہرین کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی نئی تحقیقوں نے ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔حال ہی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں پائی جانے والی کوکو دماغ کو پرسکون کر کے اس میں خوشی کی لہریں پیدا کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کام چاکلیٹ میں موجود فلیونائیڈز کرتے ہیں۔ چاکلیٹ کے یہ فوائد ہم کسی عام سی چاکلیٹ بار سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مذکورہ تحقیق کے لیے طویل

حسن روحانی کی جن پنگ سے ملاقات، جوہری معاہدے پر گفتگو

بیجنگ// ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایران جوہری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ حمایت پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے چین کے مشرقی شہر ’کنگ داؤ‘ میں شی جن پنگ سے ملاقات کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا بھی ملاقات میں جائزہ لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شی چن پنگ نے حسن روحانی کو باور کرایا ہے کہ ان کا ملک 2015ء میں ایران اور بڑے ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کی سپورٹ جاری رکھے گا۔اس موقع پر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران عالمی برادری سے جس میں چین بھی شامل ہے توقع رکھتا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔خ

روس میں کشتی کی جہاز سے ٹکر، 10کی موت

ماسکو//روس میں وولگوگراد شہر کی وولگا ندی میں پیر کو ایک کشتی کی جہاز سے ٹکر ہوجانے سے 10لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی حکام اور میڈیا نے یہ اطلاع دی۔خبررساں ایجنسی ریانووستی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزاسٹر انتظامیہ کو مقامی وقت کے مطابق شام کو تقریباََ سات بجے اطلاع ملی کہ وولگا ندی میں ساحل سے تقریباََ ایک کلومیٹر دور ایک جہازسے کشتی کی ٹکر ہوگئی۔ کشتی میں کل ملاکر 16لوگ سوار تھے ، جن میں بیشتر روسی شہری تھے ۔حادثہ میں دس لوگو ں کی موت ہوگئی۔علاقائی گورنر اینڈوئی بوچوروف کی ویب سائٹ پر دستیاب اطلاع کے مطابق بچاو ٹیم نے کشتی میں سوار پانچ لوگوں کو بچا لیا ہے اور ان میں سے تین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وولگراد ورلڈ کپ فٹبال میچوں کے ابتدائی دور کی میزبانی کرنے والا ہے ۔ ان میچوں میں انگلینڈ ، تیونس، نائیجریا، آئس لینڈ، سعودی عرب، مصر، جاپان اور پولینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں

ٹرمپ کم سربراہ ملاقات، شمالی کوریا کی نظر امریکہ سے ’نئے تعلقات‘ کے آغاز پر

سنگاپور// شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ کم جونگ-ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کو ہونے والی ملاقات میں ’مستقل امن کے طریق? کار‘ پر بات کریں گے۔ملاقات سے ایک دن قبل ملک کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے بیانات سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ’ایک نئے تعلق کا آغاز‘ ہو سکتا ہے۔دونوں ممالک کے سربراہان اس تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔اس ملاقات کے بارے میں کم جونگ-ان کا کہنا ہے کہ ’پوری دنیا دیکھ رہی ہے‘، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سربراہ ملاقات کے بارے میں اچھا محسوس کر رہے ہیں۔پیر کی صبح اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ سنگاپور میں ’ماحول میں جوش و خروش ہے۔‘امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دے، لیکن یہ واضح نہیں کہ اس کے بدلے میں شمالی کوریا کیا

جی سیون سربراہی اجلاس میں تلخی، یورپی ممالک ٹرمپ کی تنقید پر برہم

جرمنی اور فرانس نے کینیڈا میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی حمایت سے پھرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی ہے۔جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماز نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے یورپ اور امریکہ کے درمیان اعتماد کو تباہ کر دیا ہے۔فرانس کے صدر نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کا انحصار ’غصے اور زبانی حملوں‘ پر نہیں ہوتا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اقتصادی معاون کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اس لیے ردِ عمل دیا کیونکہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے ’ان کی پیٹھ پر وار‘ کیا اور وہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات سے قبل کمزور دکھائی نہیں دینا چاہتے تھے۔اس سے پہلے کینیڈا میں جی سیون سربراہی اجلاس تلخی کے بعد تفریق کا شکار ہو گیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے ہی اس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر کڑی تنقید کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپ

سعودی عرب میں خلیجی ممالک کا اجلاس

ریاض// خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے طلب کیے گئے عرب ممالک کے اجلاس میں اردن کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن  معاشی بحران کے حل کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں چار عرب ممالک کا اہم اجلاس اتوار کی شام مکہ مکرمہ میں ہوا اجلاس میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے بھی شرکت کی۔شرکاء￿  نے تفصیلی گفت و شنید کے بعد اردن کے لیے 2.5 ارب ڈالر کے امدادی پیکج پر اتفاق کیا جس کے روٹ میپ کا بھی تعین کیا گیا۔ اجلاس میں اردن کے مرکزی بینک میں رقم ڈپازٹ کرنے، اردن کے حق میں عالمی بینک کو ضمانتیں دینے، پانچ برس تک اردن کے سرکاری بجٹ کو سپورٹ کرنے اور ترقیاتی فنڈز سے اردن میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقوم پیش کرنے کے پر اتفاق کی

شامی فوج کی بمباری سے 11 شہری جاں بحق، متعدد زخمی

دمشق//شامی صوبے ادلب میں فوج کی بمباری سے 11 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔شامی شہر دیر الزور میں داعش کے ایک حملے میں بشارالاسد کی فوج کے بریگیڈ 11کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور 30 دیگر فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف شامی صدر بشار الاسد نے ایسے تاثرات کو رد کر دیا ہے کہ ان کے ملک کے فیصلے روس کی جانب سے کیے جا رہے ہیں، اتحادی ممالک میں اختلافات کوئی انہونی بات نہیں لیکن روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی، شامی ریاست کا ایک ایک انچ علاقہ واپس حکومتی کنٹرول میں لے آئیں گے، اسد نے یہ بیان برطانوی اخبار کو ایک انٹرویو میں دیا۔ایک سوال کے جواب میں اسد کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک میں اختلافات کوئی انہونی بات نہیں لیکن روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی۔اپنے اس انٹرویو میں شامی صدر نے کہا کہ ان کے ملک میں جاری خانہ جنگی آئندہ ایک سال میں ختم ہو سکتی ہے، ان

کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے

کوالالمپور//شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر کم جونگ ان کے پْر تپاک استقبال کے لیے سنگاپور کے وزیرخارجہ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔سنگاپور کے ایک شاندار ہوٹل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔امریکا کو امید ہے کہ یہ دو ملکی سربراہی کانفرنس کامیاب ہوجائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان جزیرہ نما کوریا میں استحکام لانے میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ 18 ماہ کے دوران لفظی جنگ جاری رہی جس میں ایک دوسرے کی تضحیک بھی کی گئی اور جنگ کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔حالات یکسر تبدیل ہوگئے اور دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے ساتھ سنگا پور میں

یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ،3 شہری ہلاک

ریاض// سعودی عرب کی سرزمین پر یمن سے حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں 3 سعودی شہری ہلاک ہوگئے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان پر راکٹ فائر کیے جس کی وجہ سے تین شہری ہلاک ہوگئے۔سعودی سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق یمن میں موجود سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے تصدیق کی کہ حوثی باغیوں نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کو درپیش کسی بھی خطرے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 7 راکٹ داغے گئے تھے جن کے بارے میں سعودی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ان راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں سعودی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے نجران کے علاقے میں فائر کیے گئے میزائل کو تباہ کردیا تھا جس کے نت

اردن میں معاشی بحران، سعودی عرب نے خصوصی کانفرنس طلب کر لی

عمان// اردن میں جاری معاشی بحران کے باعث مظاہرے کے پیش نظر سعودی عرب نے خصوصی علاقائی کانفرنس آج طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں اردن شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں عوام کی جانب سے سخت مظاہرے کیے جارہے ہیں، علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم حانی الملکی مظاہرے کی وجہ سے مستعفی بھی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اردن میں حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں ایک خصوصی علاقائی کانفرنس طلب کی ہے، عمان حکومت سے اظہارِ یک جہتی کے لیے بلائی گئی یہ کانفرنس اتوار 10 جون کو مکہ میں ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق اس کانفرنس میں میزبان سعودی عرب کے علاوہ اردن، کویت اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شریک ہوں گے جہاں اردن کے بحرانی حالات پر قابو پانے کے طریقوں کو زیر بحث لایا جائے گا جس کا مقصد اردن کو اس معاشی بحران سے نکالنا ہے۔عالمی ذرائع کی جانب سے یہ امکان بھی ظاہر ک

فرانسیسی صدر میکرون نے ٹرمپ سے حساب برابر کیا

کیوبک//فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے مشہور امریکی صدر کے لیے فرانسیسی صدر میکرون نہلے پہ دہلا ثابت ہوئے ۔جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس گرم جوشی سے ہاتھ ملایا کہ ان کے انگوٹھے کا نشان صدر کے ہاتھ پر پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ برس پیرس میں امریکی صدر ٹرمپ نے میکرون سے اس زور سے سے ہاتھ ملایا تھا کہ انتیس سیکنڈز تک ہاتھ ہی نہیں چھوڑا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں پیرس میں ہونے والے ناٹو اجلاس میں بھی فرانسیسی صدر سے پہلی ملاقات کے دوران امریکی صدر نے میکرون کا ہاتھ بہت زور سے کھینچا تھا۔یو این آئی      

ٹرمپ جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملیں گے، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے سنگاپور میں ہونے والی ملاقات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ حتمی فیصلہ کیا گیا ہے وہ سنگاپور میں 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔       

ترکی شمالی عراق پر حملہ کرے گا: اردوگان

انقرہ//ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ عراق اگر شمالی عراق کی قندیل، سنجر اور مخمور پہاڑیوں پر واقع کرد جنگجوؤں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ترکی ان پر حملہ کرے گا۔  اردوگان نے جمعرات کو ٹی وی چینل سی این این ترک کے ساتھ انٹرویو میں یہ بات کہی۔ مسٹر اردوگان نے کہا کہ ترکی کسی بھی دن کسی بھی وقت شمالی عراق کے قندیل پہاڑی پر حملہ کر سکتا ہے ۔ ترکی شمالی عراق میں قندیل کی پہاڑیوں پر ٹھکانہ بنانے والی غیر قانونی کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) پر سرحد پار سے کارروائی کرتا رہتا ہے ۔ ترکی نے شمالی عراق کے سنجر علاقے میں بھی فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے ۔یو این آئی  

سعودی عرب: عیدالفطر پر 10 روز کی تعطیلات کا اعلان

ریاض// سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10 شوال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانرواہ نے عیدالفطر کی چھٹیاں 10 شوال تک بڑھا دی ہیں، تعطیلات پندرہ جون سے شروع ہوں گی جو 24 جون تک جاری رہیں گی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات بڑھانے کی ہدایت کی، تمام ادارے اتوار 10 شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔دوسری جانب اومان نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 15 جون سے 18 جون تک پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر 15 جون بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، فلکیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا انحصار موسم اور مطلع صاف ہونے پر ہے، جمعرات 14 جون کو شوا

کم جونگ ان کو امریکہ آنے کی دعوت دے سکتا ہوں‘ :ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے اگلے ہفتے سنگاپور میں طے شدہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انہیں امریکہ آنے کی دعوت دے سکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو امریکہ آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے زیادہ دباؤ کی اصطلاح استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ دوستانہ بات چیت کے لیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی پابندیاں ہیں جو وہ شمالی کوریا کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں تاہم وہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ معاہدے کا امکان موجود ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اگر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان س 12 جون کو سنگاپور میں طے شدہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انہیں امریکہ آنے